اتوار، 22 اگست، 2010

تازہ ترین

لوگ سیلابوں کو پِٹ رہے ہیں، لاقانونیت کا رونا رو رہے ہیں اور دو بچوں کو زندہ جلا دینے کے واقعے پر سر پیٹ رہے ہیں۔ ہماری اپنی چھوٹی سی دنیا ہے جو آج کل لہروں کی زد میں ہے۔ چار دن قبل ہمارا لیپ ٹاپ بارش میں بھیگ کر ناکارہ ہوگیا۔ اس کا مدر بورڈ اب اگر بیس ہزار کے قریب مل جائے تو سبحان اللہ ورنہ لیپ ٹاپ کسی کام کا نہیں۔ اس کے خراب ہونے سے ایک دن پہلے ہم نے گیارہ بجے رات تک کام کرکے اردو ٹرانسلیشنز کو آنلائن کیا تھا۔ لیکن اب ڈیسکٹاپ پی سی سے صبح شام آنلائن ہونے پر دل نہیں کرتا کہ کچھ اور کیا جائے چناچہ ٹی وی لگا لیتے ہیں یا نیٹ گردی۔
ابھی خبر آئی ہے کہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایم فِل کے داخلوں کا اعلان کردیا ہے۔ ہم نے اس سمسٹر کے شروع میں بڑے بلند و بانگ دعوے کیے تھے کہ تھیسز بھی کرنا ہے اور ایم فِل بھی۔ اب تھیسر ہوجائے گا ایم فِل نہیں ہوسکے گا اس سال کم از کم۔ ابھی تک ہمارے تھیسز جمع بھی نہیں ہوسکا، یہ نہیں کہ لکھا نہیں جاسکا، لکھا ہوا رکھا ہے پچھلے پندرہ دن سے لیکن بورڈ آف سٹدیز کی میٹنگ ہی نہیں ہورہی، ہر بار وی سی طرح دے جاتا ہے۔ یہ ہوگی تو ٹاپک منظور ہوگا اور تھیسز بیرونی ممتحن کو بھیجا جاسکے گا۔ یعنی ہم منہ دیکھتے رہ گئے اس بار۔
ہم جس سکول میں انٹرنشپ کررہے ہیں اس کی تین برانچوں میں سے دو میں کچھ جھگڑا سا بن گیا ہے جس کی وجہ ہم ہیں۔ جس میں ہم تعینات ہیں وہ لوگ ہمیں رکھنا چاہتے ہیں اور مین برانچ کو فوری ایک ٹیچر چاہیے جو آٹھویں کو انگریزی پڑھائے چناچہ وہ ہمیں بلاتے ہیں۔ لیکن یہاں کی پرنسپل اور سینئیر ٹیچر نہیں مانتی۔ یہاں ہم چھٹی کی انگریزی اور ساتھ جیوگرافی، ہسٹری، اسلامیات پڑھائیں گے وہاں شاید انگریزی زیادہ پڑھانی پڑے۔ انگریزی اپنی فیلڈ بھی تو ہے لیکن کچھ کہا نہیں جاتا۔ کس سے کیا کہیں اب کوئی ناراض  ہوگیا تو ایویں جینا دشوار کردے گا، ہم جمعہ جمعہ آٹھ دن کے بھی نہیں ہوئے ابھی اس ادارے میں۔ چناچہ ہاں جی ہاں جی کرتے جاتے ہیں ہر کسی کو۔ عجیب ٹینشن سی بن گئی ہے۔
آخر میں درخواست کہ اگر کوئی دوست IBM Lenovo T61 کا مدربورڈ اپنے اردگرد کی مارکیٹ میں تلاش کرکے ہمیں بتا سکے۔ ہم مشکور ہونگے۔ شاید بیرون ملک سے مدربورڈ کورئیر نہ ہوسکے، بہت مہنگا پڑ جائےگا لیکن کراچی سے تو ہونا چاہیے۔ چناچہ کراچی و لاہور کے دوست بالخصوص اور بیرون ممالک میں بنسے والے دوست بالعموم اس مسئلے پر توجہ فرمائیں، ہمارے لیے یہ اس وقت سیلاب سے بھی زیادہ گھمبیر مسئلہ ہے چونکہ اس لیپ ٹاپ پر یکدم ہی بہت انحصار کرنے لگے تھے ہم، اور بہت کچھ ابھی کرنا ہے اس پر۔ اگر یہ ٹھیک ہوگیا تو۔ اور ہاں پیمنٹ کی فکر نہ کیجیے گا، انشاءاللہ اس قابل ہیں کہ پیمنٹ کرسکیں بس آپ دستیابی سے مطلع کیجیے گا مجھے۔
اور آخر میں اللہ کریم سے گناہوں کی معذرت اور اس کی بے پایاں رحمتوں پر شکر۔ یا اللہ تیرا شُکر ہے میرا ہر سانس تیری رحمت کا محتاج ہے۔ الحمداللہ۔

17 تبصرے:

  1. سر آپ جتنے کا مدر بورڈ آنا ہے آپ اتنے کا نیا نیٹ بوک لے لیں ۔۔ ایسے خراب شے ٹھیک کرائینگے تو ہاسکتا ہے ملنے والی شے بھی بعد میں خراب نکلے ۔۔ سیکنڈ ہینڈ اشیا کی کوئی گارنٹی تو نہیں ہوتی ۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. آپکے مسئلے کے بارے میں کچھ سوچنا پڑے گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. ریحان آپ کی بات تو ٹھیک ہے لیکن میرے پاس یہ سسٹم بالکل ٹھیک چلتا رہا ہے۔ اگرچہ پرانا تھا لیکن خراب میری غلطی کی وجہ سے ہوا۔ اب بھی اگر پرانا مدربورڈ مل جائے تو امید ہے یہ چلے گا۔ پچاس ہزار نہیں ہیں بھائی اب تو کیا کریں۔
    سوچیں کاشف نصیر، اور کوئی حل نکالیں۔ اسی لیے آپ دوستوں کو زحمت دی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. بادشاہو!
    یہ لیپ ٹاپ باہر صحن میں پڑا تھا جو اس کی نہایاں ہو گئیں؟
    خیر ادھر کنیڈا میں مدربورڈ لینے کا فائدہ نہیں ڈائریکٹ چار پنج سو ڈالر کا لیپ ٹاپ ہی لو۔کج ہور خدمت ہووے تو عرض کرو۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. السلام علیکم
    ہو سکتا ہے میں آپ کے کسی کام آ سکوں
    ہمارا یہاں کام ہی سیکنڈ ہنڈ کا ہے آئی بی ایم ویسے تو ہمیں اچھا نہیں لگتا اس لیے اس کا کام نہیں کرتے لیکن ایک دو دن میں پتہ کر کے آپ کو بتاتا ہوں اگر مل گیا تو انشاءاللہ 2 ستمبر کو میں نے خود آنا ہے پاکستان تو ساتھ لیتا آؤں گا میں نے ابھی ابھی دوکان کھولی ہے باس آ جائیں تو ان سے پتہ کر کے شارجہ اور دبئی سے معلوم کرتےہیں کہ اس کا بورڈ مل جائے گا یا نہیں

    اگر اس کے علاوہ کوئی حکم ہو میرے پاس میرا اپنا ایچ پی کا لیپ ٹاہے ہے ڈی وی 2000 میں پاکستان آتے وقت ساتھ لے کر آؤں گا انشاءاللہ اگر وہ دل کو لگے تو میں حاضر ہو لیب ٹاپ کے ساتھ

    جواب دیںحذف کریں
  6. لیپ ٹاپ ہی لو یعنی۔ تے فیر چندہ کر کے لیپ ٹاپ ای لے دو یار۔ آخر میں وی فلڈ سے متاثر ہوا ہوں۔ کام سے واپس آرہا تھا تب یہ وقوعہ پیش آیا۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. آپ نے اسے نہلايا کيوں تھا ؟ کيا بخار ہو گيا تھا اسے ؟

    جواب دیںحذف کریں
  8. شاکر بھائی میں نے ابھی پتہ کروایا ہے یار لیپ ٹاپ کی قیمت میں بورڈ مل رہا ہے
    یعنی 12 سو سے 13 سو تک کا اسی ماڈل کا لیپ ٹاپ مل جائے گا اور اسی ماڈل کا بورڈ ایک ہزار 11 سو تک ملے گا
    میرا بھی یہی خیال ہے لیپ ٹاپ ہی لے لیں
    تو پھر کیا خیال ہے کیا حکم ہے میرے لیے

    جواب دیںحذف کریں
  9. افتخار صاحب بس اپنا دماغ ہی پھرا ہوا تھا۔ بیگ پر بھروسا کرلیا اور اس نے نہائیاں کروادیں اس کی۔
    خرم آپ کب تک پاکستان آرہے ہیں؟ یار اگر لیپ ٹاپ ہی لینا ہے تو آپ سے منگوا لیں۔ ایک سے زیادہ لیپ ٹاپ لے کر آسکتے ہو آپ؟ میں یہاں سے دیکھتا ہوں یار اگر مل جائے تو ایک دو لوگوں سے پوچھا ہے۔ دیکھتا ہوں کتنے کا مل سکتا ہے۔ ورنہ پھر نیا ہی ٹرائی کرتا ہوں۔

    جواب دیںحذف کریں
  10. شاکر بھائی میں انشاءاللہ 2 ستمبر کو آ رہا ہوں
    میں پہلے ہی دو لیپ ٹاپ لا رہا ہوں ایک اپنا اور ایک نیا آنے والی بیگم کے لیے :D
    آپ پتہ کر لیں اگر وہاں سے نہیں ملتا تو آپ مجھے ایک دو دن میں بتا دیں پھر میں اپنے والا لیپ ٹاپ چھوڑ کر آ جاؤں گا اور انشاءاللہ آپ کے لیے ساتھ لے آؤں گا لیکن ایک دو دن میں ضرور بتا دیجئےگا شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  11. جی میں آپ کو صبح ہی مطلع کرتا ہوں۔

    جواب دیںحذف کریں
  12. بہت افسوس ہوا سن کر
    ایک جاننے والا بتا رہا تھا کہ اس کا تیس لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا ہے
    یہ ہی اللہ کی مرضی تھی
    دعا ہے کہ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے

    جواب دیںحذف کریں
  13. جہاں تک میرا خیال ہے عرب ممالک میں لیپ ٹاپ پاکستان کی نسبت تھوڑے مہنگے ہیں۔ ایک بار پہلے بھی پتہ کیا تھا تب بھی یہی حال تھا اور پچھلے دنوں پتہ کیا ہے تب بھی یہی حال ہے۔ پچھلے دنوں جب میں نیا لیپ ٹاپ لینے کا سوچ رہا تھا تو خرم شہزاد بھائی سے بھی اس بارے میں معلومات لی تھی اور اس نتیجہ پر پہنچا تھا کہ وہاں کی نسبت پاکستان بہتر ہے۔
    ایک مسئلہ جو سب سے زیادہ میرے سامنے آیا ہے کہ اگر آپ کو باہر سے سستا بھی مل جائے لیکن پھر اس کی ورنٹی پاکستان میں کلیم نہیں ہوگی۔ یوں تو کمپنی لکھتی ہے کہ انٹرنیشنل ورنٹی ہے لیکن جو مشینیں باہر کی ہوتی ہیں پاکستان میں ان کی ورنٹی کلیم نہیں ہوتی۔ جو مشینیں پاکستان کے لئے بنی ہوتی ہیں ان کی ورنٹی یہاں کلیم ہو جاتی ہے۔
    پچھلے دنوں جب میں نے لیپ ٹاپ لینے کا سوچا تھا تو بہت دیکھا پھر میں نے اپنی ضرورت کے مطابق نیٹ بک ہی لے لی، نیٹ بک کا پروسیسر اتنا تیز تو نہیں لیکن اگر آپ نے نیٹ سرفنگ اور بنیادی ضروریات کے لئے لینا ہے تو پھر اس کے فائدے بھی کافی ہیں، جیسے اس کا سائز اور وزن کم ہونا اور اگر بیٹری 6 سیل ہو تو تقریبا 5 گھنٹے چلتی ہے۔ میری نظر میں بنیادی ضروریات کے لئے نیٹ بک ایک بہترین چیز ہے۔
    باقی اگر آپ کی ضروریات تھوڑی بڑی ہیں تو پھر نیٹ بک کی بجائے نوٹ بک ہی بہتر ہے۔
    نیٹ بک یا نوٹ بک لیتے ہوئے اس چیز کا خاص خیال رکھیں کہ یہ مشین کہاں کے لئے بنی ہے اور اس کی ورنٹی کہاں کہاں کلیم ہو سکتی ہے۔ پاکستان میں ایسی مشینیں بھی دستیاب ہیں جو اپریٹنگ سسٹم کے بغیر آتی ہیں، جس وجہ سے سستی ہوتی ہیں اگر آپ لینکس استعمال کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں اور ونڈوز بھی چلتی ہے لیکن ونڈوز آپ کونسی استعمال کریں گے یہ آپ کے اوپر ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  14. شکریہ شازل، م بلال آپ کا کہنا صحیح لگ رہا ہے۔ خیر یوزڈ کا ریٹ بھائی سے پوچھے لیتے ہیں۔ خرم کل دوپہر میں ہی آپ کو ای میل کی تھی۔ ملی نہیں؟
    خیر یہاں ہی بتا دیں کہ 2 جی بی ریم، 150 جی بی ہارڈ، دو گیگا ہرٹز کور ٹو ڈوئل اور وائی فائی وغیرہ کے ساتھ پندرہ انچ یا چودہ انچ کا سسٹم کتنے میں پڑے گا؟ برانڈ وہ جس کی بیٹری لائف دو گھنٹے تک ہو، تھنک پیڈ اسی لیے پسند تھا اس کی بیٹری 2 گھنٹے نکالتی تھی۔

    جواب دیںحذف کریں
  15. پیارے دوستو! السلام علیکم۔
    میں یعنی مرزا فاروق اس فورم میں گھومتے گھماتے ابھی پہنچا ہوں۔دوستو میں یعنی مرزا فاروق اور ایم فل اردو آپس میں دست و گریباں ہیں۔اس وقت بات یہاں تک پہنچی ہے کہ مجھے تھیسز کے لۓ ٹاپک سلیکٹ کرنا ہے اور حال یہ ہے کہ مجھے تھیسز کی سمجھ نہیں آ رہی کہ کس پہ کروں ؟ اور مقالہ کیسے لکھنا ہے یہ بھی نہیں پتا۔ آپ میں سے کوئی دوست اگر ذوق رکھتا ہو تو(ورنہ تو بےذوق لوگ ہی اس کے پیچھے پڑے دیکھے ہیں) میری ہیلپ فرمائیں۔ شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. برادر ہم تو اردو ادب بارے زیادہ نہیں جانتے۔ اردو ویب محفل فورم پر تشریف لے جائیں شاید کوئی مدد کر سکے۔ urduweb.org/mehfil

      حذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔