بدھ، 19 دسمبر، 2007

مجلس سائنس

مجلس سائنس اردو فورمز میں ایک اچھا اضافہ ہے۔ محمد سعد نے اس چوپال کو خالصتًا سائنسی موضوعات پر گفتگو و معلومات کے لیے بنایا ہے۔ اس سلسلے میں تھوڑا سا تعاون اردو کوڈر کا بھی ہے کہ ہم نے اپنے مسکین سے ہوسٹ پر انھیں ہوسٹنگ فراہم کی ہے۔ ابھی فورم پر آپ کو شاید ایک آدھ پوسٹ ہی نظر آئے لیکن امید ہے سعد کی محنت اور سائنس سے محبت رکھنے والوں کے تعاون سے یہ فورم بھی ہل چل والی محفل میں بدل جائے گا۔ ابھی فورم کا حلیہ بھی خاصا ڈیفالٹ سا ہے ذرا اس پر چہل پہل ہو تو ہم انشاءاللہ پی ایچ پی بی بی کے نئے تھیم اور بہتر سہولیات دینے والے موڈز بھی مہیا کردیں گے۔
یہ خوشی کی بات ہے کہ اب عمومی انداز سے ہٹ کر مخصوص قسم کے فورمز بھی اردو میں بن رہے ہیں۔ اردو کوڈر پر بھی ہماری کوشش ہے کہ مقصد صرف اور صرف لینکس اور اوپن سورس ہی ہو لیکن ہمارے اراکین کا اصرار ہے کہ کچھ مزید زمرے بھی بنائے جائیں۔ ہم ان کی خواہشات کے احترام میں کچھ مزید فورمز تو بنا دیں گے لیکن بحیثیت انتظامیہ ہمارا فوکس لینکس اور اوپن سورس ہی ہوگا۔ اسی امید کے ساتھ کہ سعد بھی اپنے فورم کو پاکستان کا بہترین اردو سائنس فورم بنا دیں گے۔ اللہ انھیں مزید اچھا کام کرنے کی توفیق دے۔
اتنا سارا خطبہ سن لیا آپ نے اور مجلس سائنس کا وزٹ نہیں کیا۔ اب میں آپ کو کیا کہہ سکتا ہوں۔
:D

10 تبصرے:

  1. السلام علیکم۔

    شاکر بھائی آپ ابھی تک اپنے ہوسٹ کو مسکین کہہ رہے ہیں :D

    لگتا ہے شجاعت آپ کو خوش نہیں کر پایا۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. یار سستا سا لیا ہے یہ کونسا کوئی بڑا پیکج ہے۔ تو مسکین ہی کہنا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. السلام علیکم شاکر بھائی!
    تشہیر کا بہت بہت شکریہ۔
    فورم کے لیے میں مضامین تو جمع کر رہا ہوں لیکن چونکہ اپریل میں ہمارے دسویں‌جماعت کے امتحانات ہیں‌لہٰذا فی الحال میں اکیلا اتنا زیادہ کام نہیں‌ کر سکتا۔ اس کے لیے مجھے دوسروں کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔ امید ہے کہ کوئی تو میری فریاد پڑھ کر مدد کو تیار ہو ہی جائے گا۔ :D

    جواب دیںحذف کریں
  4. ویسے سعد بھائی آپ کیا ہم کو بھی اندر کروانا چاہتے ہیں :D

    جواب دیںحذف کریں
  5. یعنی اب ہم آپ کی امتحانات میں مدد کریں۔ ;)

    جواب دیںحذف کریں
  6. امتحانات نہیں‌ فورم کو بہتر بنانے کے لیے تعاون درکار ہے ۔ یعنی مضامین اور سوال و جواب وغیرہ۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. آہ
    اگر توفیق ہوئی تو ضرور حصہ ڈالوں‌گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. میں‌بھی۔ ویسے

    آتی نہیں‌کیمسٹری تو کو ئی غم نہیں‌
    آخر ہم نے بنانا کوئی ایٹم بم نہیں‌ ;)

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔