جمعرات، 27 اگست، 2009

اوقات پر واپسی

مشرف دور کے آخری دن تھے اور پوری قوم آٹے، چینی، گھی کے لیے ترس رہی تھی۔ ایسی صورت میں جن لوگوں کی چاندی ہوئی ان میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان بھی شامل ہے۔ اس ادارے نے سستی اشیاء کی فراہمی کی آڑ میں عوام کو گھی کے ساتھ ڈیٹول، چینی کے ساتھ ٹوتھ پیسٹ اور آٹے کے ساتھ قورمہ مصالحہ تک بیچ دئیے(۔ثبوت کے لیے آخری تصویر ملاحظہ ہو) یہی پچھلے سال کی بات ہے۔ مارچ 2008 کی کچھ تصاویر جن میں فیصل آباد کے ایک یوٹیلٹی سٹور پر گھی کے لیے لگی ہوئی قطاریں اور رش۔ یہ اس یاد دھانی کے لیے کہ یہ چینی اور آٹے کا بحران ہمارے لیے نیا نہیں۔
From آوازِ دوست
From آوازِ دوست
From آوازِ دوست
From آوازِ دوست
From آوازِ دوست
From آوازِ دوست
From آوازِ دوست
From آوازِ دوست
From آوازِ دوست
From آوازِ دوست
ہماری یادداشت بہت کمزور ہے۔ خاص طور پر حکمرانوں کو تو ہم ان کے جانے کے فورًا بعد ہی معاف کردیتے ہیں۔ کچھ محفلوں میں یہ سننے کو ملا کہ اس سے اچھا تو مشرف کا دور تھا۔ بس آخری دور میں اس کے خلاف سازشیں ہوئیں یہ مہنگائی بھی اسی کا نتیجہ تھی۔ اور یہ کہ اب پھر سے مشرف آوے ای آوے۔ یہ پوسٹ اور تصاویر اپنے آپ کو بھی اور اپنی قوم کو بھی یاد دہانی کرانے کے لیے کہ حالات اس وقت بھی ایسے ہی تھے جیسے اب ہیں۔ تھوڑے سے بدتر کرلیجیے۔ عوامی حکومت نے بھی کچھ نہیں دیا سوائے طفل تسلیوں کے۔ ہاں بجلی مل جائے گی لیکن دعا کیجیے اس بجلی کو استعمال کرکے بل دینے کے قابل بھی رہ جائیں آپ۔ یہ کرائے کے پاور پلانٹ ایک طرف حاکموں کے کمیشن کا ذریعہ ہونگے دوسرے پی پی پی نے نوے کی دھائی والا سین دوہرایا ہے یہاں۔ آئی پی پیز کی طرح یہ بھی گلے کی ہڈی بن جائیں گے نہ نگلی جائے گی نہ اگلی جائے گی۔ مہنگی ترین بجلی خریدنے کے معاہدے کرکے یہ تو رخصت ہوجائیں گے ہمارا ککھ نہیں رہے گا۔ اللہ ہم پر رحم کرے۔

4 تبصرے:

  1. ہماری یاداشت واقعی بہت کمزور ہے، اور یہ ہمیشہ کمزور ہی رہے گی.. اگر کوئی یاد دلانے کی کوشش کرے تو اسے پاگل قرار دے دیا جاتا ہے.. آپ بھی پاگل ہی ہیں..

    جواب دیںحذف کریں
  2. اوئے قوم کو نا کچھ کہنا
    نہیں تو تمہارے پیچھے ہی پڑ جائے گی
    :D

    جواب دیںحذف کریں
  3. کھوتےنال کھوتاوٹایا
    نکا گیا تے وڈا آیا

    جواب دیںحذف کریں
  4. آپکے خیال مین نون لیگ کی حکومت کے آنے سے ملک میں دودھ دہی کی نہرین بہنے لگیں گی اگر زحمت نہ ہو تو بی بی سی پر وسعت اللہ خان کی تحریر پڑھ لیجیئے گا اسی سے متعلق

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔