جمعہ، 31 اگست، 2007

بوریت بچاؤ (اپنے لیے قوم کے لیے)

اپنے شارق مستقیم خاصے سنجیدہ قسم کے بندے ہیں۔ شاید اسی لیے کافی عرصہ بور ہوتے رہے۔ اب اتنے بور ہوگئے ہیں کہ بوریت کو بند کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ ان میں کچھ کچھ "مشرفانہ" انداز بھی نظر آئے ہیں۔ یعنی حکم سنا دیا اور بس۔۔۔۔۔۔


جناب ہمیں فرماتے ہم سر کے بل (بقول ہمارے والد صاحب) ناچتے ہی آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے۔ سرکار یہ تو کوئی بات نہ ہوئی کہ ہم اردو کی برادری بنانا چاہ رہے  ہیں اور پرانے "کھنڈ" حضرات بھاگ رہے ہیں یا بھاگنے کے چکروں میں ہیں۔ بھئی اگر بوریت اتنی ہی بھاری ہوگئی تھی تو ہم سے فرماتے ہم ساتھ مدد کرنے کو حاضر ہوجاتے۔ کچھ نہ کچھ کسی نہ کسی طرح کرتے ہی۔


یہ تو کوئی بات نہ ہوئی سائیں۔ اور اوپر سے اب آپ کوئی جواب بھی نہیں دے رہے اتنے سارے سوالات کا۔۔۔۔۔۔۔۔مرضی ہے جناب کی۔۔۔

3 تبصرے:

  1. hahaha. Excelllent !!. I personally blogged Boriat.com post on KMB recently. I wish i could learn how to blog in urdu and maintain a site but alas.

    Anyways this blog is nice as well. The best thing about it is the feature that gives you the option to type in URDU and ENGLISH.

    Great !!

    جواب دیںحذف کریں
  2. واقعی شارق تو بالکل غائب ہے۔ کراچی میٹرو بلاگ والوں نے بھی اسی حوالے سے ایک تحریر لکھی تھی: http://karachi.metblogs.com/archives/2007/08/daily_boriat_su.phtml

    جواب دیںحذف کریں
  3. MB: یہ کونسا مشکل کام ہے۔ آپ اردو ٹیک ڈاٹ کوم پر تشریف لائیں۔ ہم آپ کو سب کچھ بتا دیں گے۔ یہ اردو لکھنا ایک جاوا سکرپٹ کی وجہ سے ممکن ہے جسے ہم اوپن پیڈ کہتے ہیں۔ آپ اگر اردو میں بلاگنگ کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو ہر قسم کی مدد بلامعاوضہ فراہم کریں گے۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔