جمعہ، 23 جولائی، 2010

لے دس

ابھی ہم بلاگر کے نئے فیچرز کا جائزہ لے رہے تھے۔ ان میں ایک تو سٹیٹ کا نیا ٹیب ہے جو شاید گوگل اینالیٹکس سے ہی مستعار شدہ ہے، اس کے علاوہ نئے شئیر بٹن بھی شامل کیے گئے ہیں میری پوسٹ کے نیچے دیکھیں، اور پیش منظر کو بھی نیا کردیا گیا ہے، اب نئے صفحے پر کھل کر پیش منظر نظر آئے گا۔
گوگل بلاگر پر پچھلے چند دنوں سے بہت فعال ہے اور خاصی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ خیر ایسا کرنا چاہیے بھی تھا، گوگل پتا نہیں کیسی سبز قدم کمپنی ہے جب بھی سوشل ویب میں آئی وہ پروجیکٹ ڈوبا ہی ڈوبا، بلاگر، آرکٹ اور ایسی کئی چیزیں۔
لے دس کے عنوان تلے آپ کو بتانا یہ تھا کہ سٹیٹ چیک کرتے ہوئے میں نے مطلوبہ کی ورڈز بھی دیکھے، جن کے تحت لوگ میرے بلاگ پر سرچ کرتے ہوئے آئے۔ اور ان میں سے ایک یہ بھی تھا۔
پاکستانی اردو ٹرپل ایکس فلم
کمبخت گوگل صرف میرا اور ایک اور ویب سائٹ کا ربط دیتا ہے۔ اس میں ایکس اصل میں ایکس پی والا ایکس ہے، یار ایدے وچ میرا کی قصور اے۔
ہیں جی؟

6 تبصرے:

  1. بڑیاں مشهوریان نے جی ، لیکن سرچ کرکے انےوالے کومایوسی تو هوتی هو گی ، یهاں ایکس صرف ایکس پی کی ونڈوز کا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  2. اف توبہ
    ایکس بھی اور پی بھی
    آپ کا بلاگ اردو کی مشہوری کے بعد پی ٹی اے کے فلٹر کے ڈیکے چڑھے ہی چڑھے

    جواب دیںحذف کریں
  3. اچھا گُر بتایا جی۔ وہ تو ہم بلگ سے کمائی نہیں کرتے ورنہ آٹھ دس پوسٹیں ہم بھی ایکس پی پر کر دیتے، بلکہ ایکس ابنٹو پر بھی۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. آپ اپنا مکان بدل لیں تو شاید ان سے جان چھوٹ سکتی ہے

    جواب دیںحذف کریں
  5. السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    بہت خوب۔ بہت اچھے


    والسلام
    جاویداقبال

    جواب دیںحذف کریں
  6. ایسی مشہوری کا بھی فائدہ نہیں ہے۔ ایسے لوگ اگر غلطی سے ادھر نکل بھی آئے تو زیادہ دیر ٹکے گے نہیں۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔