جمعہ، 1 دسمبر، 2006

ونٹر ڈے کی آنکھ مچولیاں

ہمارا تھیم ونٹر ڈے کئی دنوں سے تنگ کررہا تھا۔ احباب نے اکثر شکایت کی کہ تبصروں کا قطعہ ٹھیک نہیں نظر آتا اور کبھی تبصرہ ہی ٹھی
لکھا نہیں جاتا کہ ویب پیڈ درست کام نہیں کررہا ہوتا۔
لیکن ہم پرسکون تھے کہ چلو ہمارے پاس تو ٹھیک ہے۔
مگر وائے ری قسمت ہارڈ اڑی اور دوبارہ سے ونڈوز کی تنصیب کے بعد سارا کچھ غلط ملط ہوگیا۔
اس کا حلیہ تو ہم نے ٹھیک فرما لیا لیکن اب اس کا کمنٹس والا سانچہ مسئلہ کررہا ہے جس کی وجہ سے تلاش خانہ اور تبصرہ جاتی قطعہ عجیب بے ڈھنگے سے ہوگئے ہیں۔ ہم نے انھیں ٹھیک کرنے کی بہتیری کوشش کی لیکن کمبخت ہاتھ نہیں آئے۔
کوئی بات نہیں ہم انھیں ٹھیک فرماتے ہیں پرانا نسخہ یعنی پورا تھیم دوبارہ سے اردو کرو اور چڑھاؤ آزماتے ہیں۔
ہمارے حساب سے ونٹرڈے خاصا ناقابل بھروسہ قسم کا تھیم ہے لیکن کمبخت سادہ سا تو ہے اور اب ہمارے قارئین کو بھی عادت ہوچلی ہے اس تھیم میں ہمارا بلاگ دیکھنے کی اس لیے ہم اسے ہی دوبارہ سے سیٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں دعا کیجیے گا کہ یہ ٹھیک کام کرنے لگے اتنی دیر تک آپ تبصروں کے لیے پاک نستعلیق اور دیکھنے کے لیے بنیادی کربک تھیم جو کہ ایشیا ٹائپ میں ہے پر گزارہ کریں۔
وسلام۔

12 تبصرے:

  1. السلام علیکم!
    شاکر بھائی لگتا ہے آپ کے تجربات ختم ہونے میں نہیں آرہے۔:)۔۔۔اچھی بات ہے جاری رکھیے۔ میں نے بھی کل لوکل سرور سیٹ اپ کرکے اس پر ورڈپریس نصب کیا ہے۔ اب میں اپنے کمپیوٹر پر رہ کر تبدیلیاں کروں گا تھیمز میں۔یہ نیا تھیم بھی اچھا ہے آپ کا لیکن حد سے زیادہ سادہ ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. بس جناب کیا بتاؤں۔
    لینکس سسٹم کا سیاپا پڑا ہوا ہے۔ پرسوں کے اوبنٹو 6.10 نصب کربیٹھا پھر اس کی اپگریڈ اور سافٹ ویر کی تنصیب کرتا رہا۔ لیکن اس پر بھی وخت ہی پڑا رہا ہے۔ بہت ہی غیر مستحکم سسٹم ہے۔ بوٹ کرنے میں مسئلہ، سسٹم کا بار بار ہیلڈ ہوجانا، ری سٹارٹ شٹ ڈاؤن کے مسئلے اور آخر آج اس نے بوٹ ہونے سے ہی انکار کردیا اور ہم لنڈورے ہی رہ گئے پھر سے۔
    اب دوبارہ سے لگتا ہے ہے ساری ہارڈ‌ڈسک پر جھاڑو پھیرنا پڑے گی کہ لینکس کی تنصیب کے بعد اس کے پارٹیشن لیٹر کو پھر سے بدہضمی ہوگئی ہے اور پاور کوئیسٹ پارٹیشن میجک اس پر چلنے سے انکاری ہے۔
    :(

    جواب دیںحذف کریں
  3. شاکر بھائی یہ تو واقعی صورت حال خراب ہے۔ آپ ایسا کریں مائیکروسافٹ کا ورچوئل پی سی نامی سافٹ وئیر چلایا کریں۔ اتنے مسئلے نہیں ہونگے اور بیک وقت لینکس اور ونڈوز بھی چلے گی۔ ویسے اب تبصروں کا قطعہ ٹھیک نظر آرہا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. شاکر بھائی میں کے پوسٹ پر تبصرہ کرنے سے تو رہا کیونکہ وہ انتہائی ٹیکنیکل ہوتا ہے کہ مجھے سرے سے سمجھ ہی نہیں آتا لیکن میں آپ کو ایک خبر سنا سکتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ القمر آن لائن ڈاٹ کام تقریبا ایک ماہ سے آن لائن نہیں تھا ۔ انہیں کوئی مسئلہ درپیش تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا یو آر ایل (URL) تبدیل کردیا ہے ۔ آج ہی مجھے ان کی طرف سے ایک تفصیلی ای میل ملا ہے تو نیچے دیا جارہا ہے ، آپ سے درخواست ہے کہ یہ یو آر ایل دیگر دوستوں کو بھی ای میل کردیں تاکہ سب کو اطلاع ہوسکے ۔
    Dear Sir/Mam
    Greetings
    Due to some serious hackers’ attacks Al Qamar Online (www.alqamaronline.com) is available now on
    www.alqamar.org
    Please update your address book/ Directory/ Website Listing/ Web Pages
    Note the New URL: www.alqamar.org
    Please inform your Friends and colleagues as well about this change of URL Address
    Use the following Email Address for further Correspondence
    Official Email Address : mail@alqamar.org
    News Desk: news@alqamar.org
    To Send Literary Stuff: poetry@alqamar.org
    General Inquiries info@alqamar.org
    Contacts:
    U.K +44 7796515479
    U.S. +1 5163142803
    France +33 680763697
    Spain +34 933593077
    Denmark +45 2216654
    Germany +49 1726650343
    Norway +47 94497861
    Pakistan +92 3335211447
    We apologize for inconvenience, but hope that new address will be more helpful and Easy to use.
    Best regards.
    Al Qamar Information Desk
    info@alqamar.org

    جواب دیںحذف کریں
  5. بھائی جی میرے حلقے میں تو کوئی دوست ایسا نہیں جو اس سائٹ کا صارف ہو۔
    آپ بقیہ دوستوں کو بھی اسی طرح بلاگر پر مطلع کردیں۔ میں محفل پر اس ای میل کو رکھ دیتا ہوں۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. PUT FOLLWOING CODE
    BETWEEN <head></head> TAGS OF YOUR PAGE.
     
    <script>function setFont(idx, fontName){ var
    el=document.getElementById(idx);  with(el.style) {  fontFamily=fontName; }}</script>
    AND THEN TRANSFORM YOUR <body> TAG LIKE
    THIS
     
    <body id=”body”>
     
    AND PUT FOLLWOING DROP DOWN MANUE CODE ANYWHERE IN
    YOUR PAGE.
     
    <select onChange=’setFont(”body”, this.value)’><option>–
    select your font –</option><option value=”Urdu Naskh
    Asiatype”>Urdu Naskh Asiatype</option><option
    value=”Tahoma”>Tahoma</option><option value=”Nafees Web
    Naskh”>Nafees Web
    Naskh</option></select>

    جواب دیںحذف کریں
  7. شکریہ جناب میں اس کو لاگو کرتا ہوں فرصت ملنے پر۔
    آپ نے اپنا نام کچھ زیادہ ہی لمبا نہیں لکھ ڈالا۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. یار میں کیا بتا=ں ۔ یہاں تو کچھ نظر ہی نہیں آتا ۔ بس ایسے ہی کی بورڈ پر ہاتھ چلاتا رہا ہوں تواور پوسٹ کر دیتا ہوں ۔ یہاں کچھ بھی نظر نہیییں‌آ رہا

    جواب دیںحذف کریں
  9. اوہ۔۔۔
    اسی لیے میں کچھ بھی پوسٹ نہیں کر رہا آج کل۔۔۔
    اس کا اصلی تھیم کباڑ میں پڑا ہے ٹھیک ہونے کا منتظر۔۔۔
    دیکھتا ہوں اسے بھی۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  10. سبحان اللہ۔۔۔شاکر بھائی آپ کا نیا سانچہ بہت زبردست ہے۔ کچھ دن سے آپ کچھ لکھ نہیں رہے۔۔۔میرے خیال میں آپ اس سانچے کو بنانے سنورنے میں جُتے ہوئے تھے۔ بہت جچ رہا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  11. بس بھائی جی ایسی ہی بات تھی کچھ۔۔دل ہی نہیں کررہا تھا پرسوں پھر بیٹھ کر نیا تھیم کیا اردو میں اور اس میں ویب پیڈ وغیرہ شامل کیا۔۔لیکن اب یہ فری ہوسٹ والے تنگ کرنے لگیں گے۔۔۔انھوں نے ایڈ پالیسی بدل دی ہے اور اب جب دل کرے پاپ اپ کھلنے لگتے ہیں۔۔ :(
    بہرحال ابھی ایک دو مسئلے ہیں اس تھیم کے ایک تو کوڈ کو ٹھیک نہیں دکھاتا جو ٹھیک کرتا ہوں باقی امید ہے ٹھیک ہی ہوگا۔۔۔انشاءاللہ اسے دوسروں کے استعمال کے لیے بھی جاری کرتا ہوں۔۔
    جلد ہی مجھے ایکشن میں دیکھیں گے آپ۔۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔