ہمارے والد صاحب فرمایا کرتے ہیں "جد کُنڈ چُک لیا فیر نچنے توں کی ڈرنا" یعنی گھونگھٹ اٹھا لیا تو ناچنے سے کیا گھبرانا۔ سو ہم نے بھی آنکھیں بند کرکے غوطہ لگا دیا۔ کل سے اسی فری ہوسٹ پر ہمارا انگریزی بلاگ بھی فنکشنل ہوچکا ہے۔اس کا مقصد سادہ سا ہے۔ انگریزی میں اپنی استعداد کار کو بڑھانا چونکہ ہماری روزی روٹی اب اس سے وابستہ ہوچکی ہے ۔ نیز ہینگ لگے نہ پھٹکڑی اور رنگ بھی چوکھا آئے کے مصداق کچھ اشتہارات وغیرہ عوام کو دکھا کر مشتہرین سے پیسے بٹورنا۔
ہم احباب سے فردًا فردًا بھی درخواست کریں گے لیکن اس تحریر کو پڑھنے والے احباب اسے اپنے انگریزی روابط میں شامل کرلیں تو ہم ان کے تاعمر ابھاری رہیں گے۔
شاکر بھائی پہلے تو مبارکباد قبول کجییے۔ دعا ہے کہ آپ کا بلاگ BoengBoeng.com کو پیچھے چھوڑ دے۔ :)
جواب دیںحذف کریںہاہاہاہا
جواب دیںحذف کریںشکریہ
ایک فقرہ لکھ کر فرما دیا کہ انگریزی بلاگ بن گیا ۔ اس میں کچھ کھاد اور پانی ڈالئے جب پلے بڑھے گا تو خود ہی لوگ اسے اپنے لنکس یا بلاگ رول میں شامل کر لیں گے ۔
جواب دیںحذف کریںواقعی بات آپ کی بجا ہے۔ بس ابھی تو بیج بویا ہے۔ باقی کوشش جاری ہے انشاءاللہ آپ دیکھیں گے جلد ہی۔
جواب دیںحذف کریںوسلام
السلام و علیکم،
جواب دیںحذف کریںبہت اچھی کوشش ہے ویسے۔۔ نیٹ پر نئے نئے تجربات کرتے رہنا چاہئے۔ گوگل ایڈسنس سے اور کچھ ہو نہ ہو کم از کم مستقبل میں تو یاد رہے گا اور کہیں گے کہ بچو!!! ہم میں نے بھی کچھ نیٹ سے وصولت کی کوشش کی تھی۔۔۔ :)
پر ابھی میں نے چیک کیا ہے۔ کوئی ایڈ وغیرہ شو نہیں ہو رہا۔۔؟؟؟
ابھی یہ زیر تکمیل ہے سب کچھ۔
جواب دیںحذف کریںنہ صرف انگریزی روابط میںشامل کر لیا بلکہ مبارک باد کے طور پر ایڈ سینس پر 4،5 کلک بھی کر دیں ،جاری رکھیں
جواب دیںحذف کریںہاہاہاہاہا
جواب دیںحذف کریںاچھی بات ہے۔ شکریہ۔
وسلام