جمعہ، 2 اپریل، 2010
ترقی؟
لو جی اوبنٹو کے بابا جی مارک شٹل ورتھ نے نئے نسخے میں ایک "انقلابی" قسم کی تبدیلی کی ہے۔ اب ونڈو کو بند کرنے والے بٹن دائیں کی بجائے بائیں ہوا کریں گے۔ ملاحظہ کیجیے۔
ملاحظہ کریں اور سر دھنیں۔ یہ اپریل فول نہیں ہے۔ 10.04 میں ایسا ہی ہوگا۔ لیکن شکر ہے یہ ایک دو طے شدہ تھیمز میں ہوگا۔ باقی تھیم "سیدھے" راستے پر ہی چلیں گے اور بٹن دائیں طرف ہی ہونگے۔ اس میں کیا مصلحت ہے ہماری ناقص عقل اس کو سمجھنے سے قاصر ہے۔ البتہ ایک اڑتی اڑتی یہ سنی تھی کہ ایک عدد مینیو جیسا کہ بائیں جانب آئکن پر کلک کرنے سے سامنے آتا ہے دائیں طرف شامل کردیا جائے گا۔ یعنی منہ کا ذائقہ بدلا جارہا ہے۔ یاد رہے ونڈو بند کھولنے والے یہ بٹن بائیں طرف ہونا میکنٹوش کا انداز ہے۔
پر سانوں کی۔۔۔ ہماری طرف سے انھیں نیچے لے آئیں۔ ہم نے تو اسے واپس اس کی جگہ پر پہنچا لینا ہے۔ یہی تو لینکس کا فائدہ ہے۔ لیجیے ابھی یہ سب کچھ ہونے کی اطلاعات ہی ہیں تو اس کا توڑ بھی موجود ہے۔ مووبٹنز یہ سہولت دیتا ہے کہ بڑا، چھوٹا اور بند کرنے والے بٹنوں کوجیسے مرضی اور جہاں مرضی ترتیب دیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
گتا ہے اوبنٹو کے بابا جی نے میک بک خرید لیا ہے اور اسی کا اثر ہے. :)
جواب دیںحذف کریںمیک کے بٹن بائیں طرف هوتے هیں
جواب دیںحذف کریںاس لیے شائد میک کی نقل هو، میک کے بٹن بائیں طرف اور گول هوتے هیں
سبز پیلا اور سرخ
سبز ری سائیز کے لیے
پیلا مین مائیز کرنے کے لیے اور سرخ بند کے لیے
ممکن ہے ترجباتی پر کیا ہو۔ بعد میں فیڈبیک کی بنیاد پر مستقل کردیا جائے۔
جواب دیںحذف کریںمیں نے واپس اسے اس کے اصلی مقام پر پہنچا دیا ہے.. بتانے کا شکریہ..
جواب دیںحذف کریںمجھے تو یہ انقلابی تبدیلی بہت اچھی لگی لیکن یہ ذائقہ بدلنا اس وقت مہنگا پڑ جاتا ہے جب آپ دفتر میں ونڈوز استعمال کر رہے ہوں. اس وقت آپ غلط جگہ کلک کرنے لگتے ہیں. ویسے بہتر ہی ہوگا کہ اسے بائیں جانب ہی رکھیں کیونکہ اوبنٹو کی ٹارگٹ آڈیئنس ونڈوز یوزر ہے نا کہ میک یوزر.
جواب دیںحذف کریں