کل ہم نے اپنی ونڈوز دوبارہ نصب کی۔ اس کے بعد جب بلاگ دیکھا تو اس کا حلیہ ہی بگڑا ہوا تھا۔ ہم نے تو سوچا کہ شاکر میاں گئے کام سے فری ہوسٹ پر بلاگ بنانے کا مزہ چکھو اب بے اختیار وہاب اعجاز خاں کے بنوں فورم کا خیال آیا۔
لیکن اللہ کا شکر ہے یہ سب پاک نستعلیق کی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے تھا۔ ایک ہماری ہارڈڈسک مسئلہ کررہی ہے دوسرے ونڈوز کا ورژن بھی اس بار لگتا ہے پرانا ہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوا۔
اب دوبارہ سے بلاگ کا تھیم ٹھیک کرکے فعال کیا ہے دعا کیجیے گا کہ ہمارا بلاگ اور ہماری ہارڈ اب ٹھیک چلتی رہے۔
اس کے پارٹیشن ٹیبل میں کبھی کبھی موڈ ہو تو مسئلہ آجاتا ہے جس کے بعد یہ بوٹ ہونے سے بھی انکار کردیتی ہے۔ ہماری بدقسمتی کے ہم نے ونڈوز پر لینکس پر نصب کردیا جس نے ایک پارٹیشن کا لیٹر ہی خراب کردیا۔ 4 بار چلنے کے بعد لینکس تو بوٹ ہونے سے بھی گیا اور ہم نے کل پارٹینش اڑا کر ونڈوز دوبارہ کردی۔ جس نے ہمیں اچھا بھلا وخت ڈالے رکھا۔
شکر ہے اب سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔اسی میں ہمارا لینکس پر نیٹچلانے کا خواب ، خواب ہی بن گیا ہے۔ اب دوبارہ ایک کوشش فرماتے ہیں لینکس نصب کرنے کی اگر اب ہارڈ ڈسک کے نازک مزاج کو تاؤ نہ آگیاتو۔
السلام علیکم!
جواب دیںحذف کریںکیا کہنے آپ کے شاکر بھائی ۔۔۔آپ کا نیا بلاگ سانچہ نہایت ہی خوبصورت ہے۔ اسوقت لینکس پر چیک کر رہا ہوں۔ ونڈوز پر چیک کرکے بعد میں بتاؤں گا۔
ارے یہ کیا۔۔۔شاید وہ کوئی پرانی تھیم تھی جو کیشے میں محفوظ تھی۔ویسے وہ اتنی بُری تھیم نہیں تھی شاکر بھائی۔البتہ پاک نستعلیق کیلیے آپ کی موجودہ تھیم زبردست ہے۔
جواب دیںحذف کریںوہ تھیم تو مجھے پاکستانی بھائی نے اردوانے کو کہا ہے۔
جواب دیںحذف کریںاچھی ہے لیکن میرے بس سے باہر۔
اس میں مسئلہ آجاتا ہے پیج اور دوسرے دو تین روابط نظر نہیں آتے جب سے اردو میں کیا ہے۔ بہرحال دیکھتا ہوں اگر کچھ ہوگیا ورنہ معذرت کرلوں گا وہ اس وقت بس دیکھنے کے لیے ہی لگائی تھی کہ کیسی لگتی ہے اور کہاں پر غلطیاں ہیں۔
ویسے آپ کونسا لینکس استعمال کرتے ہیںِ ریڈ ہیٹ ہے تو کونسا ورژن۔ اور براؤزر کونسا ہے۔ نیز کونسا ڈیسکٹاپ ماحول استعمال کررہے ہیں گنوم یا کے ڈی ای۔
اوبنٹو اور کے اوبنٹو پر تو نعمان کے کہنے کے مطابق پاک نستعلیق کی پیشکش بہت ہی بری ہے۔ نظر ہی نہیں آتا۔
اور ہاں آپ کے بلاگ پر تبصرہ نہیں ہو پارہا۔ ہر بار وہ کہتا ہے کہ نام اور ای میل کے قطعے کو پر کریں حالانکہ وہ پر شدہ ہوتا ہے اس کو دیکھیے گا ضرور
وسلام
السلام علیکم!
جواب دیںحذف کریںشاکر بھائی میرا لینکس ہے تو ریڈ ہیٹ کا لیکن ہے یہ فیڈورا کور 3ہے۔ اس پر میں نے پاک نستعلیق کو چیک نہیں کیا۔ویسے بھی بقول محسن بھائی ابھی تک لینکس کے سلسلے میں اس فونٹ پر کام نہیں ہوا۔ براؤزر فائر فاکس ہی ہے۔ اس لینکس پر اردو کیلیے جو فونٹ استعمال ہوتا ہےوہ اگرچہ نستعلیق تو نہیں ہے لیکن مجھے بے انتہا پسند ہے اور اگر ایسا ہی فونٹ ونڈوز کیلیے بھی ہو تو کیا کہنے۔ (سکرین شاٹ دیکھیے)
: http://i17.tinypic.com/2yxfz2b.png
تو آپ نے ابھی تک پاک نستعلیق سے ٹرائی نہیں کیا۔
جواب دیںحذف کریںمیں ایویں خوش ہورہا تھا۔ خیر دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے کچھ گفتگو تو شروع کی ہے ان لوگوں سے۔
وسلام
شاکر بھائی !
جواب دیںحذف کریںمیں اپنے ویبلاگ پر کس طرح یہی فونٹ ڈیفالٹ کرسکتا ہوں کیونکہ میرے ویبلاگ پر ایک جگہ ایک طرح کا فونٹ نظر آتا ہے اور دوسری جگہ دوسری طرح کا ۔
واسلام
بھائی جی آپ کو اس کے لیے اپنی سٹائل شیٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنی ہوگی۔ اس کے لیے میرے بلاگ پر موجود اسباق پڑھ لیں۔
جواب دیںحذف کریںاچھا جی ! ایک اور مسئلہ آپ کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ ان پیج سے مائیکروسوفٹ ورڈ میں یا ویب پر تحریر کس طرح منتقل کی جاسکتی ہے ۔ میرے زیادہ مضامین ان پیج میں ہیں میں چاہتا ہوں کہ یہ کسی طرح ویب یا مائیکروسوفٹ ورڈ (اردو سپورٹ) پر منتقل کروں ۔ اگر کوئی طریقہ موجود ہو تو برائے مہربانی مطلع کردیں ۔
جواب دیںحذف کریںاس کے لیے آپ کو ان پیج سے یونیکوڈ مبدل استعمال کرنا ہوگا۔
جواب دیںحذف کریںاس جگہ اس سلسلے میں کچھ گفتگو کے بعد ایک پروگرام بنایا گیا ہے اسے ٹرائی کریں۔
ایک اور پروگرام بھی موجود ہے لیکن اس کا ربط نہیں مل رہا مجھے۔ اوپر والے پروگرام کو استعمال کس طرح کرنا ہے اس کے لیے آپ کو متعلقہ ربط کے دوتین صفحات پڑھنا ہونگے تاکہ اس کا استعمال سمجھ میں آجائے۔ کوئی مسئلہ ہو تو وہیں اردو محفل پر پوسٹ کردیں میں یا کوئی اور ساتھ لازمًا اسے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
وسلام