جمعرات، 30 اگست، 2007

تھیم رے تھیم تیری کونسی کِل سیدھی

ہمارے بلاگ پر آپ مزے سے یہ تحریر پڑھ رہے ہیں۔ لیکن اس تحریر کے پیچھے ہمارا کیا حال ہوا ہم ہی جانتے ہیں۔۔۔۔تھوڑا سا آپ بھی جان لیں۔ ایک ماہ قبل ہم نے اس تھیم کو اردوانا شروع کیا تھا۔ اس دوران ہم نے لینکس کو دوبارہ نصب کیا تو سارا ڈویلپمنٹ ماحول پھر کرگیا۔ تھیم جو اس دوران اردو قریبًا ہوچکا تھا کی بیک اپ بنائی تھی۔ دو تین دن بعد وہ ساری پارٹیشن اڑ گئی۔ یعنی موج ماحول۔


ہم نے پھر کام الف سے شروع کیا۔ آج کل آج کل کرتے کرتے آج کا دن آگیا ہے۔ کبھی ترجمہ آگے پیچھے ہوجاتا تھا، کبھی گرافکس ٹھیک نہیں بیٹھتے تھے اور کبھی سی ایس ایس ناچ نچانا شروع کردیتی تھی۔ اللہ اللہ کرکے آج ہم نے اس کو مکمل کرہی لیا۔ پورے تین گھنٹے کی محنت کے بعد ہمارا سر بے سُرا ہورہا ہے تب جاکر یہ تھیم لگا ہے۔ ابھی بھی اس میں کئی جگہ نقائص ہیں۔ پوسٹ کے نیچے نظر آنے والے گرافکس عبارت کے پیچھے گھسے ہوئے ہیں۔ ویب پیڈ کی جگہ اوپن پیڈ شامل کرنے کی کوشش کی تو اس نے چلنے سے انکار کردیا چناچہ پھر سے ویب پیڈ چل رہا ہے۔


اب صبح آکر اردو ٹیک پر کسی کے پلے باندھتا ہوں تاکہ اس میں اوپن پیڈ شامل کرکے مجھے بھی دے اور وہاں بھی رکھ دے۔


آہ۔۔۔ہماری تھیم بیتیاں۔۔

11 تبصرے:

  1. اسلام علیکم
    اس تھیم کو تو ساجد بھائی نے پہلے سے اردوایا ہوا ہے۔ آپ ان سے رابطہ کر لیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. جی انھوں نے مجھے بتایا تھا بلکہ ساجد نہیں محب نے اس کا اردوانے کی کوشش کی تھی۔ لیکن ٹیڑھا جان کر مزید کام نہیں کیا۔ جہاں تک میرے علم میں ہے۔ ورنہ کام تو اب ہوچکا دو جگہ۔ پہلے پتا ہوتا تو نہ کرتا۔
    وسلام

    جواب دیںحذف کریں
  3. جتنا ہو گیا ہے ، مجھے ای میل کر دو ۔
    اور میری طرف سے اپنے منہ پر دو لعنتیں ڈال لو !
    بندہِ خدا کبھی سلام ہی کر لیتا ہے ۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. تھیم اچھی ہے شاکر بھائی۔ یہ اسکے آئیکنز کی کج ادائی ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جو ڈاؤن لوڈ کیلیے آپ نے تھیم رکھی ہے اسمیں سی ایس ایس نامی کوئی چیز نہیں۔ برائے کرم اسکا سی ایس ایس مہیا فرمادیں۔ شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  5. سبحان اللہ۔
    کیا کہنے
    میں چیک کرتا ہوں اسے۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. بہت عمدہ بھائی صاحب ، اعلی تھیم ہے اور یقینا صارفین کو بہت پسند آئے گا ویسے میں نے اس تھیم میں ہاتھ نہیں ڈالا تھا اس لیے مجھے گنہگار نہ کریں ؛؛؛

    اگلا تھیم کونسا ہے پاء جی

    جواب دیںحذف کریں
  7. اگلا تھیم جس پر دل آگیا۔ لیکن ساتھ جب بھی ہے۔ موڈ بننے پر ہے۔ اس کو ایک ماہ لگا ہے۔ باقی آپ خود سمجھ دار ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. اوئے اردو کے مامے: لعنتیں‌ نہ ڈالا کرو مجھے "خسروانہ" انداز یاد آجاتے ہیں‌۔ سلام کیا اب سر کے بل آکر کروں۔ اردو ٹیک پر روز تو آتا ہوں۔ بات چیت بھی ہوتی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  9. شاکر بھائی ان کمبخت آئیکنز کے ساتھ پورا زور لگایا لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات۔ یہ مسئلہ کئی تھیمز میں پیش آتا ہے لیکن ابھی تک حل کرنے سے قاصر ہوں۔ اس دن دو گھنٹے لگائے لیکن بے سود۔ آپکو کوئی حل ملے تو ضرور شئیر کیجیے گا۔ اور ہاں زرا کسی ونڈوز پی سی سے انٹرنیٹ ایکسپلورر پر بلاگ چیک کجیے گا۔ ٹاپ مینو گڑبڑ کر رہا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  10. اشھی تھیم ہے - - - آپ کی تھیم کی تعریف کی بازگشت ہی مجھے آکے بلاگ پر لے کے آئی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  11. نوازش جی آپ کی۔
    اس کی بازگشت اس لیے آپ نے سنی ہوگی کہ یہ ایک پنج سالہ منصوبے کے تحت اردوائی گئی ہے۔
    :D

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔