پیر، 22 جون، 2009

مبارکباد

پاکستان جیت گیا۔ اچھا لگا۔ سترہ سال بعد ہم پر خوشی کے لمحات اترے۔ جانے کیسے اترے ورنہ ہر پل یہی دھڑکہ تھا کہ اب گئے تب گئے۔ بالنگ میں پہلے پریشر ڈالنے کے بعد آخری اورز میں اچھا خاصا سکور پڑا جس کے بعد ہم بد دل ہوگئے اور کمپیوٹر بند کرکے سوگئے۔ صبح نو میسج آئے ہوئے تھے سارے رات سوا بارہ بجے کے۔ پاکستان جیت گیا تھا۔ الحمد اللہ کہ پاکستان جیت گیا۔ صبح اٹھ کر دس منٹ میں پوری پاکستانی بیٹنگ کی جھلکیاں دیکھیں اور میچ پورا ہوگیا۔ یوینورسٹی میں لڑکے ڈھول والے کو بلوا کر بھنگڑا ڈالتے رہے۔ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے فوٹو کاپئیر نے سب کو مٹھائی کھلائی۔
اس ساری خوشی کے پیچھے بہت سارے غم اس کو دھنلا کردیتے ہیں۔ اور آہستہ آہستہ غم ہی رہ جاتے ہیں۔ سوات، دیر،، وزیرستان کے حالات اور وہاں کے رہائشیوں کی مشکلات جو گھر بار چھوڑ کر دردر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ :( اس جشن میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے لوگ اور ان کے گھروں میں بپا ہونے والی قیامت۔ سب کچھ اس خوشی کو غم میں بدل دیتا ہے۔ اللہ سائیں ہمیں اس دور ابتلا سے نکالے۔

4 تبصرے:

  1. واقعی یہ کامیابی ایک ہوا کا جھونکا ہی ثابت ہوئی ہے۔ آپ کو بھی مبارک ہو۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. اللہ سائیں ہمیں اس دور ابتلا سے نکالے۔ (آمین(

    جواب دیںحذف کریں
  3. میرے بھائی حالات تو سارے پاکستان کےخراب ہیںصرف ان علاقوں کے نہیں باقی خوشی سب کے لئیے اور سانجھی ہوتی ہے ۔کامی

    جواب دیںحذف کریں
  4. شکر ہے اللہ کا گةپ اندھیرے میں ہلکی سی روشنی کی کرن تو چمکی

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔