tag:blogger.com,1999:blog-3794950750811064444.post1717456832789147344..comments2024-03-21T14:19:38.656+05:00Comments on آوازِ دوست: صوبائی اور علاقائی خودمختاری کے دیرینہ مطالبات اور حکومتShakirhttp://www.blogger.com/profile/02677756315715064558noreply@blogger.comBlogger4125tag:blogger.com,1999:blog-3794950750811064444.post-73948441689383198722007-06-23T06:36:00.000+05:002007-06-23T06:36:00.000+05:00ہمارے ملک و قوم کا اصل مسئلہ جھوٹ اور خود غرضی ہے ...ہمارے ملک و قوم کا اصل مسئلہ جھوٹ اور خود غرضی ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو کسی جابر کی جرات نہ تھی کہ حکمران بن بیٹھتا ۔<br>رہے مسائل تو وہ صرف سرائیکی یا بلوچی یا کشمیری ہی نہیں قوم کی اکثریت کے ہیں جن پر اکثریت کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے اقلیت حکمران چلی آ رہی ہے ۔ جب لیاقت علی خان قتل ہوئے اگر اس وقت قوم اُٹھ کھڑی ہوتی اور سڑکوں پر خلوصِ نیت سے احتجاج کرتی تو غلام محمد سکندر مرزا ایوب خان یحیٰ خان ضیاء الحق اور پرویز مشرف میں سے کو بھی حکمران بننے کی جرات نہ کرتا ۔ آج جو کچھ قوم کے ساتھ ہورہا ہے اس کا آدھا بھی پہلے نہ ہوا تھا لیکن قوم ابھی تک سوئی ہوئی ہے یا پھر بے حس ہے ۔ جب تک بچہ نہ روئے اسے اس پر جان و آرام نثار کرنے والی ماں بھی دودھ نہیں پلاتی ۔Anonymousnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-3794950750811064444.post-5679803577562228512007-06-23T10:07:00.000+05:002007-06-23T10:07:00.000+05:00جی یہ بات تو سب سے اہم ہے کہ یہ قوم بے حس ہوچکی ہے...جی یہ بات تو سب سے اہم ہے کہ یہ قوم بے حس ہوچکی ہے۔ اسی بے حسی نے آج ہمیں اس حال کو پہنچا دیا ہے۔ بڑے شہر اور اہم علاقے پھر بھی کچھ اچھی حالت میں ہے لیکن چھوٹے صوبے بڑی محرومی کا شکار ہیں۔ ہر بار انھیں کچھ لالی پاپ دے کر چپ کروا دیا جاتا ہے لیکن درد کی دوا نہیں کی جاتی۔Anonymousnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-3794950750811064444.post-44403210256721248062007-06-25T18:45:00.000+05:002007-06-25T18:45:00.000+05:00دوست آپکی بات صد فیصد درست ہے ہم حال مست قوم ہین ا...دوست آپکی بات صد فیصد درست ہے ہم حال مست قوم ہین اپنا پیٹ بھر جائے تو سمجھتے ہیں کہ ساری دنیا کے بھوکے شکم سیر ہو گئے ہیں۔ مسائل یقینًا کافی سنجیدہ اور کثیرالجہت ہیں جو بوٹ مارکہ اور اس کی کاسہ لیس اشرافیہ کی فہم و ادراک سے ذرا بالا بالا ہی ہیں جو کبھی کشمیر فتح کرنے کے خواب دکھاتے تھے آج کشمیریوں کو فتح کرنے کے چکر میں ہیں۔ کشمیر سے یاد آیا میرے ایک سری لنکن ساتھی نے ایک دفعہ مجھے یہ کہہ کر لاجواب کردیا کہ “ اگر کشمیر پاکستان کے کنٹرول میں آجائے تو کیا پاکستانیوں کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟“Anonymousnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-3794950750811064444.post-31323789227818820042007-06-25T19:01:00.000+05:002007-06-25T19:01:00.000+05:00مسائل حل ہونے یا نہ ہونے کی بات نہیں کرتا میں۔ یہا...مسائل حل ہونے یا نہ ہونے کی بات نہیں کرتا میں۔ یہاں تو یہ حال ہے کہ انّھیں ہتھ بٹیرا(اندھے کے ہاتھ بٹیرا) سو حال ہمارا پاکستانیوں کا ہے۔ جو حصہ ہمارے پاس ہے اسے کتنا سنبھال لیا ہے ہم نے۔Anonymousnoreply@blogger.com