یوں تو آج کل کرنٹ یعنی بجلی کا کافی کال شال پڑا ہوا ہے۔ جب چاہے بجلی آنکھ بند کرلیتی ہے۔ لیکن ہم نے سوچا ان دنوں کی کچھ مصروفیات کا ذکر کرتے چلیں۔
یونیورسٹی کھل چکی ہے، ہم ہیں اور اساتذہ کی ظالم اسائنمنٹس۔ ہمارا امتحانی نظام دوہرا سا ہے۔ ایک آدھ اسائنمٹ مبلغ پچیس فیصد نمبر کی ہر مضمون میں گھسیڑی ہوئی ہے۔ سمسٹر کے آخر پر سب کو ان کی پڑ جاتی ہے۔ چناچہ اب سارے اساتذہ ہم پر دانت تیز کررہے ہیں۔ کچھ نے اسائنمنٹس دے دی ہیں کچھ دینے کی باتیں کررہے ہیں۔ اور ہم جیسے نئے پنچھی منہ چَک کر دیکھ رہے ہیں کہ کریں تو کیا کریں۔ ساتھ ایک عدد پریزینٹیشن بھی ہے۔ یعنی نمائش غریباں بہ روئے رقیباں۔ سوال کرنے کے بھی نمبر ہیں اور یار لوگوں نے سوال کرکر کے سب رٹا شٹا بھلا دینا ہے۔ دعا کیجیے گا کہ اللہ ہمیں اس "امتحان" سے بخیر مکتی دے۔ ابھی فائنل کا امتحان پڑا ہے۔ آہ!!!!
آہ سے یاد آیا آہا اپنے مکی بھائی آج کل لینکس کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہوئے ہیں۔ دھڑا دھڑ ڈسٹروز اتار رہے ہیں اور رائٹ کررہے ہیں۔ ڈی وی ڈی رائٹر کیا لے لیا ان کی تو چاندی ہوگئی۔ کوئی درجن بھر ڈسٹروز اتار چکے ہیں۔ اور کئی ایک قطار میں لگی اپنی باری کی منتظر ہیں۔ خود بھی کبھی فیڈورا استعمال کررہے ہوتے ہیں کبھی مینڈ(ر)ک۔ آج کل سلیک وئیر کو اتار رہے ہیں۔ ہمیں بھی مشورہ دیتے ہیں کہ ڈی وی ڈی ریڈر ہی کم از کم لے لو تاکہ فیڈورا نصب کرسکو۔ ہم بس ایک ٹھنڈی آہ سی بھر کر رہ جاتے ہیں۔ ابھی فرصت اور ہمت کہاں اتنی۔ لیکن امیدہے جلد ہی سب ٹھیک ہوجائے گا۔ بس اس سمسٹر کا بخیر اختتام ہوجائے اور ہماری چنگی سے وہ بن جائے(پتا نہیں اسے کیا کہتے ہیں سی جی پی اے شاید) چلیں جو بھی ہے۔ بس بن جائے۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ اور بلاگ کا لے آؤٹ انشاءاللہ جلد ہی بدل دوں گا فی الحال گزارہ کریں۔
وسلام
دعا ہے کہ آپکا امتحان چنگا ہو جائے۔ لے آؤٹ کیلیے تھیم آپکے حوالے کرتے ہیں آپ کوئی بتائیے۔۔۔مصروفیات کی بدولت فوری طور پر شاید آپ کو خود اردوانے کی فرصت نہ ہو۔
جواب دیںحذف کریںWe just launched a mega event with the name "I Still Love Pakistan Do You !" at BuzzVines.com, and would love if you join up and spread the word around. we are inviting all the bloggers of Pakistan so hurry join up!
جواب دیںحذف کریںPS: this is not spam i visited your website personally to leave the message.
یار اگر پریزنٹیشن میں کوءی نءی میڈ م آ جءے تو ۔
جواب دیںحذف کریںبات کرتے ہوءے ہنستے رہنا ،نمبر بنیں گے۔
میری پہلی پریزنٹیشن میں یہی کچھ ہوا ۔
پاء جی میڈم تو ایک ہی ہیں۔ اور انھیں ہمارے کرتوتوں کا پتا ہے۔
جواب دیںحذف کریںخیر دیکھتے ہیں۔ امید ہے کام بن جائے گا۔
مشورے کا شکریہ۔
وسلام
جی تو کام بنا گیا نا؟
جواب دیںحذف کریںجی بن گیا تھا۔ اچھی ہی ہوگئی۔ 8 آئے دس میں سے۔
جواب دیںحذف کریںمبارکاں
جواب دیںحذف کریں