دوپہرکا وقت ہے اور سالن میں کل کے پکے ہوئے آلو بینگن کے علاوہ کچھ نہیں۔ اور ایک سائیڈ پر بھنڈی توری پڑی نظر آجائے، تو آپ کو بھی چاہیے کہ ہماری طرح بقلم خود بھنڈی توری کو فرائی کریں اور اس کے ساتھ روٹی نوش فرمائیں۔
اجزاء: بھنڈی توری دس بارہ عدد، پیاز دو سے تین درمیانے، گھی حسب ضرورت، کالی مرچ اور نمک حسب ذائقہ
طریقہ: بھنڈی توری کو کاٹ لیں پیار کو چھیل کر کاٹ لیں۔ ایک عدد برتن میں گھی کو کڑکڑائیں اور دونوں چیزیں اس میں ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ دس پندرہ منٹ تک انتظار کریں جب پیاز سنہری ہونے لگے تو اس کو اتار لیں۔ زائد گھی کو الگ کرلیں اور نمک و کالی مرچ چھڑک کر نوش فرمائیں۔ انتہائی مزیدار ہوگا (اگر میری طرح نمک زیادہ نہ ہوگیا تو)۔
یہ دیکھیں میری ڈش دور سے ہی کتنی لذیذ لگ رہی ہے۔
تلی ہوئی بھنڈی توری ساتھ تلے ہوئے پياز اور ٹماٹر ۔ ميرا خيال ہے يہی کچھ ہوتا ہے ۔ ميں مزے سے کھاتا ہوں ۔ بيگن آلو کا نام سُن کر ميری بھوک رفو چکر ہو جاتي ہے مگر کھا ليتا ہوں
جواب دیںحذف کریںپچھلے ايک ہفتہ ميں آپ کی بہن صاہبہ کے بلاگ پر تين بار تبصرہ لکھ کر شائع کرنے ميں ناکام رہا ہوں ۔ سيکيورٹی ليٹرز لکھنے کا خانہ ہی نظر نہيں آتا
واہ صاحب مزہ آگیا
جواب دیںحذف کریںممکن ہے یوں ہی ہو جیسے آپ نے بتایا ہے۔ مگر پلاسٹک اور ایلومینیم جسے پاکستان میں حرف عام میں "سلور" کہا ۔
جواب دیںحذف کریںجاتا ہے اسے استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔
دیکھنے میں تو بھنڈی خوب معلوم پڑتی ہے ویسے یہ کتنے افراد کا کھانا ہے؟ کہ ہمارے ہاں تو دو نوالوں میں ختم۔
آپ نے کلوز اپ موڈ میں تصویر نہیں کھینچی اس لیے کچھ غیر واضح نظر آ رہی ہے۔ پچھلے دنوں میں نے بھی بھنڈی پکائی اور اس میں ٹکا کے پیاز اور ٹماٹر ڈالے۔ واہ جناب مزا آ گیا اس دن
جواب دیںحذف کریںشکر ہے سیاست کی خبروں سے نکل کر کچھ کھانے کو تو ملا۔۔۔۔بہت خوب شاکر صاحب
جواب دیںحذف کریںپاکستان میں بھنڈی بہت شوق سے کھاتا تھا ،لیکن یہاں کی بھنڈی ہی عجیب ہے کھانے کا دل نہیں کرتا ، جس دن بھنڈٰ پکی ہو اس دن فرج میں کچھ اور تلاشنے کے چکر میں ہوتا ہون
جواب دیںحذف کریںurdu mai tabsara kaisay likha ja sakta hai :$
جواب دیںحذف کریںسائیڈ بار سے اردو انسٹالر ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرلیں۔ پھر اردو کی بورڈ سے اردو ٹائپ ہوسکے گی۔
جواب دیںحذف کریں