ہفتہ، 26 جنوری، 2008

مشرف کا پاکستان زندہ باد

ارسال کردہ از Muhammad Shakir Aziz بوقت 4:15 AM ,
زندہ باد۔۔۔گیس نہیں تو کیا ہوا لکڑیاں تو ہیں نا۔۔۔

لکڑیاں بھی ختم ہوگئیں تو اُپلے آخر کہاں جائیں گے۔

ارے چھوڑو اس چکر کو اب سی این جی سٹیشنوں کے چکر کیوں لگاتے ہو۔۔ خودانحصاری سیکھو۔ گھر میں بھینس پالو اور اس کے اپلوں سے گاڑی چلاؤ۔ روٹیاں پکاؤ۔ بلکہ میں تو کہتا ہوں انھی اپلوں سے ملیں بھی چلائی جاسکتی ہیں۔ ایک بار ڈیمانڈ بن جانے کے بعد بھینسوں کا فضلہ کمرشل پیمانے پر پیدا کرنے کے لیے باہر سے سرمایہ کاری کو بھی دعوت دی جاسکتی ہے۔

میں تو کہتا ہوں چھوڑو یہ گیس ویس، پٹرول اور بجلی۔۔۔۔اپلے جلاؤ مشرف کے پاکستان کو روشن اور گرم رکھو۔

مشرف کا پاکستان زندہ باد۔۔۔مشرف کے پاکستان کے عوام مردہ باد۔۔۔۔

Back Top

6 تبصرے:

  1. جی جی کیوں‌نہیں‌جناب
    سب سے پہلے مشرف کا پاکستان
    ویسے آپ کے ہوسٹنگ کے مالک نے بھی بھینسیں پال رکھیں ہی۔
    پتا کر لیں‌شاید وہ اپلوں کا کاروبار بھی کرتا ہوں :P

  2. اگر اپلے بھی نایاب ہوگئے تو پھر؟

  3. پھر گھروں کو آگ لگائی جاسکتی ہے۔

  4. ارے نہیں سرکار میں آپ کو اس سے آسان حل بتا سکتا ہوں
    ;)

  5. ویسے جس نے بھی اس تقریر تخلیق کی ہے ۔مبا رک با د کا مستحق ہے ۔کیا اسے میں‌ اواز اور ویڈیو میں‌ تبدیل کر سکتا ہوں‌۔

    روسی شہرئ at 8 فروری، 2008 8:15 AM
  6. کیوں نہیں جناب آپ بصد شوق اس کو آواز میں تبدیل کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔