جمعرات، 13 نومبر، 2008

55 وزیر

وڈے کچھ سنا اپنے 55 وزیر ہوگئے ہیں۔


چھوٹے نے وڈے سے کہا تو وڈا چونک گیا۔


55 وزیر واہ 55 وزیر


بھوکی ننگی قوم کے پچپن وزیر ہاہاہاہاہا


بھوکی ننگی قوم کے پچپن وزیر


وڈے نے گنگنانا شروع کردیا۔


چھوٹا پہلے تو حیران ہوا پھر ہولا ہاں بھوکی ننگی قوم ہی ہے۔


وڈا پھر بڑبڑایا ننگی قوم بھوکی ننگی قوم ننگ وطن ہاہاہا


ننگ وطن ننگ انسانیت ننگ ضمیر


بھوکی ننگی قوم کے پچپن وزیر


بھوکی ننگی قوم کے پچپن وزیر


ہاہاہاہاہا


بھوکی ننگی قوم کے پچپن وزیر


اور چھوٹا تاسف سے وڈے کو دیکھنے لگا۔ یہ تو کریک ہی ہوتا جارہا ہے۔


اوئے یہ کیا بک بک لگا دی ہے تم نے ۔ حکومت کا فرمان ہے کہ ان وزیروں کی تنخواہ ایم این اے سے بھی کم ہے۔


ہاہاہاہاہا


وڈے نے پھر قہقہہ لگایا ہاں۔ ان پر کونسا خرچ ہوگا۔ کونسا ہمارا ہوگا۔ باہر سے آئے گا۔


اللہ کے واسطے قرضہ دے دو۔ 17 کروڑ پاکستانیوں کی حکومت کے لیے قرضہ چاہیے۔ بھوکی ننگی قوم کی بھوکی ننگی حکومت، نہیں بھوکی ننگی نہیں ،امیر کبیر حکومت۔ امیر کبیر حکومت؟ وڈے نے خود سے سوال کیا۔


نہیں فقیر حکومت ہاہاہا فقیر حکومت۔ در در جاکر مانگتی ہے۔ ارے خدا کا واسطہ کوئی دو چار ارب ڈالر دے دو۔ ہمارے وزیروں مشیروں کی تنخواہیں دینی ہیں۔ الاؤنسز کم نہ پڑ جائیں۔ ارے تمہیں تمہارے جیزرز کرائسٹ کا واسطہ کچھ دے جا۔ کچھ دے جا سخیا۔ دیکھو اس قوم کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں بھوکے ہیں۔ سر پر چھت نہیں۔ آخر ان کی دیکھ بھال کون کرے گا۔ دے جا سخیا پاکستان کی حکومت کے لیے دے جا۔


دے جا سخیا اللہ دے ناں دا۔ دے جا سخیا اللہ دے ناں دا۔


وڈے نے پھر قہقہے لگانے شروع کردئیے۔


دے جا سخیاں وزیراں دے ناں دا۔ دے جا سخیا۔۔

3 تبصرے:

  1. بھوکی ننگی قوم کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ روزانہ 100،100 کا فون بلینس لڑکیوں کو چھیڑنے مٰیں ضائع کردیتی ہے۔ اب اگر زورداری نے 55 وزیر بنا ہی دئے ہیں تو حیران کیوں ہوگئی ہے :P
    بلکہ موجاں کرو جی تے درخواست جمع کروا دیو کی پتا اگلے وزیر تسی ای ۔۔۔۔۔ ہووو

    جواب دیںحذف کریں
  2. اگر وزیر بننا ہے تو ٹین پرسینٹ دینے پڑیں گے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. یار مبارک ہو وزیر اعظم صاحب کہتے ہیں اگر کوئی ملک کو ہم سے بہتر سھنبال سکتا ہے تو سامنے آئے ہم اقتدار چھوڑ دیں گے

    شاکر درخواست جمع کروا دو میرا ووٹ آپ کے لیے ہے

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔