جمعرات، 26 مارچ، 2009

ہجرت

ایک بار پھر سے ہجرت۔۔اور اب کے لگتا ہے ہمیں بھی کوئی بلاگر مہاجر موومنٹ بنا لینی چاہیے جس کی صدارت وغیرہ وغیرہ ظاہر ہے ہمارے ہی ناتواں کندھوں پر ہوگی۔ خیر یہ تو نکتہ معترضہ تھا۔ عرض یہ ہے کہ ہمارا ڈومین اردو کوڈر ڈاٹ کوم بہ کمال مہربانی منتظمین اردو ویب، اردو ویب کے سرور پر ہی ہوسٹ شدہ تھا۔ پچھلے ایک ڈیڑھ ماہ سے اردو ویب کی تمام ویب سائٹس کے ساتھ خاصے مسائل آرہے ہیں جن میں سرفہرست میموری اوو فلو کا مسئلہ ہے۔ اس سلسلے میں کئی بار سائٹس کو ڈاؤن رکھا گیا تاکہ میموری اور پروسیسنگ وغیرہ کی ضروریات کا اندازہ لگایا جاسکے۔ خیر ایرر اب تو خاصے کم ہوگئے ہیں لیکن ہم نے اسی دوران ایک فیصلہ کرلیا تھا کہ بلاگ کو بلا گر پر ہی ایک بار پھر سے منتقل کرلیا جائے۔ ورڈپریس چنگی چیز ہے لیکن یہ ہم اس وقت استعمال کریں گے جب اپنی ویب ہوسٹنگ وغیرہ لیں گے۔ فی الحال مفت والی سروس چلنے دیتے ہیں۔ احباب کو بھی زحمت دینے کو دل نہیں کرتا۔ نبیل اور زکریا کی مہربانی انھوں نے اردو کوڈر کی ویب سائٹس کو ہوسٹنگ سپیس دی لیکن ہمارے ذاتی خیال میں اردو ویب پر آنے والے ایررز کی ایک وجہ اردو کوڈر کی ویب سائٹس بھی تھیں۔
بلاگر پر بلاگ منتقل ہوگیا ہے تو ورڈپریس والی موجیں نہیں ہونگی اب۔ نہ ہی مسکراہٹیں، نہ ہی سسٹم سپورٹ کے بغیر اردو لکھنے کی سہولت اور نہ ہی گریواٹر۔۔خیر گزارہ کیجیے اور ہمیں چھما کیجیے۔ اور دعا بھی کیجیے کہ جلد ہی اپنی ویب ہوسٹنگ لے سکیں۔ ننھا سا بلاگ ہے اس کے لیے ننھی سی ویب ہوسٹنگ ہم نے لے لینی ہے۔ تب تک بلاگر پر آوازِ دوست کے مزے لیجیے۔ اس سڑی بُسی پوسٹ کے علاوہ بھی میرے پاس کچھ آئیڈیاز تھے جن پر کام کرنا ہے۔ کچھ پنگے لینے ہیں، آج کل کچھ وڈے لوگ بلاگنگ اور اردو بلاگرز کا قبلہ درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کی شان میں کچھ مطلعے اور مقطعے کہنے ہیں۔ انشاءاللہ ایک آدھ دن میں آپ قصیدہ گوئی دیکھ لیں گے۔ تب تک کے لیے اجازت دیجیے۔

2 تبصرے:

  1. گویا کہ بلاگ سپاٹ کے حوالے سے ہمارے دکھ 'سانجھے' ہو گئے ہیں :)۔

    اور میں نے اپنے بلاگ پر آپ کے بلاگ کا ربط تبدیل کر دیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. بڑی مہربانی وارث صاحب۔ ابھی اس کی ری ڈائرکشن میں مسائل ہیں۔ میں‌ پرانے ڈومین پر ہی اس بلاگ کو رکھنا چاہتا ہوں۔ اللہ کرے یہ جلد ہوجائیں تو پھر بلاگ باقاعدگی سے لکھا کریں ہم بھی۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔