اتوار، 23 دسمبر، 2007

اردو کوڈر فورم اپگریڈ کے بعد

محمد علی مکی کو عربی اور عربوں سے روحانی قسم کی وابستگی ہے۔ چناچہ سافٹویرز کو عربی سے اردو کرنا ان کی اضافی خوبی ہے۔ اردو کوڈر کو بھی ایک عربی فورم پیکج پر اپگریڈ کردیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ساتھ عربی مترجم لائیں ۔۔۔سافٹویر کا اردو ترجمہ احتیاطًا کردیا گیا تھا۔ یہ فورم سافٹویر پی ایچ پی بی بی کی اولاد میں سے ہی لگتا ہے شاید اس کا کوئی کزن شزن ہے۔ یعنی تھوڑا سا مختلف ہے کچھ اختیارات زیادہ ہیں جیسے ذیلی فورم وغیرہ۔ چناچہ آپ بلاخطر تشریف لائیے اور ہمیں اس اپگریڈ کی خوبیوں اور خامیوں سے بھی آگاہ کیجیے۔ فورم کا ٹیپلیٹ ابھی ڈیفالٹ سا ہے اسے بدلنا ہے۔
وسلام

6 تبصرے:

  1. لیں جی بخیر وعافیت فورم اپگریڈ ہوگیا ہے اور موج نہیں ہوئی.. ویسے ایک وقت میں مجھے بھی ایسا ہی لگا تھا کہ موج بس ہوا ہی چاہتی ہے..گویا موج ہوتے ہوتے رہ گئی..

    اللہ کا شکر ہے کہ فورم بخیر وعافیت اپگریڈ ہوگا..

    اب موج کریں..

    جواب دیںحذف کریں
  2. الحمد اللہ کہ بخیریت ہوگیا۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. خیرمبارک پاء جی۔۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. میری جانب سے بھی مبارک قبول کیجیے۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔