علوی امجد خدا کرے تمہاری دنیا اور آخرت ایسے سنورے کہ دیکھنے والے رشک کریں۔ بخدا میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اس بندے کی تعریف کرسکوں، میرے پاس شکریے کے الفاظ نہیں، جو کام اس بندے نے کردیا ہے وہ اردو کے لیے صدیوں پر محیط ایسی چھلانگ ہے جو اسے کہاں سے کہاں پہنچا دے گی۔ اب کوئی طعنہ نہیں دے سکے گا کہ اردو والے اردو کے لیے کچھ نہیں کررہے۔ جب تک ہم میں علوی امجد جیسے سپوت موجود ہیں اردو مر نہیں سکتی، بخدا اردو زندہ رہے گی اور اپنے مخالفین کے سینوں پر مونگ دلتی رہے گی۔ علوی امجد اور علوی نستعلیق زندہ باد۔
اگر آپ نے ابھی تک علوی نستعلیق اتار کر انسٹال نہیں کیا تو کتنی بڑی نعمت سے محروم ہیں آپ۔ ارے ابھی اتاریں، انسٹال کریں اور میرے بلاگ کا فائرفاکس میں مزہ لیں خالص اردو رسم الخط کے ساتھ، نستعلیق میں اسی نستعلیق میں جس کے آپ اخباروں، رسالوں اور تصویری اردو کی ویب سائٹس پر عادی ہیں۔ اب یہ سب کچھ ممکن ہے۔
انشاءاللہ یہ ابتدا ہے۔ ابھی ایسے کئی نستعلیق میدان میں اتریں گے اور دنیا اردو کا عروج انٹرنیٹ پر دیکھے گی۔
علوی امجد اور امجد نستعلیق کی بنیاد بننے والے خط رعنا فونٹ کے خالق فاروق سرور خان کا بہت شکریہ۔ اللہ ان کے دو جہانوں کو سنوار دے انھوں نے اردو کو سنوار دیا۔
یہ فونٹ لینکس پر ونڈوز سے بھی پیارا لگ رہا ہے۔ اوبنٹو پر فائرفاکس 3 میں مجھے ابھی تک کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا جبکہ ونڈوز پر فائرفاکس میں ہی اردو محفل کے نیویگیشن بار کے روابط اوپر نیچے نظر آرہے تھے۔
واقعی اردو مر نہیں سکتی.. ان میداں کے مردوں نے یہ ثابت کردیا ہے.. شکریہ تو انتہائی چھوٹا معلوم ہوتا ہے.. آپ نے تو ما شاء اللہ اسے لگا بھی لیا ہے.. میں بھی آج ان شاء اللہ اسے اپنے بلاگ کی زینت بناتا ہوں..
جواب دیںحذف کریںشاکر فورم پر بھی ہاتھ صاف کردو..
جواب دیںحذف کریںواہ مزا آگیا۔ شاکر بھائی ہیڈنگز بھی ٹحیک کر لیں اور فونٹسائز تھوڑا بڑا کر لیں۔
جواب دیںحذف کریںواقعی یہ ایک عظیم کارنامہ ہے اردو کی ترقی کیلیے۔ فرصت ملتے ہی یہ بھی بتا دیں کہ ہم جیسے سیدھے سادھے لوگ کیسے اسے اپنے بلاگ پر انسٹال کریں۔
جواب دیںحذف کریںمعاف کرنا ہم نے خود ہی مسئلہ حل کر لیا ہے۔ دراصل جب ہم نے یہ فونٹ اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کیا تو اس کا نام Alvi Nastaleeq v1.0.0 تھا اور اپنے بلاگ کی اسٹائل شیٹ پر ہم اسے صرف Alvi Nastaleeq لکھتے رہے۔ اچھا ہوتا اگر فونٹ کے نام سے v1.0.0 ہٹا دیا جاتا۔
جواب دیںحذف کریںدوبارہ معذرت ابھی بھی ہم بلاگ کی باڈی پر یہ فونٹنہیںدیکھ پارہے۔ اس کا مطلب ہے جو ہم نے سوچا وہ نہیں تھا کوئی اور کام ہے جو نہیںکر پارہے۔
جواب دیںحذف کریںارے بھائی اچھا لکھا ہے لیکن مجھ سے پہلا بلاگ پر آپ نستعلیق نہیں شامل کر سکے یہ الگ بات ہے کہ میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوسکا زرا نوازش کریں اور میری مدد کریں اس معاملہ میں
جواب دیںحذف کریںhttp://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=16089
ٹھیک ہے میاں مان لیا تم نے ہی پہلے بلاگ علوی نستعلیق پر کیا تھا۔ پر بھیّے سوچو کہ دیکھا کس نے تھا :D
جواب دیںحذف کریںیہ واقعی سوچنے والی بات ہے کیا آپ کا ارادہ خود کو مفکرِ علوی نستعلیق کہلوانے کا ہے ؟ تو ابھی سے بتلا دیں
جواب دیںحذف کریںارے ہم کہاں مفکر بھائی۔ یہ تو بس یونہی بات سے بات تھی۔
جواب دیںحذف کریںاچھا کیا بتا دیا ورنہ مجھے بہت محنت کرنی پڑتی :D
جواب دیںحذف کریںخبر تو بہت خوشی کی ہے لیکن میںاسے ڈائون لوڈ نہیں کر پارہا، کہیں علوی نستعلیق کی ڈائون لوڈنگ روک تو نہیں دی گئی ہے؟
جواب دیںحذف کریںبھائی جی علوی امجد بھائی سے اس سلسلے میں رابطہ کریں۔ متعلقہ ربط انھی کے بلاگ کا ہے جہاں تبصرہ کرکے
جواب دیںحذف کریںدوست میں صرف تمہاری دعا کے لیے شکریہ ادا کرنے کے لیے یہ تبصرہ لکھ رہا ہوں۔
جواب دیںحذف کریںاللہ تمہاری دعا کو قبول کرے ۔ امین ثم امین
اللہ تعالیٰ امجد حسین علوی کو دنیا و آخرت کی ہزاروں نیکیاں دے۔ امین
جواب دیںحذف کریں