جمعرات، 20 مئی، 2010

آج پھٹے چک لین دے

لو جی اس وقت ہمارے ڈیزل انجن لیپ ٹاپ پر ایک عدد گانا لگا ہوا ہے اور ہم اس پر جھوم جھوم کر پوسٹ لکھ رہے ہیں۔ قصہ اس پوسٹ لکھنے کا مختصر یہ کہ ہم نے اس پر اوبنٹو 10.04 انسٹال کرہی لیا ہے۔ کل ہمارا مڈٹرم کا آخری پرچہ تھا اور واپس آکر ہم نے پہلے اس کی خبر لی۔ اس پر پہلے سے انسٹال ونڈوز سیون نے پارٹیشن ایسے بنائی تھیں کہ لینکس ان کو سپورٹ نہیں کرتا۔ ڈائنامک پارٹیشنز جانے کب سپورٹ ہونگی لینکس میں، سنا ہے یہ 2000 تک بھی بنائی جاسکتی ہیں جبکہ پرائمری ایکسٹنڈڈ کی دُکّی چھبیس تک ہی جاسکتی ہے شاید۔ خیر رب جانے کیا بات ہے ہم نے سارے آپشن ٹرائی کرنے کے بعد دیسی حل ہی سوچا۔ لیپ ٹاپ کو ہوم نیٹورک سے منسلک کرکے اہم ڈیٹا ڈیسکٹاپ پر منتقل کیا اور ساری ہارڈ ڈرائیو کر جھاڑو پھیر دی۔ ایکس پی کی سی ڈی ڈال کر پارٹیشنز کیں اور اس کے بعد ونڈوز 7 دوبارہ، پھر اس کا میک اپ وغیرہ کیا، اپڈیٹ کیا اور پھر اوبنٹو لوسڈ انسٹال کرلیا۔
یہ ساری کارگزاری کل تین سے رات آٹھ بجے تک کی ہے جبکہ اس کے بعد ایک بجے اٹھ کر ہم نے اوبنٹو کے شگن کرنے شروع کیے اور صبح پانچ بجے تک کیے۔ آپس کی بات ہے لینکس استعمال کریں یا نہیں ہمیں اس کا بُوتھا سرخی پوڈر لگا ہی پسند ہے۔ اپنی پسند کے اطلاقیے ہوں جن میں بینشی ہے اور اس بار جس میں رئیل میڈیا فائلز کو لائبریری میں شامل کرنے کی سہولت بھی آگئی ہے، کبھی گنوم ڈو بھی ہوتا تھا لیکن اب لانچی ہے، اوپر والا پینل اڑا کر نیچے والے پینل پر سنگل مینیو لگانا جو اس بار ہمیں گِنو مینیو کی شکل میں ملا ظالموں نے کیا نقل اتاری ہے وسٹا کے سٹارٹ مینیو کی، ایک عدد بیک گراؤنڈ چینجر جیسے ڈریپس اور ایک دو سکرین لیٹس۔ یعنی گندی سی انگریزی زبان میں سیکسی سا ڈیسکٹاپ جو دیکھنے والے کے ڈیلے باہر نکلوا دے۔ تو ہمارا تقریبًا اسی قسم کا سسٹم تقریًبا تیار ہے اور یہ پوسٹ ہم اس کی تکمیل و افتتاح کی خوشی میں لکھ رہے ہیں۔ اس افتتاحیہ تقریب کے مہمان خصوصی و صدر نشین ہم بذات خود ہی تھے اور یہ ابھی ابھی ختم ہوچکی ہے۔ نیچے ہم کچھ سکرین شاٹس دے رہے ہیں جو کہ ہم نے ابھی ابھی لیے ہیں۔
ان میں ایک ہمارے بلاگ کی انگریزی ٹرانسلیشن کا بھی ہے۔ ہنسی بھی آرہی ہے اور خوشی بھی ہورہی ہے کہ چلو جیسا بھی ہے اردو کو بھی لفٹ کرائی گوگل نے۔

From Laptop
From Laptop
From Laptop
From Laptop
From Laptop
From Laptop

5 تبصرے:

  1. ارے واہ، نئی اوبنٹو مبارک ہو۔
    میں نے ابھی گزشتہ دنوں میک اسٹائل کا ایک ڈوک استعمال کرنا شروع کیا ہے cairo dock۔ وہ استعمال کر کے دیکھیں، اگر آپ شوقین ہیں تو۔
    باقی جب سے نیا ورژن آیا ہے میرے اوبنٹو اور ونڈوز کے استعمال کا تناسب بالترتیب 95 فیصد اور 5 فیصد ہو گیا ہے۔ ونڈوز پر صرف ان پیج یا فوٹوشاپ کے کسی کام کے سلسلے میں جانا پڑتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. مبارکاں

    میں تو اوپن سوسی 2۔11 کو "ایکسپلور" کر رہا ہوں آج کل۔
    یہ والا ابنٹو انسٹال ہی نہیں ہو ریا تھا۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. اور تو سب خوب ہے لیکن پوسٹ کا عنوان بہت دل کو بھایا ہے مرے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. میں بھی اوبنٹو کو رکھنا پسند کرتا ہوں چاہے استعمال کروں یا نہیں
    لیپ ٹاپ کی خوشی میں ریوڑیاں بھی بانٹی تھیں یا نہیں

    جواب دیںحذف کریں
  5. السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    بہت بہت مبارک ہوکہ اب آپکالیپ ٹاپ آپ ڈیٹ ہوگیا۔

    والسلام
    جاویداقبال

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔