جمعہ، 29 فروری، 2008

اگلے چھ ماہ

مورخہ سات مارچ سے میرے سمسٹر فائنل ٹیسٹ ہورہے ہیں جو چودہ مارچ کو ختم ہوجائیں گے۔ اس کے بعد میں ایک بار پھر ویلا مصروف ہوجاؤں گا۔ بی کام کرنے کے بعد پتا ہی نہیں لگا ڈیڑھ سال گزر گیا۔ میرے ہم جماعت اس وقت اپنا ایم بی اے اور ایم کام مکمل کرنے کے قریب ہیں۔ جبکہ میں ابھی تک لنڈورا ہی پھر رہا ہوں۔

اب پھر سے چھ ماہ کا ایک فل سٹاپ لگ گیا ہے میرے تعلیمی کیریئر میں۔  میرا حال بھی اس پینڈو جیسا ہے جو بتیاں دیکھ کر اس طرف چل پڑتا ہے۔ اچھا بھلا کامرس کا سٹوڈنٹ تھا کہ لسانیات میں ٹانگ اڑا لی۔ چلو یہ تو ٹھیک تھا لیکن جو کورس شروع کیا وہ صرف ایک سال کا تھا۔ اور جہاں یہ کروایا جارہا تھا وہ یونیورسٹی بھی زندہ باد ہے۔

اب وہ سال کا کورس ختم ہوجائے گا اور میں پھر ایم اے کے لیے چھ ماہ تک منہ اٹھا کر دیکھتا رہوں گا۔  ستمبر اکتوبر سے شروع ہونے والے سمسٹر سے میں مارننگ میں موجود اسی کورس کے جونیر بیچ میں بیٹھ سکوں گا جو ایم ایس سی کے ٹائٹل سے شروع کیا گیا ہے۔ ان چھ ماہ کو کیا کیا جائے؟

ڈھیر سارا سوچنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان چھ ماہ میں مجھے سی شارپ سیکھنا ہوگی۔ اپنی انگریزی بولنی بہتر کرنا ہوگی اور ساتھ جاب کرنا ہوگی۔

بس یہ چھ ماہ اور مزید نہیں۔ میں ویلا رہ رہ کر اک گیا ہوں۔ اب دل کرتا ہے کہ کام کیا جائے اور دبا کر کیا جائے۔ والدین کو بھی سکون دیا جائے 23 سال سے میرے جیسا ڈشکرا پال رہے ہیں وہ جو صرف موج کرتا ہے۔

میں نے سوچا ہے کہ نبیل نقوی کے لکھے گئے اردو ایڈیٹر کو لینکس پر پورٹ کروں۔

اردو لغت اطلاقیے کو لینکس پر چلانے کا بندوبست بھی کروں۔

اور کارپس لنگوئسٹکس کے لیے پروگرامنگ کرنے کی کوشش کروں۔

اب اس میں کس حد تک کامیاب ہوتا ہوں یہ تو اگلے چھ ماہ ہی بتائیں گے۔ مجھے امید ہے یہ چھ ماہ مجھے بہت کچھ دے کر جائیں گے۔ زندگی میں پہلی بار میں نے پلان کیا ہے کچھ کرنے کے لیے۔۔دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

8 تبصرے:

  1. شاکر، اللہ آپ کو آپ کے نیک ارادوں میں کامیاب کرے۔ اور آپ ترقی کی منازل طے کریں۔ آمین۔

    اتفاق سے۔۔۔ آجکل میں نے بھی ایک سال تک اپنا پلان بنا لیا ہے کہ بہت عیش کر لی۔۔اب زندگی بنانے کے لیے کچھ کام بھی کر لینے چاہیں۔ معلوم نہیں کہ کامیاب ہوتی ہوں کہ نہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. دعا دینے کا شکریہ۔
    اللہ آپ کو اپنے ارادوں میں کامیاب کرے۔
    آمین

    جواب دیںحذف کریں
  3. شاکر، اللہ تمہیں ہمت اور عزم عطا فرمائے اور تمہیں تمہارے ارادوں میں کامیابی عطا فرمائے، آمین۔ ڈاٹ نیٹ والے اردو ایڈیٹر کو مونو پر پورٹ کرنے کا آئیڈیا بہت اچھا ہے۔ اس سلسلے میں میں تمہاری ہر ممکنہ رہنمائی کے لیے تیار رہوں گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. شکریہ بھائی جی۔ دعا کیجیے اللہ ثابت قدم رکھے۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. ارادہ کر لیا ہے تو آج سے ہی کام شروع کریں۔ ان شاء اللہ ضرور کامیابی ہوگی۔ ہم جوانوں کا بڑا مسئلہ غیر مستقل مزاجی ہے۔ آپ نے تو بی کام جیسے تیسے کر لیا ہے لیکن میں تو ابھی تک بی اے سے آگے نہیں گیا۔ اللہ آپکو اپنے ارادوں میں کامیابی عطا فرمائے۔ اٰمین

    جواب دیںحذف کریں
  6. اللہ آپ کو آپ کے ارادوں میں کامیاب کرے اور آگے بڑھنے کی ہمت اور مستقل مزاجی سے لگن عطا فرمائے تاکہ آپ اپنا مستقبل سنوارنے کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کا سہارا بھی بن سکیں۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔