بہت دنوں بعدہمارا ذہن اس طرف آیا ہے سوچا آج کے اوبنٹو کی تنصیب کے بارے میں لکھ ہی ڈالیں۔ اس کی تنصیب کوئی مشکل کام نہیں۔ سب سے پہلے تو یہ کریں کہ اپنے بایوس میں جائیں اور وہاں فرسٹ بوٹ ڈیوائس کو سی ڈی روم کرلیں۔
اس کے بعد کبنٹو کی سی ڈی سی ڈی روم میں ڈالیں اور سسٹم کو روبارہ سے سٹارٹ کرلیں۔ آپ کا سسٹم سی ڈی سے بوٹ ہوگا۔ کبنٹو کی نیلے رنگ کی تصویر اور اس کے نیچے کچھ اس قسم کے اختیارات نظر آرہے ہونگے۔
آپ نے حسب تصویر بوٹ فرام سی ڈی کو ہی منتخب کرنا ہے۔ اس کے بعد قریبًا تین سے چار منٹ میں(آپ کے سسٹم کی سپیڈ پر منحصر ہے) آپ کا لینکس بوٹ ہوکر ڈیسکٹاپ پر چلا جائے گا۔ اس کا منظر کچھ یوں ہوگا۔
اس میں آپ کو صرف دو آئیکن نظر آرہے ہیں۔ انسٹال والے پر کلک کریں اور تنصیب کا عمل شروع ہوجائے گا۔
لیکن اس سے پہلے آپ مختلف اطلاقیے چلا کر اپنی تسلی کرسکتے ہیں کہ آٰیا سب ٹھیک ہے یا نہیں۔ لیکن کسی بھی اطلاقیے کو لوڈ ہونے میں وقت لگے گا چونکہ یہ سارا کچھ براہ راست سی ڈی سے ہورہا ہے۔
تنصیب پر کلک کرنے سے آپ کے سامنے کچھ یہ چیز کھل جائے گی۔ یہاں سے آپ کو اپنی زبان منتخب کرتا ہوتی ہے چونکہ ابھی اردو لینکس کا کوئی حساب کتا ب نہیں اس لیے آپ انگریزی کو ہی منتخب کرلیجیے۔
یہ کام کرنے کے بعد اگلی سکرین آپ کے سامنے کچھ یوں ہوگی۔
یہاں سے اپنا منطقہ وقت منتخب کرلیجیے۔ کراچی امید ہے آپ پہچان لیں گے جس کے ساتھ ہی آپ کا وقت جی ایم ٹی جمع پانچ پر سیٹ ہوجائے گا۔ جاری پر کلک کریں اور آگے کچھ یوں ہوگا۔
اس جگہ آپ نے اپنا کی بورڈ منتخب کرنا ہے جو کہ طےشدہ ہوگا نئے سسٹم کے لیے۔ چونکہ ہم نے اردو کی سپورٹ وغیرہ سسٹم کی مکمل تنصیب کے بعد کرنی ہے اس لیے اس لیے انگریزی ہی منتخب کریں اور آگے پر کلک کردیں
اس تصویر میں آپ سے آپ کا اسم صارف پوچھا جارہا ہے جو آپ نے نئے سسٹم کے لیے طےشدہ اسم صارف ہوگا۔ اپنی پسند کا نام رکھیں اور نچلے خانے میں آپ کے نام کی مناسبت سے آپ کے سسٹم کا نام بھی بن جائے گا جسے آپ بدل بھی سکتے ہیں۔
اگلے پر کلک کریں اور اب صحیح کام شروع ہوا ہے۔
یہاں پر آپ نے ایک عدد ہارڈڈسک پارٹیشن یش کرنی ہے جس کی گردن پر چھری پھیر کر لینکس وہاں اپنا مکان تعمیر کرے گا۔ اگر آپ تصویر پر غور کریں تو اس میںhda5 کا کچھ ذکر ہے جس کو ری سائز کیا جانے کا کہا جارہا ہے۔
بنیادی طور پر یہاں تین انتخابات موجود ہیں اب آپ کی مرضی ہے کہ کونسا منتخب کریں۔ پہلا آسان ہے اس میں آپ کو پہلے بس اتنا کرنا ہے کہ اپنے سسٹم کی ایک ڈرائیو کو اتنا خالی کرلیں کہ وہ قریب قریب 70 فیصد خالی ہو بلکہ ہمارا تو خیال ہے کہ ساری ہی خالی کرلیں تاکہ ڈیٹا کھونے کا ڈر نہ رہے ہم یہ کم ڈی کسے ساتھ کیا کرتےہیں جو اسی صورت میں ظاہر ہوتی ہے یعنی ایچ ڈی اے 1۔ اصل میں لینکس میں سی سے مراد ہوتی ہے ایچ ڈی اے 1 اس کے بعد 3 مزید سی بن سکتی ہیں۔ اس کے بعد اگلی ڈرائیو شروع ہوتی ہیں۔ سو ڈی کے لیے 5 ، ای کے لیے 6 اور ایسے ہی آگے۔ اس طرح پرائمری ماسٹر کے لیے ایچ ڈی اے، اس کے بعد ایچ ڈی بی پرائمری سلیو کے لیے اور ایسے ہی آگے سی اور ڈی۔
اب آپ کے لیے ہمارا آسان سا مشورہ یہ ہے کہ اپنی ڈی پر چھری پھیر لیں جو کہ پہلے سے ہی منتخب شدہ ہوگی(چونکہ آپ نے اسے خالی کیا ہوا ہے اس لیے پارٹیشنر خودہی اس کو منتخب کرلے گا ورنہ جو آپ نے خالی کی ہوگی یا جس میں زیادہ سے زیادہ فیصد جگہ خالی ہوگی اسے ری سائز کرنے کا کہا جائے گا)۔
اب اگر آپ نے یہ کرلیا ہے تو آگے بڑھنے کے حقدار ہوگئے ہیں لیکن اگر آپ خود سے سارا کام کرنا چاہتے ہیں یعنی لینکس کو خود تیارکرکے ایک عدد پارٹیشن عنایت کرنا چاہتے ہیں تو اسی تصویر میں تیسرے انتخاب پر چلے جائیں۔ ویسے اگر آپ ونڈوز سے اتنے ہی تنگ ہیں تو اپنی ساری ہارڈڈسک کو فارمیٹ بھی مار سکتے ہیں۔
;)
اب ان اصحاب کے لیے ذرا الگ سے جو پارٹیشن کو خود سے کانٹ چھانٹ کر اس پر لینکس کی تنصیب کرنا چاہتے ہیں۔
اوپر والی تصویر میں نظر آنے والا تیسرا اختیار منتخب کرلیں۔ آپ کو اس تصویر کی طرح ایک نئی ونڈو نظر آئے گی۔ اس میں آپ کی تمام پارٹیشنن نظر آرہی ہونگی۔ آپ نے اپنی پسند کی پارٹیشن جس کو چھری پھیرنا ہے پر کلک کریں اور اس کو ڈیلیٹ کے آئکن پر کلک کرکے اڑا دیں۔ اس کے بعد اگلا کام آپ کو دو پارٹیشن بنانے کا کرنا ہے۔ لینکس میں ویسےتو تین پارٹیشن بھی ایک ہی تنصیب کے لیے استعمال ہوتی ہیں جن میں ایک سویپ، ایک روٹ جس میں آپ کا تمام کا تمام لینکس سسٹم نصب شدہ ہوتا ہے اور ایک ہوم پارٹیشن جس میں آپ کا ذاتی ڈیٹا ہوتا ہے ونڈوز والے اسے مائی ڈاکیومنٹس کی طرح سمجھ لیں۔ یہ ہوم والی پارٹیشن اضافی چیز ہے چاہے تو بنائیں نہیں تو روٹ والی میں ہی ایک ہوم فولڈر بن جائے گا۔ سویپ لینکس میں ہارڈڈسک پر میموری کی فائلیں رائٹ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ خیر آپ نے نئی پارٹیشن تشکیل دینی ہے روٹ کے لیے پانچ جی بی کی سپیس بہت بہترین خیال کی جاتی ہے اس کے سائز کو منتخب کریں اور لیبل میں تصویر کے مطابق ہیش / ڈال دیں۔ لینکس میں اس سے مراد ہوتی ہے روٹ پارٹیشن جس میں سارا سسٹم نصب ہوتا ہے۔ اس کے بعد آپ نے ایک عدد سویپ بھی اسی طرح بنا لینی ہے اس کا ٹائپ آپ نے لینکس سویپ دے دینا ہے۔یاد رہے سویپ کم از کم 800 میگا بائٹ کی ہونی چاہیے اگرچہ ریم سے دوگنا رکھنے کی سفارش کی جاتی یعنی اگر 256 میگا بائٹ کی ریم ہے تو 512 میگا بائٹ کی سویب اور طےشدہ یا بنیادی تنصیب میں جس میں سارا کام خود کارانہ ہوتا ہے سویپ کا سائز آپ کی ریم کے مطابق ہی ہوتا ہے یعنی 256 کی ریم ہے تو سویب بھی 256 کی۔ لیکن یہ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ اس صورت میں سسٹم کی رفتار بہت کم ہوتی ہے چناچہ میرے پاس جو سویپ ہے اس کا سائز 800میگا بائٹ کے قریب ہے۔اور یہ میں نے کئی تنصیبوں کے بعد خود سے پارٹیشن بنانے کا اختیار منتخب کرکے کیا تھا۔
یہ کرنے کے لیے شکل کچھ اس قسم کی نکلے گی۔
آپ سے کی تمام پارٹیشن اس میں نظر آئیں گی۔ اللہ کا نام لے کر ایک پارٹیشن کو چھری پھیریں اور اس سے بچنے والی خالی سپیس کو لینکس میں دونوں ہاتھوں سے لٹا ڈالیں۔
ایک روٹ پارٹیشن تخلیق ہورہی ہے۔
اس میں ایک سویپ پارٹیشن تخلیق کی جارہی ہے جس کا سائز بالا ہدایات کے مطابق رکھا جائے گا۔ اور اب اگر آپ کے پا س کافی ساری سپیس خالی ہے اورلٹانے خواہشمند ہیں تو ایک عدد ہوم پارٹیشن تشکیل دے ڈالیں ورنہ طےشدہ طور پر ایک ہوم فولڈر روٹ میں ہی بن جائے گا۔ اب آپ کی کی گئی تبدیلیاں اس قسم کی ونڈو میں نظر آئیں گی۔ آپ کے اس کے بعد جاری پر کلک کردینا ہے ایک عدد برخیزہ (چھوٹی ونڈو) نمودار ہوکر خبردار کرے گی لیکن اس کی باتوں میں نہ آئیں اور ہاں کردیں۔ آپ کی مرضی کے مطابق سارا کام ہوجائے گا ۔ اس کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے جب آپ مزید جاری رکھیں گے تو نئی ونڈو نمودار ہوگی اور آخر کار آپ کی متعلقہ پارٹیشن کا تیا پانچہ کر ڈالے گی اور اگر آپ نے کچھ غلط کام کرلیاہے تو یہی وقت ہے کہ سر پکڑ لیں۔۔;) اس کے بعد اگلا کام ان کا ماؤنٹ پوائنٹ منتخب کرنا ہے۔ لینکس روٹ، سویپ ہوم اگر بنائی ہے اور دوسری ونڈوز کی فےٹ 32 یا این ٹی ایف ایس پارٹیشن کے لیے ان تصاویر کے مطابق بکسے ظاہر ہونگے آپ نے ان کی ترتیب کے مطابق انھیں ماؤنٹ کرنا ہے۔ پہلی تصویر میں تو لینکس والی پارٹیشن کو فارمیٹ کرنے کا پوچھے گا اور اس کے بعد آپ نے تمام پارٹیشن کو ان کے نمبر کے مطابق ماؤنٹ کردینا ہے۔ بہتر ہوگا کہ نمبر ایک سے شروع کریں۔ماؤنٹ پوائنٹ منتخب کریں اور اس کے بعد اس کے سامنے اس کے مطابق پارٹیشن کا نام منتخب کرلیں۔ جیسے روٹ کے لیے اس نمبر اس سبق میں وہ hda5 ہے۔
ونڈوز کی پارٹیشن کا ماؤنٹ پوائنٹ (وہ فولڈر جہاں پر ونڈوز پارٹیشن کا سارا حجم ظاہر ہوگا) کے لیے لینکس میں /media کے نام سے ایک فولڈر ہوتا ہے چناچہ ونڈوز کی ایک پارٹیشن جس کا نمبر
hda7ہے کی صورت میں اس کا ماؤنٹ پوائنٹ کچھ یوں ہوگا۔
/media/hda7
امید ہے اب آپ کی سمجھ میں یہ گورکھ دھندا آٰگیا ہوگا لیکن ہمارا مشورہ ہے کہ پہلی بار سارا کام خود کار ہی ہونے دیجیے گا بعد میں تجربے کرنے میں حرج نہیں۔ اس مثال میں ماؤنٹ پوائنٹ کو پہلے بے ترتیب انداز میں پھر سائز کے اعتبار سے (جو آپ نے پارٹیشن کرتےہوئے رکھا تھا) اور لیبل دے کر اس کا ماؤنٹ پوائنٹ سیٹ کیا جارہا ہے۔
یہاں یاد رکھنے کی بات صرف یہ ہے کہ پارٹیشن کے سائز کے مطابق اور اس کے لیبل کے مطابق آپ نے ماؤنٹ پوائنٹ منتخب کرنا ہے یاد رہے کہ ایک کو اگر دو جگہ پر دینے کی کوشش کریں گے تو ایرر آئے گا۔ مزید یہ کہ جتنی پارٹیشن ہونگی اتنے ہی ماؤنٹ پوائنٹ ہونگے اور فارمیٹ آپ نے انھی پارٹیشن کو کرنا ہے جو لینکس سے متعلق ہونگی۔ ویسے بھی طےشدہ میں صرف لینکس والی پارٹیشن کو ہی فارمیٹ کیا جائے گا۔
اب ہم بڑھتے ہیں اپنے اگلے مرحلے کی طرف۔
اس تصویر میں آپ کی دی گئی تفاصیل نمائش کرکے تصدیق کی جائے گی۔ آپ کی بورڈ، بنیادی صارف نام، اس کے علاوہ وہ پارٹیشن جو فارمیٹ ہونے جارہی ہیں آپ یہاں تصدیق کرنے کے بعد جاری پر کلک کردیں اور بنیادی نظام کی تنصیب کا عمل شروع ہوجائے گا۔ <یہ آپ کے سسٹم کی رفتار پر منحصر ہے کہ لینکس کتنی جلدی نصب ہوتا ہے میرے پاس یہ پچیس منٹ سے زیادہ نہیں لیتا۔ ہوسکتا ہے آپ کو اس دوران ایرر دے کہ سیکیورٹی تازہ کاریوں(اپڈٰیٹس) تک رسائی نہیں ہوسکی آپ پرواہ نہ کریں چونکہ یہ ایک آنلائن سسٹم کے لیے ہے آپ کا سسٹم اس کے بغیر بھی نصب ہوگا باقی کام ہم اس کو چلانے کے بعد کریں گے ۔
تنصیب کے بعد آپ سے پوچھا جائے گا کہ لائیو سی ڈی مزید استعمال کرنا چاہتے ہیں یا سسٹم کو ری سٹارٹ کرلیا جائے۔ میں ہمیشہ ری سٹارٹ ہی کرلیا کرتا ہوں چانکہ اب سی ڈی کا کام ختم ہوچکا ہے۔ تو اس پر مزید سکریچ ڈالنے کا موقع پیدا کرکے اس کی عمر کیوں کم کی جائے۔
لیجیے جناب یہ تھا ماڑا چنگا لینکس کی تنصیب کا ویب سبق۔ اس کو پورا ہفتہ لگا کر ہم نے لکھا ہے ہر بار کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑاہو جاتا تھا۔ دو بار اس کو لکھتے ہوئے بجلی بند ہوگئی ایک بار مکمل کیا ہوا محفوظ کیا تو ٹھیک طرح محفوظ نہ ہوسکا۔ لیکن ہم نے بھی آخر اس کو مکمل کر ہی ڈالا اس کی تصاویر اور دوسری چھوٹی موٹی مدد ہم نے اس ٹیوٹوریل سے لی ہے۔
زبردست شاکر بھائی! مجھے اس کمبخت پارٹیشن کی سمجھ نہیں آتی تھی۔ اب یقیناً کوئی مشکل نہیں ہوگی۔ انشاءاللہ
جواب دیںحذف کریںشکریہ
جواب دیںحذف کریںاللہ کرے ایسا ہی ہو
شاکر بھائی
جواب دیںحذف کریںکیا ایسا ہو سکتا ہے کہ میں اس کام کے لئے اپنی ہارڈ ڈسک کی بجائے کوئی اور ڈسک استعمال کروں، مثلا ڈھائی یا ساڑھے تین انچ کی ڈسک جو کہ
۔۔۔ یو اس بی کے ذریعے کمپیوٹر سے جڑتی ہے؟ میری ہارڈ ڈسک صرف بیس گیگا ہے اسلئے اسمیں تو اتنی جگہ ہے ہی نہیں۔
جواب دیںحذف کریںمیرا خیال ہے اس کو ممکن ہونا چاہیے مزید معلومات آپ کو اوبنٹو فورمز پر مل سکتی ہیں۔
جواب دیںحذف کریںبہت نیک کام کیا ہے آپ نے یہ ٹیوٹریل لکھ کر۔ لینکس کا ایسا ہے کہ جب تک اس میں کودا نہ جائے تیرنا نہیں آسکتا۔
جواب دیںحذف کریںجناب ہم تو گلے گلے دھنسے ہوئے ہیں اس میں کمبخت نہ نکلنے دیتا ہے نہ ڈوبنے دیتا ہے۔
جواب دیںحذف کریںشاکر بھائی یوبنٹو اور ک یوبنٹو ڈالے عرصہ گزر گیا ،واقعی ہی آپریٹنگ سسٹم تو کمال ہے لیکن پر گرام کی سپورٹ نہ ہونے کی بنا پر ونڈو ساتھ استعمال کرنی پڑتی ہے ،
جواب دیںحذف کریںنصیر بھائی لینکس میں پروگرام موجود ہیں۔ آپ کو کس چیز کے لیے چاہیے؟
جواب دیںحذف کریںہم ونڈوز کے پروگرام لینکس پر چلانے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ نہیں ہوسکتا کچھ اطلاقیے موجود ہیں اس کام کے لیے جیسے وائن(www.wainehq.com)لیکن بکواس چیز
اصل اصل ہی ہوتی ہے۔
جواب دیںحذف کریںہاں مشہور سافٹیور کمپنیاں لینکس سے سوتیلوں جیسا سلوک کرتی ہیں لیکن اس کا حل یہ نکالا ہوا ہے لینکس والوں نے کہ اپنی مدد آپ کے تحت سافٹیو لکھے ہوئے ہیں چناچہ قریبًا ہر چیز کا متبادل مل جاتا ہے جستجو شرط ہے۔
شاکر بھائی کافی سارے پروگرام واقع ہی لینکس کے لئے موجود ہیں،وائن میں نے بھی استعمال کی ہے ایک دم بےکار۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کچھ کچھ چسکا گیمز کا بھی ہے اور اس لئے ونڈو کا استعمال نا گزیر ہو جاتا ہے ،ہاں دفتری کام کے لئے میںیوبنٹو ہی استعمال کرتا ہوں۔انشاللہ اگر کوئی سافٹ ریئر گوگل سے نہ ملا تو آپ کو زخمت دوں گا
جواب دیںحذف کریںجی ضرور۔
جواب دیںحذف کریںہاں جی تو میں نے اوبنٹو اور پھر کوبنٹو انسٹال کر بھی لی ہے اور ایکس پی بھی محفوظ ہے، تفصیلآ پھر لکھونگا، فی الحال یہ بتائیے کہ اگر میں واپس اوبنٹو پر جانا چاہوں تو کیسے جاوں؟ سچی بات ہے کہ اگر کوبنٹو ہی چلانا تھی تو پھر ایکس پی کیا بری تھی؟ سب کچھ تو اتنا ملتا جلتا ہے؟ میں تو کچھ نئے کی تلاش میں آیا ہوں۔
جواب دیںحذف کریں