اوبنٹو نے برین سٹارم کے نام سے اپنی ایک سائٹ لانچ کی ہے۔ یہاں اوبنٹو کے صارفین اپنے محبوب آپریٹنگ سسٹم کے لیے نئی تجاویز دے سکیں گے۔ یہ تجاویز کسی عمومی بگ رپورٹ سے لے کر نیا فیچر متعارف کروانے تک ہوسکتی ہیں۔ پہلے سے موجود تجاویز پر آپ اثبات یا نفی میں ووٹ دے سکتے ہیں اور اس پر تبصرہ بھی کرسکتے ہیں۔ میں نے اپنا کھاتہ درج کروا کے ہائبر نیٹ والے آپشن کی خرابی والی تجویز میں اثبات کا ووٹ ڈال دیا ہے۔ آپ کے پاس بھی اگراوبنٹو کے بارے میں کوئی ایسا آئیڈیا ہے جسے سن کر دنیا پھڑک اٹھے تو اسے اوبنٹو برین سٹارم پر دوسروں ساتھ شئیر کیجیے۔
فُل سرکل اوبنٹو لینکس کا ترجمان ایک ای میگزین ہے۔ اس میں اوبنٹو لینکس کے مختلف ذائقوں، اس کے بارے میں ٹیوٹوریل اور خبریں وغیرہ شئیر کی جاتی ہیں۔فل سرکل کا شمارہ نمبر 10 منظر عام پر آچکا ہے اپنی کاپی اتاریں اور پڑھیں۔
برین سٹارم ، ڈیل کا آئیڈیا تھا جہاں سب سے زیادہ ووٹ ایسی تجویز کو ملے تھے جسمیں لینکس سیمت ڈیسکٹاپس اور لیپ ٹاپس مہیا کرنے کی بات کی گئی تھی۔ چونکہ ڈیل اور اوبنٹو میں آجکل گاڑھی چھن رہی ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ اسی نام سے انہوں نے بھی یہ سائٹ شروع کی ہے۔ میرے خیال میں یہ بہت اچھا خیال ہے، صارفین ہی کسی آپریٹنگ سسٹم کی اپنے لئے سودمند بنانے کی تجاویز دے سکتے ہیں۔ نقالی میں مائیکروسافٹ پیچھے نہیں، کچھ ہی عرصہ میں دیکھیے انکا کوئی آئیدیا سٹارم۔
جواب دیںحذف کریںجی ڈیل والے کنونشل کے ساتھ آج کل کافی کاروباری تعلقات رکھ رہے ہیں۔ امید کرتے ہیں اوبنٹو ڈیسکٹاپ کے ساتھ سرورز کی دنیا میں بھی مقبول ہو۔
جواب دیںحذف کریںمیں تو سوچ رہا ہوں اگلا لیپ ٹاپ ڈیل کا ہی لوں۔ کوئی ہارڈوئیر کانفلیکٹ تو نہیںہو گا اوبنٹو سے۔
جواب دیںحذف کریں