جمعہ، 16 فروری، 2007

صدر صاحب فیصل آباد کو عزت بخش رہے ہیں

کل مورخہ 17 فروری بروز ہفتہ ہمارے ہردلعزیز صدر جناب پرویز مشرف صاحب فیصل آباد کو رونق بخش رہےہیں۔


ان کی آمد کے پیش نظر چمچے کڑچھے الرٹ ہوچکے ہیں۔شہر کی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹو ں کے ساتھ پرنٹ شدہ اشتہار لگ چکے ہیں جن میں بڑے لیڈر صاحب چھوٹے لیڈر یعنی سب کے بھائی پرویز الہی کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔


شہر کے ہر چوک پر مشرف زندہ باد، مشرف کو دوبارہ لانا ہے، مشرف آوے ای آوے کے بینر معہ چمچوں کی "منجانبوں" کے لگ چکے ہیں۔


سکولوں کو چھٹی کردی گئی ہے اور بچوں کو اقبال سٹیڈیم پہنچنے کی ہدایت دے دی گئی ہے بلکہ حکومت کے خرچے پر بسیں بھر کر بچے اقبال سٹیڈیم پہنچانے کا بندوبست کردیا گیا ہے تاکہ اسمبلی کی طرح یہاں "کورم" کا مسئلہ نہ بن جائے۔


حفاظتی نقطہ نظر سے فوج طلب کرلی گئی ہے جس نے اقبال سٹیدیم و نواحی علاقوں کو کنٹرول میں لے لیا ہے تاکہ ہردلعزیز لیڈر کو کسی بھی قسم کے گزند سے بچایا جاسکے۔ اور عاوام کا کیا حال ہوگا ٹریفک کدھر جائے گی کوئی ٹینشن نہیں کسی کو۔


پولیس حفظ ماتقدم کے طور پر شہر کے ہر چوک پر تعینات کردی گئی ہے ۔


ٹی وی کی کوریج کا بھی مناسب بندوبست کردیا گیا ہوگا اور سرکاری ٹی وی کا پیٹ بھرنے کے لیے عوام کو بھیڑ بکریوں کی طرح گھسیٹ کر سٹیڈیم لے جانے کا بھی وافر انتظام ہوگا اور یقینًا چمچوں کڑچھوں کو ان کا کوٹا الاٹ کردیا گیا ہوگا کہ اتنی بھیڑیں چاہییں تمہاری طرف سے۔


صدر صاحب زندہ باد، صدر صاحب کا پاکستان زندہ باد۔


اور عوام کا کیا ہے یہ تو کم عقل ہیں۔ جاہل کوم تھرڈ کلاس لوگ تھرڈ کلاس سوچ یہ کیا جانیں پاکستان کو کس طرح چلانا ہے اور جمہوریت کس طرح پروان چڑھانی ہے۔ اسی لیے ان کو روزی روٹی کی ڈال دی گئی ہے نہ بھوک ختم ہو نہ یہ سر اٹھائیں۔


 


 


 

6 تبصرے:

  1. جناب! انتخابات کی تیاریاں ہو رہی ہیں!!! صدر صاحب جن کا انتخاب کریں گے! وہ ہی امیدوار ہو گا اسمبلی کا حکمران لیگ سے!!!
    ٹریفک جام ہو گا کیا؟؟؟ کراچی میں جب بھی آتے ہیں سرکار کراچی جام ہو جاتا ہے!!!

    جواب دیںحذف کریں
  2. پچھلی دفعہ کسی نے ہمت کر کے پیاز پیاز کے نعرے لگا ہی دئیے تھے۔ امید ہے عوام بھی آہستہ آہستہ ظلم کے خلاف اٹھیں گے۔ نہیں تو کبھی نہ کبھی تو حکومت سے اتریں گے ھی۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. آپ نے حبیب جالب کا یہ شعر سنا ہی ھوگا۔
    نہ تیرا پاکستان ہے نہ میرا پاکستان ہے
    یہ اس کا پاکستان ہے جو صدر پاکستان ہے

    جواب دیںحذف کریں
  4. خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
    نہ ہو جس کو خیال خود اپنی حالت بدلنے کا

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔