جمعرات، 17 مئی، 2007

حکمرانوں کی بوکھلاہٹیں

میڈیا کے جرات مندانہ کردار نے حاکموں کو چیخنے پر مجبور کردیا ہے۔ کل مشرف صاحب اخبار میں فرما رہے تھے کہ میڈیا کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے گا. مشرف صاحب کو اب اپنے اقتدار کی جتنی شدید فکر پڑ گئی ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ اب تو امریکہ بہادر بھی خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ اتحادی جماعتوں کو مشرف صاحب نے صدارتی انتخابات کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کردی ہے۔


 جاوید چوہدری کا کہنا ٹھیک ہی تھا یوں لگتا ہے حاکم اب ڈرے ہوئے ہاتھی ہیں جو اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو روندتے جاتے ہیں۔

4 تبصرے:

  1. اس میں کوئی شک نہیں کہ مطلق العنان حکمران جب حکومت کو ڈولتا دیکھتے ہیں تو سب کچھ فنا کرنے پر تُل جاتے ہیں ۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. السالم و علیکم
    اور حکمرانوں کا یہ خوف اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مکافاتِ عمل کا وقت قریب ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. انشاءاللہ۔
    کاش ہمیں اس بار ایک صالح قیادت نصیب ہو۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. اب تو اتحادیوں میں‌بھی پھوٹ کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔ تبھی تو کراچی کے فسادات میں‌ایم کیو ایم کا ساتھ مسلم لیگ ق بھی نہہیں‌دے رہی۔ اب جنرل صاحب ہی ایم کیو ایم کے ساتھی رہ گئے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔