منگل، 7 ستمبر، 2010

اردو بلاگز کا ڈیٹا درکار ہے

میں اردو بلاگز کے ڈیٹا پر مشتمل ایک ٹیکسٹ آرکائیو بنانا چاہ رہا ہوں۔ یہ ٹیکسٹ آرکائیو کئی مقاصد کے لیے استعمال ہوسکتی ہے جیسے اردو کے الفاظ کی فہرست بنانا، لغات کی تیاری وغیرہ۔ اگرچہ اردو بلاگز کا ڈیٹا ٹیکسٹ آرکائیو کا ایک جزو ہوگا، لیکن یہ بہت اہم چیز ہے۔ میری احباب سے گزارش ہے کہ وہ اپنی پبلک پوسٹس کی ایکس ایم ایل فائل مجھے ای میل کریں۔
ورڈپریس پر ایکس ایم ایل میں ایکسپورٹ کرنے کا طریقہ کار۔
بلاگر ایکس ایم ایل ایکسپورٹ
یہ ڈیٹا کسی بھی قسم کے کمرشل، یا ذاتی کام کے لیے استعمال میں نہیں لایا جائے گا سوائے تحقیقی مقاصد کے۔ اور آپ کے بلاگ کا ربط  آپ کی ہر پوسٹ کے ساتھ شامل ہوگا۔
امید کرتا ہوں احباب میری درخواست پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔ دوسری صورت یہ ہوسکتی ہے کہ میں خود ہر بلاگ پر جاؤں اور ایک ایک پوسٹ کھول کر کاپی پیسٹ کروں جس میں بہت وقت لگنے کا امکان ہے، اور اجازت کا مسئلہ بھی درپیش ہوگا۔
ای میل اس ایڈریس پر کریں۔
true.friend2004 at gmail.com
مثبت جواب کا منتظر۔

14 تبصرے:

  1. جناب اگر اجزت کا مسئلہ حل ہو جائے تو آپ کو فرداً فرداً تصفح کرکے مضامین محفوظ کرنے کی چنداں ضرورت نہیں بلکہ آپ تمام بلاگرز کے سبھی پبلک پیغامات کرال کر سکتے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. جی اجازت تو میں فردًا فردًا بھی لے لوں گا ہر بلاگ پر جاکر۔ لیکن مجھے کرالنگ کا طریقہ کار سمجھ نہیں آرہا تھا۔ میرا علم بس اتنا ہے کہ اگر لنک موجود ہو تو اس میں سے پوسٹ ٹائٹل، باڈی، ڈیٹ وغیرہ ریگولر ایکسپریشنز سے الگ کی جاسکتی ہے۔ لیکن اگر لنک نہیں ہے تو کیسے یہ سب ہوگا۔ اس لیے میں نے ایکس ایم ایل فائل کی بات کی تھی۔ آپ اگر کرالنک کے سلسلے میں گائیڈ کرسکیں تو؟

    جواب دیںحذف کریں
  3. یوں تو بلاگ ایگریگیٹرز مثلاً اردو سیارہ، اردو ٹیک وینس، اردو کے رنگ اور حال ہی میں بنا اردو بلاگز نامی ایگریگیٹر مضامین کی کیشنگ کرتے ہیں لیکن ان کے پاس صرف اتنا مواد ہوتا ہے جتنا فیڈ میں بھیجا جاتا ہے جو کہ اکثر نا مکمل مضمون کی شکل میں ہوتا ہے۔ یہاں میں کرالنگ اور اسکرین اسکریپنگ کی تفصیل نہیں لکھنا چاہتا۔آپ کسی وقت میسینجر پر گفتگو کر لیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. حضور میری طرف سے تو آپ کو کھلی اجازت ہے، اگر آپ مناسب ریفرنسگ کر سکیں تو۔ یقیناً وہ آپ کرینگے ہی۔
    اگر میرے بلاگ کا پاس ورڈ چاہیے تو وہ بھی دے دیتا ہوں۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. میں ابھی فائل بھیج رها هوں
    کمپیوٹر کام پر لگا هوا هے

    جواب دیںحذف کریں
  6. جناب مجھے بھی کوئی اعتراض نہیں میں بھی اپنا ڈیٹا آپ کو بھیج رہا ہوں

    جواب دیںحذف کریں
  7. شاکر آج کل ویسے ہی سارا سامان اسی پڑیا میں بند ہے کیونکہ بلاگ کچھ جچ نہیں رہا۔ ای میل کردی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. بڑی مہربانی آپ احباب کی۔ مجھے ویب سائٹ ڈاؤنلوڈر ملے ہیں دو ایک۔ اس کے بعد انھیں استعمال کرکے سارا بلاگ ہی اتار لوں گا جن احباب نے اجازت دے دی۔

    جواب دیںحذف کریں
  9. آپ میرے بلاگ سے بھی اپنے کام کی چیزیں لے سکتے ہیں۔ اگر کچھ مل گیا تو،۔

    :)

    جواب دیںحذف کریں
  10. میرے بلاگ کی ایک ایک اینٹ اٹھا کر لے جائیے سرکار۔ دو ایک دن میں کوشش کرتا ہوں کہ خود ہی ایکس ایم ایل فائل آپ کو ارسال کر دوں۔

    جواب دیںحذف کریں
  11. ایک تجویز آپ کے تحقیقی ارادوں کے لیے:
    وکیپیڈیائی اصطلاحات پر بحث کیے بغیر اور ان مشکل اصطلاحات کو چھوڑ کر بھی، اگر آپ وہاں موجود ساڑھے چودہ ہزار مقالات میں موجود مواد سے استفادہ کریں تو میرے خیال میں آپ کو کافی مدد مل سکتی ہے۔
    باقی آپ کی مرضی، آپ کی منشاء

    جواب دیںحذف کریں
  12. یار پوچھنے کی کیا ضرورت ہے ، اگر کچھ کام کی شے مل جائے تو مجھے بھی بتانا

    جواب دیںحذف کریں
  13. اردو بلاگز ڈاٹ کام پر سبھی بلاگرز کی کچھ عرصہ قبل سے لے کر اب تک کی تحاریر موجود ہیں۔ جن کو ورڈ پریس کی ایکس ایم ایل فائل کی شکل میں ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن وہی ابن سعید والی بات، جن بلاگران کی آر ایس ایس پر صرف ایکسرپٹ نشر ہوتا ہے ان کا ڈیٹا محفوظ کرنے کی کوئی تکنیک ہمارے پاس نہیں ہے۔ اور ویسے بھی بغیر اجازت سبھی بلاگران کی تحاریر آپ کو بھیج دینا مناسب نہیں ہو گا۔ اگر کوئی نہ دینا چاہے تو ہم کیوں بنا اجازت یہ کام کریں۔ ہاں اپنے بلاگ کی اردو تحاریر آپ کو ایکس ایم ایل فائل میں بھیجنے کی کوشش کروں گا۔ والسلام

    جواب دیںحذف کریں
  14. میں نے بھی اپنے تیزابی بلاگ کا ڈیٹا ارسال کر دیا ہے۔ خیال سے پکڑنا۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔