جمعرات، 10 اپریل، 2008

اردو کوڈر آنلائن ہے

اردو کوڈر فورم کو ایس ایم ایف پر منتقل کردیا گیا ہے۔ نیا ربط یہ ہے۔ urducoder.com سے ری ڈائرکشن اب نئے ربط پر ہی ہوتی ہے۔


شاکر القادری صاحب کا شکریہ انھوں نے باوجود تکلیف میں ہونے کے پی ایچ پی بی بی 3 کا اردو پیکج بھی جاری کردیا لیکن میں نے جمہوری اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قدیر، محب اور نبیل کے مشورے کو مدنظر رکھا۔ پرانے فورم کا ڈیٹا کامیابی سے منتقل کرلیا گیا ہے لیکن کچھ نہ کچھ ڈیٹا ضائع ضرور ہوا ہے جس کا ثبوت آنے والے کچھ ایررز تھے۔ لیکن مجھے امید ہے کہ غیر اہم قسم کا ڈیٹا ہوگا۔ اراکین فورم سے درخواست ہے اگر وہ کسی بھی قسم کی مشکل پائیں تو مجھ سے رابطہ کریں اور میں آگے رابطہ کروں گا ;) :D


استعمال کریں اگر یہ کام نہ کرے تو پی ایچ پی بی بی 3 تو ہے ہی۔

2 تبصرے:

  1. آپ نے تو کہا تھا کہ ایس ایم ایف استعمال میں آسان ہونے کی وجہ سے مشہور ہے۔ لیکن مجھے تو یہ کہیں سے بھی اتنا آسان نہیں نظر آتا جیسا مجھے آپ کی بات سے تاثر ملا تھا۔ :(

    جواب دیںحذف کریں
  2. استعمال میں آسان نہیں کی بجائے "سادگی لیکن پرکاری" کے الفاظ استعمال کیے تھے میں نے۔ آپ تصدیق کرسکتے ہیں۔ دوسرے اس میں اوکھے پن والی تو کوئی بات نہیں۔ ایک آدھ بار آپ کو عجیب لگے گا لیکن عادت پڑجائے گی پھر۔ ہر چیز سامنے ہی تو دھری ہے مشکل کیا ہے؟

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔