مائیکل جیکسن بھری جوانی میں چل بسا۔ مرحوم موسیقی اور "پاپ " موسیقی کا بادشاہ کہلاتا تھا۔ اپنے کیرئیر میں کئی تنازعات کا شکار رہنے والے کی موت کی خبر بھی کئی گھنٹوں تک معمہ بنی رہی۔ خیر فوت ہوگئے گاڈ بلیس ہِم ۔ ہم نے سوچا کہ چونکہ اب فوت ہوہی چکا ہے تو اس کو سن بھی لیا جائے۔ چونکہ یہ ہمارا قومی شعار ہے کہ لیجنڈ کے آنجہانی ہوجانے کے بعد اس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس پر ماتم کرتے اور تقاریب منعقد کرتے ہیں۔ تو ہم نے بھی اس پر عمل کرتے ہوئے آج مائیکل جیکسن کے پچاس کلاسک گانوں کا ایک ٹورنٹ اتارا۔ آپس کی بات ہے یہ وہیں لکھا ہوا تھا کہ کلاسک گانے ہیں تو ہم نے سوچا ہونگے سو اتار لیے۔ اب ہم ان کو جیٹ آڈیو میں اکٹھا کرکے سن رہے ہیں۔ لیکن بخدا ہمیں ککھ بھی سمجھ نہیں آرہی :-/ زندگی میں انگریزی موسیقی کم ہی سنی ہے جو سنی ہے اس کی سمجھ بھی کم کم ہی آئی ہے۔ البتہ یہ ہے کہ بعض کا ردھم بہت اچھا ہوتا ہے۔ پر یہ میری پیدائش سے بھی پہلے کے گانے انھیں کیا سمجھوں گا۔
تو آپ میری مجبوری سمجھ سکتے ہیں لیکن کیا کریں پکے راگوں کی طرح یہ پچاس گانے تو سننے ہی ہیں تاکہ کوئی کل کو یہ نہ کہہ سکے کہ مائیکل جیکسن کو نہیں سنا بھئی اس نے۔ شریکا بھی تو کوئی چیز ہوتا ہے صاحب۔ ;D