منگل، 1 ستمبر، 2009

؟

یہ جو کچھ بھی ہورہا ہے بڑی سکیم کے ساتھ ہورہا ہے۔ اوپر والی خبر تو آپ نے پڑھ لی ہوگی۔ اس سے پہلے بھی تین قوم پرست رہنماؤں کو قتل کیا جاچکا ہے اور اب ایک اور۔۔۔ اس وقت بھی الزام لگا تھا کہ یہ ایجنسیوں کا کام ہے اور اب بھی یہی الزام لگے گا۔ ہڑتال ہوگی اور لعن طعن اور بی ایل اے جیسے اور مضبوط ہوجائیں گے۔ یہ کون کررہا ہے؟ ایجنسیاں اتنی بے وقوف ہیں؟ کہ وہ مسلسل ایسا کرتی جارہی ہیں جبکہ انھیں پتا ہے کہ یہ سب علیحدگی پسندوں کو طاقت فراہم کرے گا۔ اگر ایسا نہیں تو پھر کون ہے؟ کوئی سازش؟ کوئی سازش ہے تو اس کا تدارک کیوں نہیں کیا جاتا۔ بلوچستان آہ بلوچستان۔۔۔ آدھا پاکستان

7 تبصرے:

  1. آپ نے پہلے بھی اسی قسم کی باتیں لکھی تھیں، اور پچھلے کچھ دنوں سے میں چاہ رہا تھا کہ آپ کو ایک بار پھر ریوائنڈ کرادوں، قسمت سے آپ نے یہ موقع خود ہی فراہم کردیا ہے
    پہلے تین قوم پرست رہنماوں کو قتل کیا گیا اب شاید آپ کہہ رہے کہ اور بھی قتل ہوئے ہیں
    لیکن پچھلے ایک ہفتہ یا زائد سے کچھ ایسے لوگوں کو قتل کیا گیا ہے جو کہ پنجاب یہ کسی اور علاقے سے تھے اور شاید نوکری پیشہ تھے
    ان لوگوں کو بڑی بے دردی سے قتل کیا گیا لیکن کسی کے کان پر (آپ کے کان پر بھی) جوں تک نہیں رینگی۔
    اور وہ اسی طرح قتل کرتے جاتے ہیں لیکن جب ان قاتلوں کو گرفتار یا مارا جاتا ہے تو بلوچستان ابل پڑتا ہے کیوں ان کاخون کوئی مقدس خون ہے اور دوسروں کا خون کوئی بھیڑ بکری کا ہے
    یہ لوگ قتل کرتے ہیں اغوا کرتے ہیں اور یوں دندناتے پھرتے ہیں کہ جیسے ان کے باپ کا راج ہو،
    شکریہ مزید کہا تو بات الٹ جائے گی،

    جواب دیںحذف کریں
  2. ابھی بڑوں کو نواز شریف کو اور پنجاب کو بدنام کرنے سے فرصت نہیں

    جواب دیںحذف کریں
  3. آپ کی بات بالکل بجا ہے جناب ایسا ہی ہو رہا ہے۔ انتقامی کاروائیوں کے طور پر شرپسند غیرمقامیوں کو قتل کررہے ہیں۔ اور اس طرح اصل میں بلوچستان کے خلاف ہی سازش کی جارہی ہے۔ وہاں کا ہنرمند اور تعلیم یافتہ طبعقہ دوسرے صوبوں سے ہے اور اس کو ہراساں کرکے ترقی کو بریک لگایا جارہا ہے۔ میرے کان پر بالکل جوں رینگی ہے ورنہ اوپر والی خبر کو اپنی مرضی کے مطابق بدل کر پیش کرتا۔ مسئلہ یہ ہے کہ کسی بھی مسئلے کی طرف کوئی بھی سنجیدہ نہیں۔ نہ ہی اس ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے اور نہ ہی صوبائی خودمختاری کے حوالے سے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. yah zati domain say phir wapis blogger.com pay... kia bahie roz roz tabdeliyan kartay rahtay ho...

    جواب دیںحذف کریں
  5. یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ بی ایل اے وغیرہ کو افرادی قوت فراہم کی جائے۔ ایجنسیوں کو بندہ مار کے اس کی لاش پھینکنے کی ضرورت نہیں۔ وہ تو ویسے ہی تھانے میں اس کا رگڑا لگا سکتے ہیں۔ بات صرف یہ ہے کہ دشمن چاہتے ہیں کہ نفرتوں کی ایسی آندھی چلائی جائے کہ دوست دشمن کی پہچان ناممکن ہو جائے تاکہ ان کا کام آسان ہو۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. سوال یہ ہے کہ سب ہورہا ہے اور نواز اور نون لیگ اور پنجاب پھر بھی صوبائی خود مختاری دینے کے لیئے آمادہ نظر نہیں آتے،

    جواب دیںحذف کریں
  7. کیا بات ہے جناب کی ،حقائق بتائے جائیں تو بدنامی تو کام ہی ایسے کیوں کیئے تھے کہ بدنام ہورہے ہیں!

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔