ہفتہ، 5 اپریل، 2008

اردو کوڈر فورم کا نیا فورم سافٹویر

اردو کوڈر فورم ہم نے اردو میں لینکس کی ترویج کے لیے بنایا تھا۔ اب ہمارا اناڑی پن کہیے یا قسمت کی خرابی کہ ہر دو تین ماہ میں اردو کوڈر فورم ڈاؤن ہوجاتا ہے۔ جنوری میں پورا مہینہ سرورمیں مسئلے وجہ سے یہ غائب رہا۔ اور مارچ میں بھی سرور کی ہی کچھ دیر کی بندش کے بعد سے اس کا مین پیج نہیں کھل رہا۔ سونے پر سہاگہ محمد علی مکی نے جو پی ایچ پی بی بی کا تبدیل شدہ ورژن استعمال کیا تھا جس میں کچھ موڈ پہلے ہی سے انسٹال تھے۔ ہمیں تو اصلی کا نہیں پتا تھا اس تبدیل شدہ ورژن کا کیا کرتے۔

خیر بات یہاں پہنچتی ہے کہ محمد علی مکی تو بسلسلہ روزگار آنلائن آنے سے معذور ہیں آج کل۔ تو نیم حکیم یعنی ہماری ذات شریف ہی پیچھے رہ جاتی ہے جسے فورم کی انتظامیہ کہا جائے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ فورم کا سافٹویر بدل دیا جائے۔ اس کے لیے دو سافٹویرز ہمارے زیر غور ہیں۔ پی ایچ پی بی بی تین جس کی بہترین مثال القلم ہے اور سمپل مشین فورمز جس پر اردو ٹیک فورمز بہترین طریقے سے چل رہے ہیں۔ پی ایچ پی بی بی کی ایک ساکھ ہے جبکہ ایس ایم ایف فورمز سافٹویر اپنی سادگی لیکن پرکاری کے لیے جانا جاتا ہے۔ اب آپ فرمائیں کہ نیا فورم سافٹویر کونسا ہو۔ فورم کی ڈیٹابیس ہم نے دونوں میں بدل کر دیکھ لی ہے۔ دونوں سافٹویرز بہترین چل رہے ہیں۔ ایس ایم ایف نے منتقلی کے دوران کچھ ایررز دئیے تھے لیکن میری آزمائشی تنصیب میں بہترین چل رہا ہے۔ ایک بات اور ایس ایم ایف کا ورژن 2 جلد ہی آرہا ہے (لیکن وہ اردو کردہ نہیں ابھی تک جبکہ پی ایچ پی بی بی 3 اردو شدہ موجود ہے۔ )۔ نیچے ہم اپنے بلاگ کا پہلا پول فٹ کررہے ہیں۔ رائے دیجیے تاکہ جلد از جلد اردو کوڈر کو پھر سے آنلائن کیا جاسکے۔پول 10 تاریخ تک آنلائن رہے گا اور پھر اس کے مطابق فیصلہ کرکے انشاءاللہ 10 کو ہی فورم آنلائن کردیا جائے گا۔

[poll=2]

10 تبصرے:

  1. میرا خیال ہے کہ ایس ایم ایف بہتر ہے ۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. میرا بھی یہی خیال ہے کہ ایس ایم ایف فی الحال پی ایچ پی بی بی 3 سے بہتر ہے کیونکہ ابھی تک وہ بیٹا سے باہر نہیں آیا اور بہت سست روی سے چل رہا ہے جبکہ ایس ایم ایف کا ورژن 2 بہت جلد آ‌رہا ہے اور اس کی سٹیبل ریلیز جلدی جلدی آتی ہیں۔
    ایس ایم ایف ورژن 2 کی اردو پر میں اور قدیر 25 اپریل کے بعد کام کریں گے اگر تم بھی شامل ہونا چاہو تو آ‌جاؤ اور یہ شکوہ بھی دور ہو جائے گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. ہو سکتا ہے کہ فی الحال ایس ایم ایف، پی ایچ پی بی بی سے بہتر ہو لیکن چونکہ پی ایچ پی بی بی ایک آزاد اور اوپن سورس سافٹ وئیر ہے، اس لیے اس کی ترقی کی رفتار یقینی طور پر ایس ایم ایف سے بہتر ہوگی۔ لہٰذا میں تو پی ایچ پی بی بی کو ہی ووٹ دوں گا۔
    ویسے بھی جب بندہ لوگوں کو آزاد سافٹ وئیر استعمال کرنے کی ترغیب دیتا ہے تو اسے خود بھی اس پر عمل کرنا چاہیے۔ ;)

    جواب دیںحذف کریں
  4. میں تو غیر جانبدار ہوں جی اس معاملے میں۔ جو عوام کی آراء ہونگی اسی کے مطابق فیصلہ ہوگا۔ پی ایچ پی بی بی آزاد ہے لیکن اس کا ورژن 3 کوئی چار سال کے بعد آیا ہے۔ اس پر جلدی جلدی ترقی کا مقولہ ٹھیک نہیں بیٹھتا۔ ایس ایم ایف واقعی طاقتور سسٹم ہے جس کی اشاعتیں جلد آتی ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. میں پی ایچ پی بی بی 3 کو ووٹ دینا چاہوگا، اگر سمپل مشین فورمز اور پی ایچ پی بی بی 3 کے علاوہ وی بلیٹن کا بھی خیال لاتے تو اچھا ہوتا ۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. بھائی وہ پیسوں سے ملتا ہے۔ ہم غریب لوگ ہیں۔ 200 ڈالرز میں ملا تھا اردو محفل کے لیے وی بلیٹن۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. میں پہلے بھی اپنے ان خیالات کا اظہار کر چکا ہوں کہ phpbb ڈیویلپمنٹ کے لحاظ سے بہت پیچھے رہ گئی ہے۔ ابھی تک یہ ان فیچرز سے آگے نہیں بڑھی جو سی ایچ موڈ فورم میں کئی سال سے پہلے ہی موجود ہیں۔

    تم جس مرضی فورم سوفٹویر کو استعمال کرو، بس موجودہ ڈیٹا کو حفاظت سے نئی فورم پر لانے کی کوشش کرنا۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. مجھے تو SMF بہت پسند ہے، اسی لئے میں تو اسے ہی ووٹ دوں گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  9. میرا مشورہ ہے کہ ایس ایم ایف 2 سے کام شروع کرو ۔ چاہے اس کی بیٹا رکھ لو یا سٹیبل کا انتظار کر لو ۔ 2 کافی اچھا ہے سیکیورٹی کے لحاظ سے ۔
    یار ذرا ایس ایم ایف کی شماریات کی تفصیلات تو دیکھو ، اتنی ڈییٹیل اور کہاں؟
    http://forums.urdutech.com/index.php?action=stats

    جواب دیںحذف کریں
  10. ایس ایم ایف بھی اوپن سورس ہے اس لیے آزاد مصدر پر کام کرنے والوں کے لیے اس پر کام کرنا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے اور پی ایچ پی پر کئی لوگ کام کر رہے ہیں مگر پی ایچ پی والے خود ہی کافی سست ہو گئے ہیں جبکہ ایس ایم ایف پر اردو میں کم لوگ کام کر رہے ہیں مگر مجموعی طور پر اس پر کام کی رفتار تیز ہے۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔