بتولؓکے لختِ جگر محمدؐ کی جان حسینؓ
تیری تعریف کروں میری اتنی کہاں اڑان حسینؓ
معصوم علی اصغرؓنے تیر کھایا
جوان علی اکبرؓ کا لاشہ اٹھایا
اپنے پیاروں کو قربان کرکے
تو نے وفا کو ثابت کردکھایا
تیرا ہی خاصہ تھا،یہ تیری ہی شان حسینؓ
تو ہے دینِ محمدیؐکا پاسبان حسینؓ
تیری تعریف کروں میری اتنی کہاں اڑان حسینؓ
سلام ہو ان بہتر سواروں پر
سلام ہو ان ارض کے ستاروں پر
جن کے لہو رنگ نقشِ پا
چمکتے ہیں کربلا کے ریگزاروں پر
کہ جن کا دوست خدا تھا اور ہے
کہ جن کا ہے میرِ کاروان حسینؓ
تو ہے دینِ محمدیؐکا پاسبان حسینؓ
تیری تعریف کروں میرں اتنی کہاں اڑان حسینؓ
جس ریت پہ علی اصغرؓکا لہو ٹپکا تھا
جہاں علی اکبرؓ زخم کھاکے گرا تھا
جہاں تُو نے سجدہِ آخر کیا تھا
وہ جگہ گر ہوجائے کبھی میرا نصیب
خود کو وہیں کردوں میں قربان حسینؓ
تُو ہے دینِ محمدیؐ کا پاسبان حسینؓ
تیری تعریف کروں میری اتنی کہاں اڑان حسینؓ
جزاک اللہ خیراً۔ بہت خوب برادرم، لا جواب
جواب دیںحذف کریںبہت شکریہ نوازش مہربانی جناب۔ آپ کے منہ سے تعریف میرے لیے ایوارڈ سے کم نہیں۔
جواب دیںحذف کریں