بدھ، 19 ستمبر، 2007

جگاڑ

کراچی والے دوست تکے لگانے کو شاید جگاڑ لگانا بولتے ہیں۔ صاحبو آج ہم نے بھی ایک جگاڑ لگائی ہے۔ اس جگاڑ کو آپ ہمارے بلاگ کے سائیڈ بار میں ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔


یہ گوگل تلاش ہے جس میں ہم نے اوپن پیڈ گھسیڑ دیا ہے۔ اب گوگل بیبے بچوں کی طرح اردو یونیکوڈ میں تلاش کرے گا۔


یہ سب ہوا کیسے؟ کافی پرانا قصہ ہے۔ایک بار جب قدیر نے گوگل کسٹم سرچ پیج بنایا تھا جس میں صرف اردو کے صفحات تلاشے جاسکتے تھے میں نے اسے یہ آئیڈیا دیا تھا کہ گوگل کی اصلی تے وڈی والی تلاش میں ویب پیڈ (اب اوپن پیڈ) شامل کیا جانا چاہیے۔ قدیر نے تو یہ کام نہیں کیا لیکن میں آج ایویں یہ سب کر بیٹھا۔


کرنا کچھ تھا کر کچھ لیا۔ اپنا گوگل ایڈ سینس کھولا تو مبلغ چار ڈالر کی آمدن دیکھ کر منہ میں پانی بھر آیا۔ سوچا بلاگ کو مزید "گوگلا" لوں۔ چناچہ اوپر اور دائیں اشتہارات موجود ہونے کے باوجود گوگل تلاش کا ایک اور آپشن ڈال دیا کہ مرغا کہیں تو پھنسے گا


مرغا کیا پھنستا ہم ایک بار پھر اردو کے چکر میں پھنس گئے۔ اپنے بلاگ کے تلاش خانے کو نیچے کیا اور اس کو اوپر کرکے اس میں ویب پیڈ کا کوڈ ڈالا۔ تھوڑی سی لیپا پوتی کی دو تین لیبل اردو کیے اور اب گوگل بیبا پاکستانی بچہ ہے۔ اگرچہ اس کی زبان انگریزی ہے لیکن کام یہ اردو والوں کے لیے کرے گا۔ غرض تھی کہ صارف اس سے تلاشے گا اور کہیں نہ کہیں کسی سپانسرڈ لنک پر جاپھنسے گا لیکن اب اردو ہوگیا تو کہاں کے لنک۔۔اردو میں تو سپانسرڈ لنک ہی نہیں۔ چلو خیر ہمیں یہ خوشی ہے کہ گوگل بغیر اردو سپورٹ کے اردو تلاش کردے گا۔


آپ بھی اپنے بلاگ میں اردو گوگل کو ڈال لیں۔ طریقہ بڑا سادہ سا ہے۔ گوگل ایڈسینس میں جائیں اپنے لیے ایڈسینس برائے تلاش منتخب کریں۔ پسند کے مطابق کوڈ سیٹ کرنے کے بعد اپنے بلاگ کے مطلوبہ حصے میں ڈال دیں۔


اس کے بعد اس کوڈ کا معائنہ کریں تو آپ کو یہ حصہ نظر آئے گا۔


<input type="text" name="q" size="31" maxlength="255" value="" id="sbi"></input>
بس اس کے نیچے اوپن پیڈ کو کال کرنے وال کوڈ ڈال دیں۔

<script language="javascript" type="text/javascript">makeUrduEditor("q", 16)</script>


یہاں یہ فرض کیا گیا ہے کہ اوپن پیڈ آپ کے تھیم میں پہلے سے شامل ہے۔ اگر ایسا نہیں تو اس کو پہلے اپنے تھیم کی ڈائرکٹری میں کاپی کریں اس کے بعد ہیڈر ڈاٹ پی ایچ پی فائل میں جاکر


</header>


کے ٹیگ سے فورًا اوپر یہ کوڈ ڈال دیں۔


<script type="text/javascript" src="<?php bloginfo('stylesheet_directory'); ?>/urdu-open-pad.js"></script>
<script type="text/javascript">
initUrduEditor();
</script>


ایک اور اللہ لوک سا کوڈ یہ ہے جو ویب پیڈ شدہ خانے میں زبان کو بدل سکتا ہے۔ یہی کام آپ کنٹرول سپیس سے بھی کرسکتے ہیں۔ ہمارے لینکس پر چونکہ سسٹم میں زبان بدلنے کا شارٹ کٹ بھی یہی ہے اس لیے زبان اردو پر اردو ہوجاتی ہے بجائے کہ انگریزی ہو۔ چناچہ ہمارے لیے تو یہ مجبوری ہے اگرچہ کافی بھدا سا لگ رہا ہے یہ۔ لیکن آپ اپنی مرضی کے مطابق اس کوڈ کو بھی ڈال سکتے ہیں۔ ورنہ کنٹرول جمع سپیس سے زبان بدلنے کا شارٹ کٹ ایک جملے میں بتا دیں۔


 English<input type="radio" value="English" name="toggle" onclick='setEnglish("q")'><font face="Urdu Naskh Asiatype">اردو</font><input type="radio" value="Urdu" checked name="toggle" onclick='setUrdu("q")'


یہی کام پی ایچ پی بی بی فورمز اور اردو ویب سائٹس کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح ایڈسینس کے ساتھ ساتھ گوگل پر اردو تلاش کو بھی فروغ ملے گا۔ شاید گوگل کو اس طرح اردو والوں پر کچھ رحم آجائے اور زیادہ استفسارات ملنے کی صورت میں اردو صفحات کی قدر بھی بڑھ جائے۔


وسلام

8 تبصرے:

  1. امید ہے کہ اب آپ کو سمجھ آگئی ہوگی کہ اسی کو جگاڑ کہتے ہیں..

    جواب دیںحذف کریں
  2. السلام علیکم

    آپ کو مبارک ہو شاکر بھائی آپ کامیاب ہو گئے ::P

    باقی تمام باتیں‌ایک طرف لیکن آپ کا کہنا کچھ مناسب نہیں‌کہ اردو میں‌کون اشتہارات دے گا
    لیکن ہم نے بسم اللہ کر دی ہوئی ہے باقی اللہ کو جو منظور اور گوگل ہماری جیب سے
    1000 روپوں سے 3000 روپوں تک وصولی کر رہا ہے

    اگر آپ اجازت دیں‌تو میں ادھر اپنی سائٹ کا ربط ڈال سکتا ہوں
    شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  3. اس خدمت خلق کا شکریھ۔
    جگاڑ دراصل کھتے ھیں کوئی کام کرانے کیلیے سبیل لگانا یعنی جو کام نھ ھو رھا ھو اس کیلیے ادہر ادہر سے مدد کا بندوبست کرنا۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. معنی درست کرنے کا شکریہ۔
    ویسے یہ بھی جگاڑ ہی بن جاتی ہے کیا خیال ہے؟

    جواب دیںحذف کریں
  5. زبردست چیز ہے ۔ میں نے بھی یہ کام کرنا تھا مگر دوسرے بکھیڑوں سے فرصت ملے تو ۔۔۔۔

    خیر گڈ لک ۔

    اور چوچے کہاں ہوتے ہو آج کل؟
    :P

    جواب دیںحذف کریں
  6. اوئے مجھے چوچا کہا!!!!!!!!!!
    چلو کہہ لو میں‌ بچوں‌ کی باتوں‌ کا برا نہیں‌ مناتا۔
    تعریف کی ہے یا کچھ اور کہا ہے خیر اس انگریزی کا شکریہ۔
    مکی بھائی آپ کی بات بجا ہے مجھے سمجھ آگئی۔
    عبدالقدوس :‌ خیر مبارک لیکن یہ میرا ہی کام نہیں‌ آپ اس کو اپنی سائٹ پر بھی استعمال کرسکتے ہیں اور میں اس سلسلے میں‌ کسی بھی قسم کے حوالے کا مطالبہ نہیں‌ کروں‌ گا۔ چونکہ اوپن پیڈ نبیل کی تخلیق ہے اور میں‌ نے صرف اس کا ایک استعمال کیا ہے۔ امید ہے اردو کمیونٹی اس جگاڑ کو استعمال بھی کرے گی۔ اردو کے اشتہارات والی آپ کی بات بجا ہے لیکن حضور کتنے لوگ ہیں‌ جو یہ اشتہارات دے رہے ہیں۔ ابھی اس کام کے لیے ایک لمبا عرصہ چاہیے۔
    آپ کی سائٹ کا ربط میں شامل کرلیتا ہوں۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں
  7. شاکر بھائی
    قطرہ قطرہ سمندر ہوتا ہے
    ویسے امید ہے کہ آپ کو پتا ہو گا کہ گوگل نے پاکستان میں ایڈسین کو بہتر انداز سے چلانے کے لیے گوگل نے ایک بندہ رکھ لیا ہے اب

    جواب دیںحذف کریں
  8. چلو بھائی جی اچھی بات ہے۔
    ہم تو منتظر ہیں‌ کہ بہتری آئے۔ لیکن یہ کام ذرا تسلی سے ہی ہوگا۔ تب تک کے لیے کوئی اور بندوبست تو کرنا پڑے گا نا۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔