ہفتہ، 22 مئی، 2010

ٹور پروجیکٹ

ٹور پروجیکٹ انٹرنیٹ پر بے جا پابندیوں کو بائی پاس کرنے اور اپنی شناخت چھپا کر ویب سرفنگ کرنے کا ایک آسان، مفت اور اوپن سورس ذریعہ ہے۔ یہ پوری دنیا میں اپنے آنلائن صارفین کے ذریعے ایک نیٹ ورک بنا لیتا ہے جس کے ذریعے بلاک شدہ ویب سائٹس کو باآسانی کھولا جاسکتا ہے۔ فائرفاکس کے پورتیبل ورژن کے ساتھ اس کا یو ایس بی ورژن بھی اتار جاسکتا ہے جبکہ اسے ویسے بھی انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ یہ فائرفاکس کے ساتھ ایک ایکسٹنشن کے ذریعے متصل ہوجاتا ہے اور اپنی انٹری سسٹم سٹارٹ اپ میں ڈال دیتا ہے۔ فائرفاکس کے سٹیٹس بار میں نظر آنے والے ایک بٹن کے ذریعے ٹور کو فعال یا غیرفعال کیا جاسکتا ہے۔ میرا مقصد یوٹیوب کو چلانا تھا لیکن اس کے ذریعے فلیش ویڈیوز نہیں چلتیں، ہر باری فلیش پلگ ان انسٹال کرنے کا ایرر آجاتا ہے جبکہ فیس بُک وغیرہ کھل جاتی ہیں۔ ابھی دیکھا تو اٹھائیس ہزار ایک سو چونسٹھ سے ممبر ہوچکے تھے اس گروپ کے جس کا نام آنر پرافٹ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ الحمد اللہ میں بھی اس کا ایک رکن ہوں۔
بات صرف انداز نظر کی ہے، یہ الو کے پٹھے اگر اس پیج کو بلاک نہیں بھی کرتے تو کیا، میں اپنی بساط کے مطابق انھیں کے انداز میں انھیں جواب دوں گا۔ میں کسی پاکستان بلاگز ایسوسی ایشن کا صدر، جنرل سیکرٹری یا بانی رکن نہیں ہوں، فیصل آباد سے ایک کمی کمین سا بلاگر ہوں، فیصل آباد جو اگرچہ پاکستان میں ہی آتا ہے لیکن کراچی والوں کو زیادہ حق حاصل ہے کہ وہ کراچی میں رہ کر بھی پاکستان کی نمائندگی کی بات کریں اور پاکستان بلاگز ایسوسی ایشن وغیرہم تشکیل دیں۔ اور ایسی تنظمیں چاہے فیس بُک پر پابندی کے حق میں کانفرنس کریں یا اس کی مخالفت میں، مجھے اس سے کوئی غرض نہیں۔
ویسے جس دن فیصل آباد سے ایک سے دو بلاگر ہوگئے تو میں بھی ایک عدد آل پاکستان بلاگرز ایسوسی ایشن بنا لوں گا، صدر میں اور جنرل سیکرٹری نیا بلاگر ہوگا۔ چناچہ اگر کوئی فیصل آباد آنلائن ہے تو رابطہ کرے، اردو بلاگ تشکیل دے تاکہ آل پاکستان بلاگرز ایسوسی ایشن تشکیل دی جاسکے۔
اپڈیٹ: یوٹیوب چلانے کے لیے ٹور بٹن پر کلک کرکے ترجیحات میں جائیں اور پلگ انز کو فعال کردیں پہلا ہی آپشن ہے۔

5 تبصرے:

  1. ایک یہی ٹور تو پابندی سے بچا ہوا تھا۔ کل کو یہ بھی اگر ڈاؤنلوڈ نہ ہو سکا تے فیر؟

    آپ نے خا مخا یہ پوسٹ لکھنی تھی؟

    ویسے میں سمجھتا تحا صرف مجھے ہی ٹور کا پتہ ہے۔
    :p

    جواب دیںحذف کریں
  2. میں تو اس مقصد کے لئے hotspotsheild استعمال کرتا ہوں ۔ اس کی سائٹ تو بین ہے۔ لیکن ٹورنٹ سے مل جاتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. آپ ذرا اپنی گرما گرمی دکھانا کم کریں تو ہم کچھ آپ کو بتائیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. مجھے خزانچی کا اعزازی عہدہ دے دینا بھائی
    پلییییییییییییز

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔