آج بہت دنوں بعد دوبارہ سے لینکس پر انٹرنیٹ فعال کرواسکا ہوں۔ میں اصل میں روٹر سے براہ راست انٹرنیٹ استعمال کرتا ہوں اور میرے کیبل نیٹ ورک پر آئی پی سسٹم سارے کا سارا DHCP کے تحت ہے یعنی خودکار پی سی جاگتا ہے سرور سے رابطہ کرتاہے اور اس کو ایک آئی پی الاٹ ہوجاتا ہے میرے کیبل نیٹ ایڈمن نے روٹر کی میری درخواست پر نیٹ ورک ہب سے منسلک کرکے مجھے نیٹ استعمال کرنے کی اجازت تو دے دی تھی لیکن اس سے ایک مسئلہ بن رہا تھا جب بجلی بند ہونے کے بعد دوبارہ آتی تو روٹر صاحب بھی جن کا DHCPبھی فعال تھا پراکسی سرور کے ساتھ آئی پی بانٹنے لگ جاتے جس کے نتیجے میں سرور کے فکسڈ آئی پی کے ساتھ اس وقت چلنے والے سسٹم کا آئی پی پھڈا پڑ جاتا ایک ہی آئی پی پر دونوں اپنا راگ الاپنے لگتے اور نیٹ ورک کا بیڑہ غرق ہوجاتا تین چار بار اس سلسلے کو بجلی کی بندش کے بعد آمد سے مسئلہ پیدا ہونے کی وجہ سے منقطع کرنا پڑا اور میں لینکس پر نیٹ کے سلسلے میں محدودہوجاتا آج میں نے آخر روٹر میں جاکر اس کا ڈی ایچ سی پی ہی غیرفعال کروادیا اب چاہے جتنی بار مرضی بجلی بند ہولے روٹر بے چارے کا منہ بند کیا جاچکا ہے۔
لو جی بات کیا کرنی تھی اور کہاں پہنچ گئی۔ ہوا یہ کہ میں نے آج فائر فاکس (اوبنٹو کی آفیشل رپازیٹری سے) اتار کر نصب کیا تو سوچا گیلیون بھی نصب کرکے دیکھ لوں شاید چل جائے آخری بار اسے نصب کیا تھا تو ساتھ فائر فاکس بھی چلا آیا تھا جیسے فلموں میں اداکاراؤں کے ساتھ نانیاں دادیاں چلی آتی ہیں۔ اللہ اللہ کرکے نصب ہوا تو اس نے پراکسی لینے سے انکار کردیا تھا مصر تھا کہ گنوم کو بھی بلایا جائے اب بندہ پوچھے اگر گنوم پر ہی دھکے کھانے تھے تو میں کے ڈی ای پر کیوں آتا۔ اب چونکہ ہمارا نیٹ بغیر پراکسی کے چلتاہے اس لیے یہ ہماری بات مان گیا اور اب ہم اس پر اردو کی سائٹس کو وزٹ کیا کریں گے خصوصًا محفل اور بلاگز جہاں پر ویب پیڈ کنکرر میں چلتا نہ تھا اور جن کا اردو نسخ ایشیا ٹائپ یا کوئی دوسرا فونٹ فائر فاکس میں صحیح نظر نہ آتا تھا۔ محفل کا گیلیون سے ایک منظر
میں آجکل ڈیبیان پر آئس ویزل استعمال کررہا ہوں۔ جو نہایت عمدہ چل رہا ہے۔ مگر میرے خیال میں یہ ابنٹو یا کبنٹو پر ویسا ہی چلے گا جیسے فائر فوکس چلتا ہے، تاہم اسے آزما کر دیکھئے گا۔ واضح رہے کہ یہ ایک ہی نام کے دو براؤسر ہیں ایک آئس ویزل جی این یو والوں کا ہے اور ایک ڈیبیان کا۔
جواب دیںحذف کریںآئس ویزل نام تو کافی مشکل سا ہے پہلے سن چکا ہوں اوبنٹو کی چوپالوں پر ایجی کے آنے سے پہلے فائر فاکس اور اس میں کچھ تقابل ہورہا تھا کہ کونسا شامل ہوسکتا ہے۔ ویسے کیا یہ فائر فاکس پر ہی مشتمل ہے؟
جواب دیںحذف کریںنعمان جی اس کو ٹرائی کیا ہے چیز تو اچھی ہے لیکن یہ تو پرانا فائر فاکس ہی ہے۔
جواب دیںحذف کریںلینکس پر رہ کر پرانی چیز استعمال کرنے کی عادت نہیں رہی کیا اس کا نیا ورژن میرا مطلب ہے 2 دستیاب نہیں مجھےتو نہیں مل سکا باوجود تلاش کے ویسے اس میں اردو ٹھیک ہے جیسے کبھی فائر فاکس میں ٹھیک ہوا کرتی تھی لگتا ہے وہیں پر ٹھہرا ہوا ہے یہ بھی۔ اگر ورژن دو استعمال کرتے ہیں یا ڈیبیین کی ریپازٹری میں شامل ہے تو مہیا کرکے مشکور فرمائیے گا(دوسری صورت میں ڈیبین پیکج ہی)۔
وسلام
لوجی اب عقل آئی اور ٹھیک الفاظ ڈال کر تلاش کیا تو مل گیا اب دیکھتا ہوں اسے بھی چلا کر۔ویسے کہتے ہیں کہ بنا بنایا فائر فاکس ہے مجھے نہیں لگتا اس میں اور فائر فاکس میں اردو کی سپورٹ میں کچھ فرق ہو۔
جواب دیںحذف کریںنہیں بھئی بات نہیں بنی۔ تازہ ترین ورژن اوبنٹو پر نہیں چلتا اس کی انحصاریتیں مکمل نہیں۔
جواب دیںحذف کریںاردو کے مسائل ابنٹو میں زیادہ ہیں۔ میں آجکل ڈیبیان استعمال کررہا ہوں اور اس میں فائر فوکس اور آئس ویزل دونوں بغیر کسی کوشش کے اردو کو صحیح دکھاتے ہیں۔
جواب دیںحذف کریں