فیصل آباد میں دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جشن بہاراں جاری ہے۔ اس میلہ نما میں لکی ایرانی سرکس جیسی چیزیں عوام کی دلچسپی کے لیے مہیا ہیں۔ چونکہ جی سی یونیورسٹی جانے کے لیے روز آنا جانا ہوتا ہے سو میں نے یہ تصاویر اپنے K510i سیٹ سے کھینچی ہیں۔ تصاویر میں دھندلا پن اور ایک کے دو دو نظر آنا سراسر ہمارے اناڑیانہ پن کی وجہ سے ہے لیکن ہم نے اسے جہاں ہے جیسے ہے کی بنیاد پر پیش کرنا مناسب سمجھا۔۔۔انشاءاللہ آئندہ آپ ان میں بہتری دیکھیں گے۔ میرا ارادہ اپنے شہر فیصل آباد کے ہر کونے کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرکے اپنے بلاگ پر مہیا کرنے کا ہے اللہ کرے یہ سلسلہ ساتھ ساتھ چلتا رہے۔
وسلام
پکاسا البم
معاف کیجئے گا ہمارے کمپیوٹر پر تصاویر اپ لوڈ نہیں ہورہیں۔
جواب دیںحذف کریںمیرے کمپیوٹر پر بھی تصاویر اَپ لوڈ نہیں ہو رہیں
جواب دیںحذف کریںہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن شاکر بھائی تصویریں ہیں کہاں؟؟ کہیں کچھ زیادہ اناڑی پن تو نہیں دکھایا کہ سفید کاغذ آگے سے رکھ کر کھینچ ڈالیں؟ مجھے تو تحریر کے نیچے سفید سکرین کے علاوہ کچھ نظر نہیں آرہا۔
جواب دیںحذف کریںاور ہاں نیا اُردو پیڈ شامل کیجیے تاکہ مجھ جیسے اوپرا میں اُردو تحریر کر سکیں۔
اوہ اب ایک پکاسا البم کا ربط نظر آیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔واقعی اناڑی پن کی انتہا ہے۔۔۔۔فیصل آباد اور موہنجودڑو میں کچھ تو فرق ہو نا چاہیے۔ ;)
جواب دیںحذف کریںنعمان سے پوچھا تو ہے دیکھیں کیا جواب ملتا ہے۔ اصل میں انھیں کے بلاگ پر ایسے دیکھا تھا سو ہم نے بھی پنگے بازی کر ڈالی ورنہ فری امیج ہوسٹ تو ہیں ہی وہیں ڈال دیں گے۔
جواب دیںحذف کریںساجد بھائی کسی کا دل بھی رکھ لیا کرتے ہیں کبھی کبھار۔;)
مجھے تو تصاویر بالکل درست نظر آرہی ہیں۔
جواب دیںحذف کریںمیں اس کو ٹھیک کرتا ہوں مجھے بھی ٹھیک نظر نہیں آرہیں آپ شاید گوگل پر لاگ ان ہیں اس لیے۔
جواب دیںحذف کریںمعذرت شاکر بھائی اگر مذاق بُرا لگا تو۔ واقعی ابھی تک تصاویر نظر نہیں آرہیں۔
جواب دیںحذف کریںجناب مذاق تو مذاق ہوتا ہے اس میں برا لگنے کی کوئی بات نہیں۔
جواب دیںحذف کریںابھی تک کی ہی نہیں تو نظر کیسے آئیں گی۔ ویسے طریقہ مجھے پتا چل گیا ہے۔سائیڈ بار سے امیج لنک پر کلک کرکے ایچ ٹی ایم ایل کوڈ حاصل کرلینا ہے فرصت ملنے پر ڈالتا ہوں اس کو یہاں۔
شکریہ نعمان بتانے پر۔