بدھ، 28 نومبر، 2007

اردو کوڈر “ری لوڈڈ”

محمد علی مکی ایک عرصے تک اردو کوڈر فورم چلاتے رہے ہیں۔ پھر گردش زمانہ اور عنایت خسروانہ فری ہوسٹ کی وجہ سے یہ فورم ڈیلیٹ ہوگیا۔ کچھ عرصے تک آفلائن رہنے کے بعد کچھ میرے کہنے اور کچھ اپنے کہنے پر مکی بھائی نے اردو کوڈر فورم پھر سے شروع کیا ہے۔ فری ہوسٹ پر دوران اپگریڈ ان کی ہارڈ ڈسک کریش کرگئی اور سارا قیمتی ڈیٹا برباد ہوگیا۔ چناچہ اب ہمیں دوبارہ صفر سے گنتی گننی پڑ رہی ہے۔ اس بار اردو کوڈر کا مقصد صرف لینکس ہے۔ لینکس کے سافٹویرز، مسائل، ٹیوٹوریلز اور اوپن سورس کی خبریں سب کچھ اردو میں فراہم کیا جائے گا۔ یہ دعوٰی تو نہیں کہ یہ اردو میں‌ بہترین لینکس فورم ہوگا لیکن ہماری پوری کوشش رہے گی اس سلسلے میں۔ اردو کے ہر فورم کا دعوٰی ہے کہ وہ "فلانا" پہلا یونیکوڈ فورم ہے تو ہم بھی دعوٰی کیے دیتے ہیں۔
یونیکوڈ اردو میں "پہلا لینکس فورم"۔ :D :D :D
خیر یہ تو مذاق تھا۔ دعا کیجیے گا کہ ہم اپنی انفرادیت کو قائم رکھ سکیں اور اچھی سروس دے سکیں۔ اس سارے خطبے کے بعد بھی اگر آپ کی سمجھ میں نہ آئے کہ آپ کو فورم پر آنے کی دعوت دی جارہی ہے تو پھر یا میں پاگل ہوں یا پھر۔۔۔۔میں ہی پاگل ہوں۔ ;) :D
آپ کو تو کہہ نہیں سکتا کہ آپ ہمارے متوقع صارف بھی ہوسکتے ہیں۔ ;)
چناچہ پاء جی تشریف لائیے اردو کوڈر پر ہم آپ کے منتظر ہیں۔

5 تبصرے:

  1. بھائی جی ان فری ہوسٹوں کی ہارڈ ڈسک ہر چار مہینے بعد کریش کر جاتی ہے ، یوزرز سے جان چھڑانے کا اچھا طریقہ ہے ، میں‌ان کی رگ رگ سے واقف ہوں ۔

    میری مانو تو فورم کو ایس ایم ایف پر اپگریڈ کر لو ۔ phpbb2 کا تو کنورٹر بھی موجود ہے ۔ ایس ایم ایف کے فیچرز اس 2 سے کہیں بہتر ہیں ۔

    مزید معلومات کے لیے اردو ٹیک بورڈ پر تشریف لائیے :P

    جواب دیںحذف کریں
  2. جناب شاکر صاحب اگر آپ کہیں‌تو اب بھی وہ چوری والے مضامین واپس آسکتے ہیں۔

    قدیر بھائی میرا شکریہ اداہ کریں کیوں کہ SMFکا مشورہ میرا ہی تھا

    جواب دیںحذف کریں
  3. بڑی مہربانی۔
    وہ چوری والے مضامین شاید ہمارے لیے بےکار ہیں اب۔ چونکہ مقصد صرف اوپن سورس اور لینکس ہے۔ بہرحال آفر کا شکریہ۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں
  4. زبردست، مجھے بھی اس کام میں اپنے ساتھ شامل سمجھیے۔
    لینکس زندہ باد!

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔