پیر، 13 اکتوبر، 2008

آلو کا بھرتہ

اجزاء: آلو مناسب سائز کے دو عدد، ایک ڈنڈا، چند پالتو مرغیاں

طریقہ:- سب سے پہلے آلوؤں کو اچھی طرح دھو لیں۔ اس کے بعد ڈنڈا لیں اور انھیں کسی سل پر رکھ کر کچل لیں۔

لیجیے بھُرتہ تیار ہے۔

چونکہ اب یہ آپ کے کسی کام کا نہیں اس لیے اسے تیسرے جزو ترکیبی یعنی مرغیوں کو ڈال دیں۔ ان کا بھی بھلا ہوجائے گا آپ کو بھی گناہ نہیں ہوگا۔

احتیاط: وہ خواتین و حضرات جن کے پاس مرغیاں نہ ہوں اس ڈش سے پرہیز کریں۔ ان کے ہاں ایک تو نعمت کے ضیاع کا خدشہ ہے ساتھ گناہ بھی ہوگا۔

نوٹ: احتیاط پر عمل نہ کرنے کی صورت میں مصنف، ویب سائٹ اور انتظامیہ ذمہ دار نہ ہونگے۔

مزید تراکیب کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔

7 تبصرے:

  1. کوئی مصا لحے وغیرہ بھی بتا دیتے تو اچھا ہوتا۔ یہ تو مریضی ہنڈی بن جائے گی :D

    جواب دیںحذف کریں
  2. مہنگائی ہے بھائی اس لیے غریبوں کے پاس مصالحہ کہاں۔ اس کے بغیر ہی ڈش اس لیے بتائی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. کیا خوب ترکیب ہے.. مگر ہم اس سے محروم ہی رہیں گے کیونکہ یہاں مرغیاں نہیں پالی جاسکتیں..

    شاید آپ کی کسی اگلی آسان سی ترکیب پر عمل کرسکوں جس میں کسی قسم کے جاندار شامل نہ ہوں..

    جواب دیںحذف کریں
  4. ہاہاہا۔۔۔ بھئی اس دور میں غریبوں کو اپنے کھانے کا انتظام کرنا مشکل ہے، مرغیوں کو ڈالتے رہے تو ہوگیا کباڑا اپنا۔۔۔۔۔۔ :P

    جواب دیںحذف کریں
  5. اصل میں یہ اس غریب آدمی کے لیے ہے جس کے پاس مرغیاں بھی ہوں۔ جیسے کہ ہم ;)

    جواب دیںحذف کریں
  6. جب میں نے شروعا ت کی تو حیران رہ گیا تھا شاکر بھائی کب سے تر کییں‌ بتانے شروع کر دی ۔وہ تو شکر اخیتام تک پڑھ لیا اور بے اخیتیار کہا کہ "اے تہ اپنا بھرا شاکر ای اے "

    جواب دیںحذف کریں
  7. پر کس نسل کی مرغیاں آلو کا بھرتا کھاتی ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    کیا آپ پر مشتاق احمد یوسفی کے "بارے آلو کے کچھ بیان ہو جائے" نے برا اثر تو نہیں کردیا۔
    اگر ایسا ہے تو جلدی سے میر کے اشعار پڑھ لیجیے۔ افاقہ ہوجائے گا۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔