منگل، 20 نومبر، 2007

اور اب اوبنٹو کی بورڈ

یار لوگ ابھی تک صرف ونڈوز کی بورڈ استعمال کرتے آئے ہیں جس پر کنٹرول اور آلٹ کے مابین مائیکروسافٹ ونڈوز کے نشان والا ایک بٹن گھسیٹر کر "شدھی" کیا گیا ہے۔ اوبنٹو بھی پیچھے نہیں رہا۔ اگرچہ طریقہ کار وہی ہے کہ دونوں سائیڈز پر ونڈوز کی جگہ اب اوبنٹو بٹن نظر آتا ہے۔
یو ایس بی کی بورڈ کی قیمت صرف پچیس ڈالر ہے۔ اگر اوبنٹو پر اتنے فدا ہوچکے ہیں کہ ونڈوز کی شکل کی بورڈ پر بھی گوارہ نہیں تو پچیس ڈالر خرچ کرکے اپنی جیب ضرور ہلکی کیجیے۔
Free Image Hosting at www.ImageShack.us

6 تبصرے:

  1. شکریہ شاکر مطلع کرنے کا۔ پاکستان میں آتا ہے تو جیب ہلکی کرتے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. پہلے آپ تو ہلکی کریں ہم بھی کر ہی لیں گے..

    جواب دیںحذف کریں
  3. ہم تو مخبر ہیں۔
    اچھا خاصا آئی بی ایم کا کی بورڈ موجود ہے۔ ونڈوز کا نشان ہے تو کیا ہوا۔ :D

    جواب دیںحذف کریں
  4. لگتا ہے اوبنٹو والوں کی دکان چل پڑی ہے :) البتہ یہاں 25 ڈالرز کے کلیدی تختے کی دال نہیں گلنے والی! یہاں 60 روپے والا ہی چلے گا۔ ;)

    جواب دیںحذف کریں
  5. جب چائنہ سے بن کر آئیگا تو پچیس ڈالرز کو 100 روپے میں بدلتے دیر نہیں لگے گی۔ ;)

    جواب دیںحذف کریں
  6. ہاہاہاہاہا
    یہ تو خوب کہا۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔