پیر، 18 اگست، 2008

بابا مشرف (مرحوم)

لو جی بابا مشرف مواخذے کے ڈر سے مستعفی ہو ہی گیا۔ بقول اس کے پارلیمنٹ کو چلتا بھی کیا جاسکتا تھا اور سپریم کورٹ کو پھڈے میں ملوث بھی کیا جاسکتا ہے لیکن اس نے احسان عظیم کرتے ہوئے سب سے پہلے پاکستان کو رکھ کر استعفے کا فیصلہ کیا۔


آہ!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!


تیرے جانے کے بعد تیری یاد آئی۔ اب یاد آیا کرے گی اچھا بندہ تھا کم لوٹا اب والے زیادہ تجربہ کار لٹیرے ہیں۔


اس استعفے پر پی پی پی کو تو صدر کا عہدہ مل گیا۔ ہمیں کیا ملے گا۔ آٹا، بجلی،  گیس اور ضروریات زندگی سستی ہوجائیں گی؟ یہ سب اس حکومت پر منحصر ہے جس کے گوڈوں میں پانی نظر نہیں آتا۔


اب دیکھ لیتے ہیں کہ جج بحال ہوتے ہیں ان سے یا نہیں۔ یا پھر وہی مشاورت مشاورت کھیلنا شروع ہوجاتے ہیں یہ لوگ۔


گڈ بائی بابا مشرف جی۔ اب اگر عدالتی ٹرائل ہوجائے تو موج ہی ہوجائے پھر مزید کسی آمر کو جرات نہ ہو ایسا کرنے کی۔ پر نہیں۔ لگتا تو یہی ہے کہ اسے چپکے سے باہر نکال دیا جائے گا اور جب فوت ہوگا تو اسے گارڈ آف آنر اور پرچم مہیا ہوگا۔

10 تبصرے:

  1. تھلے اک دعا ہی لکھ دینی سی:
    اللہ باقی بابوں کو بھی جلدی مرحوم کر دے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. جناب وہ پہلے ہی بھاگ گیا ہے ۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. تساں لکھ چھوڑی۔
    آمین۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. کم از کم لال مسجد والوں کی بد دعا ئیں‌تو لگی ۔مجھے معلو م ہے با قی لوگ اس قیبیل سے تعلق رکھتے ہے لیکن اسلام کو تو اتنا نقصا ں نہیں پہنچیایا نہ !!!! اس یہودی ایجنٹ نے تو کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔۔۔۔۔ اب اللھ سے دلی دعا ہے کسی بم یا گولی پر اس نطفہ نا تحقیق کا بھی نام بھی لکھا ہو ۔اور اس کا انجام عبرت ناک ہو ۔ اس وقت یزید نے کیا کیا ظلم نہیں ڈھا ئے ؟

    جواب دیںحذف کریں
  5. گولی بم نہیں‌ عدالتی کاروائی تاکہ حقائق سامنے آئیں۔ ورنہ تو ایک اور "شہید"‌ کا اضافہ ہوجائے گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. ab tu asal dakoo aa kar baata hay
    siraf jail ka he 9/10 sal ka experience hay

    جواب دیںحذف کریں
  7. آپ کی بات بجا ہے۔ لیکن ہمیں جمہوریت کو مضبوط بنانا ہوگا۔ سول سوسائٹی کو اب متحرک رہنا ہوگا اور اگر یہ حکومت بھی کچھ نہ کرے تو اسے احساس دلانا ہوگا۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. مرحوم نہیں ہو گیا
    آج کا بیان ہے کہ "جلد ہی حقائق نامہ لے کے قوم کے سامنے پیش ہوں گا، میں کوئیئ پیچھی نہیں ک اڑ جاؤں"

    جواب دیںحذف کریں
  9. ذرا عدلیہ بحال ہولے پھر پہلے تو اس کے حقائق عوام کے سامنے آئیں‌ گے۔ لال مسجد والوں‌ نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  10. السلام علیکم

    عدلیہ بحال ہوہی نہ جائے! زرداری کے ہوتے ہوئے یہ ناممکنات میں سے ہے۔

    اس حکومت نے جو کرنا ہے اس کی ابتدائی علامات ہی اتنی خوفناک ہیں، آگے کیا نہیں ہوگا! 6 ماہ کا حال سب کے سامنے ہے۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔