پیر، 30 اپریل، 2007

فیصل آباد میں‌جشن بہاراں

فیصل آباد میں دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جشن بہاراں جاری ہے۔ اس میلہ نما میں لکی ایرانی سرکس جیسی چیزیں عوام کی دلچسپی کے لیے مہیا ہیں۔ چونکہ جی سی یونیورسٹی جانے کے لیے روز آنا جانا ہوتا ہے سو میں نے یہ تصاویر اپنے K510i سیٹ سے کھینچی ہیں۔ تصاویر میں دھندلا پن اور ایک کے دو دو نظر آنا سراسر ہمارے اناڑیانہ پن کی وجہ سے ہے لیکن ہم نے اسے جہاں ہے جیسے ہے کی بنیاد پر پیش کرنا مناسب سمجھا۔۔۔انشاءاللہ آئندہ آپ ان میں بہتری دیکھیں گے۔ میرا ارادہ اپنے شہر فیصل آباد کے ہر کونے کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرکے اپنے بلاگ پر مہیا کرنے کا ہے اللہ کرے یہ سلسلہ ساتھ ساتھ چلتا رہے۔
وسلام




پکاسا البم

اتوار، 29 اپریل، 2007

ہیبی برتھ ڈے قدیر

آج 29 اپریل ہے اردو سیارہ کھولا تو قدیر کی اس کے منہ طرح سوالیہ نشان نما پوسٹ دیکھی۔ بدتمیز نے بھی کچھ اس کی شان میں سہرے کہے ہوئے تھے۔ پھر پتا چلا کہ آج وہ دن ہے جب اہل ملتان پر گرمی کے ساتھ ایک اور آفت نازل ہوئی جس کا نام قدیر ہے۔ اس کی شان میں پہلے ہی کافی کچھ لکھ چکا ہوں اس لیے مزید کہنے کا یارا نہیں ورنہ یہ چب پڑے ہوئے ڈبے کی طرح اتنے پہلو رکھتا ہے کہ ہر پہلو ہر اوراق سیاہ کیے جاسکتے ہیں۔لیکن ہمارے خیال میں اس کے لیے اتنا ہی کافی ہے جتنی اس کی ہوگئی ہے۔ ویسے بھی بے چارہ آج اپنی اکیسویں سالگرہ پر گھر اور باہر ہر جگہ سے جھڑکیاں کھارہا ہوگا۔
خوش رہو مسکراتے رہو۔ جنم دن مبارک ہو۔ زندگی رہی تو کبھی بنفس نفیس ملتان حاضر ہوکر تمہیں اسی دن تحفہ بھی دوں گا۔ اب تو ملتان سے میرا روحانی تعلق بن گیا ہے۔ یہ تعلق کیا ہے پھر کبھی بتاؤں گا۔
وسلام

پیر، 16 اپریل، 2007

Ubuntu Shipit is Back Nowاوبنٹو شپ اٹ کی واپسی

آج جب ہم کمپیوٹنگ کے لیے مضمون لکھ رہے تھے تو روابط چیک کرتے ہوئے ہمیں خوشگوار حیرت ہوئی کہ اوبنٹو (کبنٹو ) لینکس کی مفت سی ڈیز کی سہولت اب پھر سے دستیاب ہے۔ یہ سہولت پچھلے سال جاری ہونے والے ورژن 6.06 ڈیپر ڈریک کے بعد بند کردی گئی تھی اور صرف اسی ورژن کے لیے دستیاب تھی۔ لیکن اب اس کا دوبارہ دستیاب ہونا بہت خوش آئند ہے۔ اوبنٹو لینکس کی مقبولیت میں شپ اٹ کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے۔ اوبنٹو شپ اٹ  کے اوبنٹو شپ اٹ
ایجوکیشن اوبنٹو شپ اٹ

ہفتہ، 7 اپریل، 2007