tag:blogger.com,1999:blog-3794950750811064444.post5454290538245084357..comments2024-03-21T14:19:38.656+05:00Comments on آوازِ دوست: اردو بلاگ کانفرنس پر پڑھی گئیShakirhttp://www.blogger.com/profile/02677756315715064558noreply@blogger.comBlogger6125tag:blogger.com,1999:blog-3794950750811064444.post-12744489892640240122013-02-02T07:44:27.280+05:002013-02-02T07:44:27.280+05:00میں آپ کی تقریر براہ راست سُن رہا تھا، انہی لمحات ...میں آپ کی تقریر براہ راست سُن رہا تھا، انہی لمحات میں، میں نے فیس پر لکھا ؛ آج اگر شکار بھائی سے سلام دعا ہوتی تو میرا ذکر پکا تھا اُن کی تقریر میں۔ یہ تو خیر مذاق کی بات تھی، تاہم آپ نے مختصر وقت میں خوب احاطہ کیا بہت سی باتوں کا۔ شکریہمحمد سلیمhttp://www.hajisahb.comnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-3794950750811064444.post-73902649458521016232013-01-27T20:35:36.983+05:002013-01-27T20:35:36.983+05:00ہم بہت عرصہ بعد کسی بلاگ پر تبصرہ کر رہے ہیں۔ اردو...ہم بہت عرصہ بعد کسی بلاگ پر تبصرہ کر رہے ہیں۔ اردو بلاگستان نے جہاں اپنا حجم بڑھایا وہیں اس میں ایسے افراد کو بھی وافر مقدار میں جگہ ملی جو بے جا منافرت، کج روی، بلا تحقیق الزام تراشی اور لا یعنی تعصب کا کلمہ پڑھتے نظر آتے ہیں۔ ذاتیات پر اتر کر سطحی باتیں کرنا کئیوں کا معمول ہے جس پر بلاگنگ جیسے بے لگام پلیٹ فارم نے مزید آگ میں گھی کا کام کیا اور احباب یہ فراموش کر گئے کہ شخصی آزادی بغیر احساس ذمہ داری کے بہت ہی ہلاکت خیز ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ ایسی اجلاس میں جہاں اردو بلاگنگ کے تکنیکی مسائل، بلاگ کے ذریعہ معاشی آمدنی اور بڑی میڈیا سے روابط وغیرہ جیسے معاملات پر گفتگو ہو وہاں بلاگنگ کی اخلاقیات، احساس ذمہ داری، عدم تعصب اور رواداری وغیرہ پر گفتگو کو بھی تھوڑی سی جگہ ضرور دی جانی چاہیے۔

اردو ویب اور اس کے انتظامیہ کے خلوص پر بھی اکثر سر بازار سوالیہ نشان لگایا جاتا رہتا ہے اور انتہائی بے جا الزامات لگائے جاتے ہیں جن کی نہ تو کوئی بنیاد ہوتی ہے اور نہ ہی ان سے اردو بلاگستان کو نفع پہونچنے والا ہوتا ہے۔ ان سب باتوں کے چلتے کم از کم ہماری ذاتی ترجیحات میں اردو بلاگستان کہیں دور پیچھے چھوٹ گیا۔ بہر کیف اردو کی ہمہ جہت ارتقا بہر کیف اردو ویب کے بنیادی مقاصد میں سے ہے اس لیے بطور ادارہ ان کوششوں پر کسی کی نکتہ چینی یا الزام تراشی اثر انداز نہ ہو سکے گی۔

آپ کے بلاگ کی تھیم میں کم از تین مسائل نظر آئے جنھوں نے کافی پریشان کیا۔ اول یہ کہ اس میں ایک بن بلایا مہمان بطور افقی اسکرولر موجود ہے، اس کا سد باب کر لیں تو اچھا ہے۔ ممکن ہے کہ یہ کسی غیر ضروری مارجن، پیڈنگ یا پھر فلوٹ وغیرہ کے نتیجے میں نمودار ہوا ہو۔ دوم یہ کہ مرکزی مواد اور تبصروں کے متن میں ورڈ ریپ فعال ہے جس کے نتیجے میں الفاظ بلکہ ترسیمے نئی سطر میں ٹوٹ رہے ہیں۔ سوم یہ کہ سائد بار میں آرکائیو یا محفوظات کا بلاک دو دفعہ نظر آ رہا ہے۔ابن سعیدhttp://www.ibnesayeed.com/noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-3794950750811064444.post-89940292456967114422013-01-27T19:21:03.707+05:002013-01-27T19:21:03.707+05:00آپ نے بہت محنت اور محبت سے اپنی تقریر لکھی ہے قبلہ...آپ نے بہت محنت اور محبت سے اپنی تقریر لکھی ہے قبلہ، بہت جاندار اور پتے کی باتیں آپ نے بیان کی ہیں۔

اور اس خاکسار کا ذکر فرمانے کیلیے آپ کا ممنون ہوں۔

والسلام مع الاکراممحمد وارثhttps://www.blogger.com/profile/14571340352166780010noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-3794950750811064444.post-82272613446077150482013-01-27T18:44:30.996+05:002013-01-27T18:44:30.996+05:00کرک نامہ کا ذکر خیر کرنے پر شکر گزار ہوں۔ اور اب ذ...کرک نامہ کا ذکر خیر کرنے پر شکر گزار ہوں۔ اور اب ذمہ داری کا مزید بوجھ بھی خود پر محسوس کرتا ہوں کہ اس قدر توقعات بندھ جانے کے بعد میرے لیے اس کام کو مزید جاری رکھنا کس قدر اہمیت رکھتا ہے۔ ابوشاملhttp://www.abushamil.com/noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-3794950750811064444.post-82053644877119001042013-01-27T14:17:14.591+05:002013-01-27T14:17:14.591+05:00ساکر نامہ فرحان دانش صاحب نہیں بلکہ علمدار حیسن صا...ساکر نامہ فرحان دانش صاحب نہیں بلکہ علمدار حیسن صاحب (استاد جعفر فیم) کی زیر ادارت چلتا ہےعلیhttp://aili22.blogspot.com/noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-3794950750811064444.post-42430759873431247382013-01-27T14:06:55.590+05:002013-01-27T14:06:55.590+05:00آپ کی اس تحریر و تقریر میں تقریباً مکمل معلومات مل...آپ کی اس تحریر و تقریر میں تقریباً مکمل معلومات مل ہی جاتی ہیں۔ بلاشبہ آپ نے یہ تحریر سخت محنت کے بعد لکھی ہے جو کہ پڑھنے سے اندازہ ہورہا ہے۔ بس دعا ہے اللہ تعالیٰ ہر سال اردو بلاگرز کانفرنس کرنے کی ہمت دے، آمین ۔ اردو بلاگنگ کے جانب لوگوں کی دلچپسی کم ہونے کی اہم وجہ یہی ہے کہ اشتہارات نہیں ہیں۔ لیکن پھر بھی پہلے کے مقابلے میں سال 2011 اور 2012 میں اردو بلاگرز کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔Anonymoushttps://www.blogger.com/profile/09497670122021866771noreply@blogger.com