بدھ، 20 مئی، 2009

امدادی کام

گورنر پنجاب نے تمام یونیورسٹیوں کو خط لکھا جس میں نوجوانوں کو سوات کے متاثرین کے لیے امدادی رقوم اکٹھا کرنے کے لیے ابھارنے کا کہا گیا تھا۔ ہمارے شعبہ اطلاقی لسانیات نے اس سلسلے میں پہلا قدم اٹھایا اور پچھلے دو دن میں ہم اپن یونیورسٹی سے ہی 40000 سے زائد کیش اکٹھا کرچکے ہیں۔ اور کچھ آئے نہ آئے ہمیں لوگوں سے مانگنا آگیا اور ان کی باتیں سننا بھی۔ کل سے ہمارے گروپس فیصل آباد کے آٹھ بازاروں میں بھی موو کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ نقد کے ساتھ ساتھ ہم غذائی اجناس بھی اکٹھی کرسکیں گے۔ یہ سب چیزیں جی سی یو فیصل آباد کی ٹرانسپورٹ پر متاثریں کو پہنچائی جائیں گی۔

5 تبصرے:

  1. بہت اعلی کام کررہے ہیں آپ
    یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ بھی میرے پرانے ادارے میں زیر تعلیم ہیں
    اور فیصل آباد کے آٹھ بازار ہیں سرکار ۔۔۔ شہر نہیں۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیک کام میں کامیابی عطا فرمائے! آمین!

    جواب دیںحذف کریں
  3. شکریہ۔
    شہروں لکھ دیا تھا بازاروں کی جگہ اب تصحیح کردی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. بہترین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گورنر پنجاب کا ذکر کافی عرصے بعد سنا، شکر ہے اس بار کچھ مثبت پہلو بھی ہے :)۔
    باقی سر جی اس کام کا اجر تو کوئی بندہ بشر نہیں دے سکتا، اللہ ہی بہتر سبب کرنے والا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. جی بھائی جی یہی بات ہے۔
    ہم نے نوے ۃزار سے زیادہ رقم چار دن میں جمع کی اور اسے گورنر کے ریلیف اکاؤنٹ میں جمع کروایا گیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔