جمعرات، 16 نومبر، 2006

ہماری ممکنہ غیر حاضری

کل رات ہم اپنے کیبل نیٹ والے سے اپنے تمام تعلقات توڑنے کا اعلان کرچکےہیں۔
وجہ بہت پرانی تھی۔ ہم کہتے تھے کہ لینکس پر انٹرنیٹ کو فعال کرو لیکن وہ کہتا تھا ایسا کروں تو دوسرے صارفین کو پریشانی ہوگی۔ کبھی کہتا کہ میں نے کبھی یہ کیا ہی نہیں۔
غرضیکہ مختلف بہانوں سے تنگ آکر ہم نے کل اسے بالآخر وہ دھمکی دے دی کہ اگر وہ ہماری ضرورت پوری نہیں کرسکتا تو ہم کیبل نیٹ بدل لیتے ہیں۔ چناچہ اس کے مکرر انکار کے بعد ہم نے کیبل نیٹ والا بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو ہمیں لینکس پر بھی انٹرنیٹ کی مکمل فراہمی کا یقین دلا رہا ہے۔
سو رات ہم نے اسے نوٹس دے دیا کہ ہمارا آپ کا تعلق ختم اس حساب سے اس وقت ہمارا آئی پی اس کے نیٹ‌ ورک پر بلاک ہونا چاہیے تھا لیکن ایسا کرنا شاید اسے یاد نہیں رہا اور ہم نے بھی اسے غنیمت جانتے ہوئے یہ اطلاع دینا ضروری سمجھی۔
اگلے چند دنوں تک شاید ایک ہفتے تک اور شاید اگلے ماہ تک ہم آنلائن نہ آسکیں کہ نئی کیبل لگوانی ہے۔
دعا کیجیے گا کہ یہ کام جلد ہوجائے اور اس کی خدمات ہماری ضروریات کو پورا کردیں۔
اپنا خیال رکھیے گا۔
وسلام

5 تبصرے:

  1. shakir comment box kaam nahi kar raha hai.

    جواب دیںحذف کریں
  2. بھائی جی یہ آپ کی طرف ہی ہوتا ہے ہر بار۔
    میرے پاس تو بالکل ٹھیک ہے۔
    کیا خرابی دے رہا ہے۔
    کیا ویب پیڈ ٹھیک کام نہیں کررہا؟؟؟
    جاوید بھائی سے بھی پوچھا تھا ان کے ہاں بھی ٹھیک کام کررہا تھا جب پچھلی بار آپ نے شکایت کی تھی۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. میرے پاس بھی یہ مسئلہ آرہا ہے شاکر بھائی۔کمنٹس باکس کی لمبائی چوڑائی سے بڑھ کر آرہی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. کیا اس کی لمبائی سائیڈ بار میں گھس رہی ہے؟؟؟
    اس کی وجہ سائز بڑھانا ہے میرے خیال میں۔
    کم کرتا ہوں میں تبصرہ خانے کا سائز۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. میں نے دس کالم کم کردئیے ہیں۔
    اب مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔