اتوار، 28 جون، 2009

مائیکل جیکسن

مائیکل جیکسن بھری جوانی میں چل بسا۔ مرحوم موسیقی اور "پاپ " موسیقی کا بادشاہ کہلاتا تھا۔ اپنے کیرئیر میں کئی تنازعات کا شکار رہنے والے کی موت کی خبر بھی کئی گھنٹوں تک معمہ بنی رہی۔ خیر فوت ہوگئے گاڈ بلیس ہِم ۔ ہم نے سوچا کہ چونکہ اب فوت ہوہی چکا ہے تو اس کو سن بھی لیا جائے۔ چونکہ یہ ہمارا قومی شعار ہے کہ لیجنڈ کے آنجہانی ہوجانے کے بعد اس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس پر ماتم کرتے اور تقاریب منعقد کرتے ہیں۔ تو ہم نے بھی اس پر عمل کرتے ہوئے آج مائیکل جیکسن کے پچاس کلاسک گانوں کا ایک ٹورنٹ اتارا۔ آپس کی بات ہے یہ وہیں لکھا ہوا تھا کہ کلاسک گانے ہیں تو ہم  نے سوچا ہونگے سو اتار لیے۔ اب ہم ان کو جیٹ آڈیو میں اکٹھا کرکے سن رہے ہیں۔ لیکن بخدا ہمیں ککھ بھی سمجھ نہیں آرہی :-/ زندگی میں انگریزی موسیقی کم ہی سنی ہے جو سنی ہے اس کی سمجھ بھی کم کم ہی آئی ہے۔ البتہ یہ ہے کہ بعض کا ردھم بہت اچھا ہوتا ہے۔ پر یہ میری پیدائش سے بھی پہلے کے گانے انھیں کیا سمجھوں گا۔
تو آپ میری مجبوری سمجھ سکتے ہیں لیکن کیا کریں پکے راگوں کی طرح یہ پچاس گانے تو سننے ہی ہیں تاکہ کوئی کل کو یہ نہ کہہ سکے کہ مائیکل جیکسن کو نہیں سنا بھئی اس نے۔ شریکا بھی تو کوئی چیز ہوتا ہے صاحب۔ ;D

6 تبصرے:

  1. سچی بات یہ ہے اس وقت ہمیں بھی اس کے گانوں کی سمجھ نہیں آیا کرتی تھی جب ہمارے کلاس فیلو اس کے گانوں پر دھمال ڈالا کرتے تھے۔ پتہ نہیں وہ دکھاوا تھا یا پھر ہم ہی پینڈو تھے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. یار مائیکل کے گانوں سے متعلق اپنی رائے بحی آپ سے مختلف نہیں ہے۔۔۔ مگر ہم نے بحی آپ کی طرح جناب کے مرنے کے بعد ان کے گانے یو ٹیوب پر جا کر سنے ہیں۔
    خیر ڈامسر اچھا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. بھیا مائیکل جیکسن سننے سے زیادہ دیکھنے کی چیز ہے۔ اگر تم نے اس کا ڈانس نہیں دیکھا تو کیا دیکھا۔ اس کے گانے ڈینجرس کی سٹیج والی ویڈیو دیکھو، کیا کمال ردھم اور تسلسل ہے سب فنکاروں میں۔

    تے پتر، توں فیر بلاگپساٹ تے آگیا ایں؟ خیر اے؟

    جواب دیںحذف کریں
  4. بھائی صاحب معزرت کے ساتھ آپ کو کس نے یہ سزا دی تھی ماشااللہ آپ صاحب ایمان ہیں اس طرح کی پوسٹ آپ کو زیب نہیں دیتی اگر جیکی کا اتنا ہی دکھ ہے آپ کے سینے میں تو چرچ چلے جاتے دعا کے لئیے اور ایک بات اور موصوف جوانی میں نہیں پچاس سال سے اوپر تھے آپ سرجری سے دھوکا کھا گئے۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. افضل صاحب، شعیب، قدیر: واقعی یہ ڈانسر اچھا تھا کچھ ویڈیوز بھی دیکھے لیتے ہیں۔
    جناب مولانا صاحب مائیکل جیکسن کا گانا سننے سے میرے ایمان کو الحمداللہ کوئی فرق نہیں پڑا اور میں اتنا ہی مسلمان ہوں جتنا پہلے تھا۔ اس کی موت کی نہ خوشی ہے نہ غم یہ تو اپنا ہی مضحکہ اڑانے والی ایک پوسٹ تھی۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. میں آپ صاحبان کی رائے سے متفق ہوں کہ
    جیکی انکل سننے سے زیادہ دیکھنے کی چیز تھے۔۔۔
    دیکھنے سے مراد ان کا ناچ۔۔۔ ان کی شکل نہیں۔۔۔
    وہ تو سرجریاں کرواکروا کے بگاڑ لی تھی انہوں نے
    دوسرا یہ ہمارا ایمان کیا کچ دا کھڈونا ہے کہ
    ذرا ذرا سی بات پر خطرے میں پڑجاتا ہے۔۔۔
    بات سمجھ تو لیاکریں کہ کیا ہے ۔۔۔
    پھر اس پر کمنٹا کریں۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔