جمعرات، 14 فروری، 2008

پھولوں کا کوئی موسم نہیں ہوتا

لال گلابی نیلے پھولے

اودے رنگ رنگیلے پھول

پھولوں کا کوئی موسم نہیں ہوتا

ان چھوئے ان کہے

کلیوں جیسے کورے جذبے

جذبوں کا کوئی موسم نہیں ہوتا

محبتوں کو قید کرتے ہو

محبتوں کا کوئی موسم نہیں ہوتا


یہ پھول ان سب کے نام جن سے میں محبت کرتا ہوں۔ میرے دوست، میرے عزیز، میرے اساتذہ، میرے ماں باپ، میرے بہن بھائی اور وہ سب جنھیں میں دل سے بہت قریب محسوس کرتا ہوں۔ یہ پھول ان کے لیے میری محبتوں کا اظہار ہیں۔
یہ پھول اس شخص کی خدمت میں خراج تحسین ہیں جسے دنیا افتخار محمد چوہدری کے نام سے جانتی ہے۔ نیلسن منڈیلا کو چھ سال قید میں رکھا گیا تھا ہم دس سال کے لیے بھی تیار ہیں۔ چیف جسٹس آپ جب بھی آزاد ہونگے ہم آپ کا استقبال ایسے ہی کریں گے۔ وطن پر بے یقینی کی فضائیں ہیں تو کیا ہوا، وطن پر ناامیدی کی پرچھائیں ہیں تو کیا ہوا ہم پرعزم ہیں ، ہم پرامید ہیں روشن کل کے لیے ۔۔۔۔ ہم منتظر ہیں اس روشن اجالے کے جو ظلمتوں کو مٹا دے گا اور اس ارض پاک کو نئی رفعت و بلندی عطاء کرے گا۔
اے اللہ میرے وطن کی حفاظت کرنا۔

4 تبصرے:

  1. نیلسن مینڈیلا 6 نہیں 27 سال قید رہا تھا۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. 6 سال قید تنہائی تھی۔ ویسے وہ 27 سال اندر رہا تھا۔
    ویسے ایک بات ہے۔ قید افتخار چودہری نے رہنا ہے۔ دس کا اعلان آپ کر رہے ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  3. زکریا تصحیح کا شکریہ۔ 6 سال جاوید چوہدری کے کالم سے پڑھا تھا۔
    انتظار بطور ایک عام شہری کے کہا گیا ہے۔ قید میں تو اسے بلاشک رہنا ہے لیکن لکھاری کی مراد اس سے یہ تھی کہ عوام چیف جسٹس کو بھولیں گے نہیں جیسی کہ ہماری عادت ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. جاوید چوہدری جو بھی لکھتا رہے اگر یہ جذبہ آپ کا ہے تو اللہ آپ کو ثابت قدم کرے
    اور
    میرا پیغام ہے محبت جہاں تک پہنچے
    یہ ہمارے دین کا اول پیغام ہے ۔ اسلام کا مطلب ہی سلامتی ہے اور سلامتی بغیر محبت کے ممکن نہیں ۔ کاش اپنے آپ کو مسلمان کہنے والے اپنے دین کا بھی اسی طرح مطالعہ کریں جس طرح سائینس کا کرتے ہیں ۔ قوم کی ترقی کیلئے حدود و قیود ہونا ضروری ہوتی ہیں لیکن دین کی حدود وقیود لوگوں کو نہیں بھاتیں ۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔