پیر، 11 فروری، 2008

تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

کل رات یونیورسٹی سے واپس آیا تو باتوں باتوں میں ذکر چھڑ گیا۔ ذکر کیا تھا والدہ کی زبانی سنیے۔۔

آج یوٹیلٹی سٹور پر عورتیں بی بی نظیراں کو بہت یاد کررہی تھیں۔ میں نے کہا وہ دن بھول گئے ہیں جب اس خصم نے اسی طرح قطاروں میں لگوا کر گھی کے ساتھ تین تین کلو پیاز دئیے تھے۔ جن سے دس فٹ کی دوری سے بدبو کے بھبھکے اٹھتے تھے۔۔

اب میں نے پوچھا یہ کیا قصہ ہے تو۔ والدہ کہنے لگیں اس وقت گھی 35 روپے کلو تھا جی سی پی بہت سے لوگوں کو یاد ہوگا جی سی پی بناسپتی جس کی ملیں یا تو بند ہوگئیں یا پرئیویٹائز کردی گئیں۔۔ تو بات ہورہی تھی قیمت کی اس وقت بھی گھی یوٹیلٹی سٹور سے سستا ملتا تھا عام مارکیٹ کی نسبت۔۔۔ بی بی کے بابو یعنی خصم ارجمند نے بھارت سے بڑی مقدار میں پیاز درآمد کئے۔۔وہ پیاز خراب ہورہے تھے بلکہ آدھےسے زیادہ گل سڑ چکے تھے اور پر یہ پیاز غریبوں کو گھی کے ساتھ تین تین کلو کرکے دئیے گئے۔۔ ورنہ گھی نہیں ملتا تھا۔۔۔

آج کل بھی یوٹیلٹی سٹور والے گھی کے پیکٹ کے ساتھ (چینی ہے تو یا آٹا ہے جس چیز کا بھی بحران ہو اس کے ساتھ) کوئی نہ کوئی چیز لازمی خریدنے پر مجبور کرتے ہیں ورنہ گھی نہیں ملتا۔۔ کبھی تکہ مصالحہ، کبھی لکس صابن، کبھی ٹوتھ پیسٹ اور کبھی فئیر اینڈ لولی جو چیز بھی سٹاک میں زیادہ ہو۔ اب ہم جیسے غریب غرباء جنھوں نے تکے کو دور سے ہی سلام کیا ہوتا ہے اس تکے مصالحے کا کیا کریں؟ سو اس دن امرودوں پر چھڑ کر کھایا اور مشرف کو دعائیں دیں۔

بات کہاں سے کہاں نکل گئی۔۔ مقصد صرف اتنا تھا کہ ہم کتنی جلدی بھول جاتے ہیں نا؟ بی بی نظیراں فوت ہوگئی تو اب وہ فرشتی اور بہشتن ہوگئی ہے۔ زندہ باد بھئی اس قوم کے۔۔۔

4 تبصرے:

  1. میں نے بہت عرصہ قبل لکھا تھا کہ ہماری تاریخ بڑی کمزور ہے یعنی ہم کل کی بات بھی یاد نہیں رکھتے اور یہی وجہ ہے آجکل کے حالات کی ۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. ہم لوگ تو بینظیر کے باپ کے بھی راشن ڈپو ابھی تک نہیں بھولے۔ بھٹو کے دور میں آٹے، چینی اور گھی کیلیے بھی ویسی ہی لائنیں‌لگی تھیں‌جیسی آجکل یوٹیلٹٰ سٹور کے آگے لگ رہی ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. ویسے یہ قوم بہت بھو لی پے ۔۔۔۔۔ کل مشی کی کھو پڑی مین کو کو ئی ۔۔گو لی اتا ر دیتا ہے(اللہ کر ے ( تو وہ بھی شہید ہو گا اور سچا مسلما ن سمجھا جا ئے گا ۔۔۔۔ حا لا نکہ ہم جا نتے ہے کہ یہی وہی بی بی ہے جو کہتی تھی کہ اسلام کی سز ائیں وحشیا نہ ہے ۔۔۔۔ لیکن میرا اللہ بڑا بے نیا ز ہے ۔۔۔۔۔۔ پھر اپ سب نے دیکھا کیا حا لت ہوئی ۔۔۔۔

    مجھے مشی سے دلی کو ئی پر خا ش نہیں ہے ۔۔لیکن غیر مسلموں کو خوش کر نے کیلئے نعوز با للھ " مزاق " اڑا نا ۔۔۔دین کا ، دڑا ھی کا ۔۔۔۔۔۔ اللہ معا ف کر ے ۔۔۔۔۔۔میر ا اللہ بے نیا ز ہے ۔۔۔۔۔

    ہم پھر بھو ل جا ئے گے

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔