جمعہ، 18 ستمبر، 2009

اک واری فیر

محمد سعد بڑا محنتی بچہ ہے۔ سر نیچے کرکے لگا رہتا ہے۔ اس نے پہلے اردو کوڈر پر ایک سائنسی فورم بنایا۔ اردو کوڈر فورم کی دیسی ہوسٹنگ اڑنے کے ساتھ ہی بے چارہ فورم بھی فوت ہوگیا۔ اس کے بعد اب اردو کوڈر اردو ویب کی فراہم کردہ سپیس اور اپنے ڈومین پر چل رہا ہے۔ محمد سعد نے ایک بار پھر اردو کوڈر کو عزت بخشی ہے۔ اس بار پی ایچ پی بی بی کی بجائے دروپل کو استعمال کرکے ایک عدد پورٹل اور فورم ویب سائٹ بنائی گئی ہے۔ سعد پچھلے ڈیڑھ سال سے دروپل کو رام کرنے کوشش کررہا ہے آخر کار پچھلے دنوں محمد نبیل نقوی مدظلہ چیف ہنٹر اردو سافٹویرز اردو ویب محفل براستہ جرمنی کی نظر کرم سے دروپل کو خاصی حد تک اردو کرچکا ہے۔ چناچہ اب یہ ویب سائٹ خاصی اچھی لگ رہی ہے۔ اس پر موجود دروپل کا روایتی نشان مجھے پنجابی والے شلیڈے کی یاد دلا رہا ہے (جن کا شرارتی بچہ) اور یہ جن بچہ سعد کی صورت میں ہمارے مابین موجود ہے۔
سعد کا فورم ایک بار پھر حسب روایت "اردو کا پہلا" سائنسی فورم ہے۔ چونکہ ابھی اگلے دس سال تک بھی"اردو کا پہلا" فلانا فلانا فورم قسم کے فارمولا ناموں کی گنجائش ہے اس لیے آپ بے فکر رہیں اور فی الحال اردو کے اس پہلے فورم کو رونق بخشیں۔
امید ہے کہ اب یہ فورم فوت نہیں ہوگا اور سعد اس پر ایک اچھی سائنسی برادری قائم کرنے میں کامیاب رہے گا۔
بہت مبارکباد میاں فورم کی ازسر نو شروعات پر۔

5 تبصرے:

  1. السلام علیکم۔
    تشہیر کا شکریہ۔
    :)
    میں بھی تو کہوں کہ ابھی یہ اچانک مجلس شریف پر اتنے سارے لوگ ایک ساتھ کہاں سے نازل ہونے لگے۔
    :)

    جواب دیںحذف کریں
  2. ماشاء اللہ یہ تو بہت اچھا کام ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد اس فورم کا چکر ضرور لگائیں گے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. مجھے خوشی ہے کہ دروپل پر مبنی ایک اچھی سائٹ بن رہی ہے۔ اس تجربے سے دروپل کے اردو پیکج کی تیاری میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ لیکن اگر فورم واقعی کامیابی سے چلانا ہے تو سب سے پہلے اس کے منتظمین کو اس کے لیے محنت کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ تادم تحریر مجھے اس میں کوئی پوسٹ نظر نہیں آئی ہے۔ اس سائنسی فورم کا لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت بھی پیش آئے گی کہ آیا یہ ریسرچ کے مقاصد کے لیے استعمال ہوگا یا یہ طالب علموں کے لیے مخصوص ہوگا۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. نبیل بھائی اگر آپ کتب خانے کے حصے میں جائیں تو وہاں پر میں نے ایک کتاب کا ترجمہ شروع کر رکھا ہے۔ اس وقت اس کی پہلی جلد کے باب 1.1 (ساکن برق) کا ترجمہ مکمل ہے اور وہاں پر دستیاب ہے۔
    http://science.urducoder.com/node/5
    فورم کے متعلق دنیا والوں کو بتانے سے پہلے میں نے انتظام کر لیا تھا کہ یہ بالکل خالی نہ ہو۔ :)

    جہاں تک مقصد کی بات ہے تو اس کا بنیادی مقصد عوام، خصوصاً بچوں، میں سائنس کے لیے دلچسپی پیدا کرنا ہے۔ ساتھ ساتھ یہ تحقیقی کاموں کے لیے بھی استعمال ہوگا۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔