بدھ، 7 فروری، 2007

سوِفٹ فاکس(Swiftfox) فائرفاکس کا لینکس روپ

موزیلا فائر فاکس اس وقت مقبول عام آزاد ویب براؤزر ہے۔ ونڈوز لینکس کسی بھی پلیٹ فارم پر اسے ہی استعمال کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔ بدقسمتی سے موزیلا نے لینکس کے لیے فائر فاکس کو ٹھیک طرح پالش نہیں کیا جس کی وجہ سے بعض اوقات لینکس پر چلتے ہوئے فائر فاکس رک رک کر چلتا ہے اور کم رفتار سے چل کر سسٹم کو بھی وخت ڈال دیتا ہے۔


اس صورت حال کو اوبنٹو والوں نے اپنی فائر فاکس اشاعت بنا کر پورا کیا ہے۔ شاید باقی قسموں نے بھی کوئی اسی قسم کا حل نکالا ہو جس میں فائر فاکس کو متعلقہ ماحول کے تحت بہتر طریقے سے وضع کیا گیا ہو۔ لیکنہمارے پیش نظر اس وقت اوبنٹو ہے۔ اوبنٹو کا بنا ہوا فائر فاکس استعمال تو کرلیا جائے لیکن انھوں نے اس کی خودکار تازہ کاری کا انتخاب معطل کررکھا ہے جس کی وجہ سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے ونڈوز پر تو سیدھے سبھاؤ فائر فاکس خود ہی سارا کام کرکے آپ کو صرف اتنا بتاتا ہے کہ تازہ کاری اتر گئی نصب کرنے کے بارے میں بتائیں ابھی کریں گے یا ذرا ٹھہر کر۔


لیکن ہائے رے اوبنٹو۔ اوبنٹو کی ہر رگ ہی نرالی ہے۔ ہر چیز پر پہرے بٹھا رکھے ہیں انھوں نے۔


لیکن وہ کیا کہتےہیں کہ لوگ بھلا بعض آتے ہیں۔ صاحبو ہم بھی صدا کے ضدی ہیں وہ کام کرتے ہیں جو کرنے سے روکا جائے۔ اس لیے ہم بجائے کہ طےشدہ ورژن استعمال کرتے سوِفٹ فاکس نصب کرلیا۔فائر فاکس کی ہر نئی اشاعت کی کانٹ چھانٹ اور رنگ روغن کرکے سوفٹ فاکس بنا لیا جاتا ہے جو ہے تو فائر فاکس بس نام بدلا ہوا ہے۔ لینکس قسم کی قید سے آزاد یہ براؤزر فائر فاکس سے بہتر نتائج دیتا ہے خصوصًا جب فائر فاکس کو گنوم کے علاوہ استعمال کرنا ہو یعنی کے ڈی ای میں۔


اس کے ریلیز والے صفحے پر جائیں اپنے سی پی یو کے مطابق تنصیب کار سکرپٹ اتاریں اور ٹرمینل سے چلا لیں۔ سوفٹ فاکس اتر کر نصب ہوجائے گا خودکار تازہ کاریوں کو فعال کرنا ہے تو روٹ کھاتے سے داخل ہوکر اس کی ترجیحات میں جاکر اس انتخاب کو نشان زد کردیں آئندہ یہ خودبخود تازہ ہوتا رہے گا۔


اگر ایسا نہیں کرنا تو آٹومیٹکس اس کا بہترین حل ہے۔یہ آپ کے لینکس ورژن(یعنی اوبنٹو کبنٹو ورژن) اور سی پی یو سپیڈ کے مطابق سوفٹ فاکس اتار کر نصب کردیتی ہے ساتھ ہی اس کے دخیلوں یعنی پلگ ان نصب کرنے کا بھی آپشن ہے لگے ہاتھوں وہ بھی نصب کرلیں اور فائر فاکس کے مزے لوٹیں۔ لیکن دخیلے کچھ دیر لے سکتے ہیں جیسے ہمیں کوئی اڑھائی گھنٹے ہونے کو آرہے ہیں ابھی تک اترے ہی نہیں یہی کوئی 50 ایم بی ڈیٹا اتر چکا ہے۔


;)


 


 

6 تبصرے:

  1. السلام علیکم!شاکر بھائی!!!
    ایک بار پھر آپ نے بہت خوب لکھا۔ شاکر بھائی میں کبنٹو چلاتا ہوں اپنے لیپ ٹاپ پر۔ وائن نامی سافٹ وئیر جس کے بارے میں آپ جانتے ہوں گے کہ ونڈوز پلیٹ فارم کے سافٹ وئیر لینکس پر چلا لیتا ہے، وہ میرے سسٹم پر انسٹال نہیں ہوتا۔ کبنٹو کی لائبریری میں وہ موجود تو ہے لیکن بالکل ڈس ایبل۔۔۔یعنی میں چیک کر کے اسے انسٹال نہیں کر سکتا۔ کوئی مشورہ دیں!! :D

    جواب دیںحذف کریں
  2. یہ بھ کوئی مسئلہ ہے جناب۔
    آپ ایسا کریں وائن کے آفیشل ڈاؤنلوڈ صفحے پر چلے جائیں۔
    اپنے ورژن کے مطابق رپازیٹری کو منتخب کرکے ہدایات کے تحت شامل کرلیں اپڈیٹ کریں اور پھر وائن نصب کرلیں۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں
  3. سوفٹ فاکس میں اردو کی کیا صورتحال ہے؟ ویسے آٹو میٹکس کا استعمال سسٹم کی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ اس سے اپگریڈز انسٹال کرنے میں مشکل ہوسکتی ہے اور ڈیپینڈینسی کنفلکٹ پیدا ہونے سے آئندہ کسی اطلاقئے کو انسٹال کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔

    ابنٹو ایجی ایفٹ میں اردو لینگویج سپورٹ میں نفیس ویب نسخ ڈیٍفالٹ فانٹ بن گیا ہے اور فیسٹی میں اردو لکھنا پڑھنا بہت زیادہ آسان ہوجائیگا۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. وہی جو فائر فاکس میں ہے۔
    ہم تو ونڈوز کا سارا فونٹ فولڈر کاپی کرلیا کرتے ہیں لینکس میں سو کبھی ٹینشن نہیں ہوئی۔
    اچھی بات ہے فیسٹی میں اگر اردو لکھنا پڑھنا مزید آسان ہوجائے تو۔
    آٹومیٹکس کو ذرا احتیاط سے استعمال کرنا پڑتا ہے اور کچھ نہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. شاکر بھائی ۔۔۔ بہت شکریہ آپ کے قیمتی مشورے کا۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. یو آر ویلکم بھائی جی۔
    کوئی بھی مسئلہ ہو بلا تکلف پوچھ لیا کریں۔
    لینکس پر بہت کھجل ہوا ہوں لیکن دوست کیوں ہوں ۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔