ہمارا سونی ایرکس k510i پچھلے دنوں خراب ہوگیا. چلتے چلتے جام ہوجاتا تھا ہم نے مبلغ تین سو روپے دے کر ٹھیک بھی کروایا لیکن پندرہ دن چل کر پھر وہی مسئلہ کرنے لگا. چناچہ ہم نے تنگ آکر اسے بیچ ہی ڈالا.
اب بیچا کیسے... یہ رہنے دیں. مارکیٹ میں دو ہزار تک کا بک سکتا تھا. لیکن ہماری خر دماغی ہم ہر دوکاندار کے پاس جا کر پہلے سیٹ دکھاتے اور پھر یہ بھی بتا دیتے کہ بھائی اس میں یہ نقص ہے اس لیے بیچ رہے ہیں ہم. تو کون لیتا.... اللہ اللہ کرکے ایک بندے نے 1000 روپے کا لیا... اس نے بھی اپنی طرف سے ہمیں جتنا ٹھگا جاسکتا تھا اتنا ٹھگا. اور اس کے بعد گھر سے ہماری ایک بار نہیں کئی بار ہوچکی ہے.... اب تو عادت سی ہے ایسے جینے میں... کہ یہ موبائل ٹھیک کرواکے دوگنی قیمت میں بیچا جاسکتا تھا کس کو پتا تھا کہ یہ پھر مسئلہ کرے گا لیکن ہمارا دل نہ مانا اور بیچنے میں جلدی کی... :neutral:
خیر اس کے بعد کچھ دن والدہ کا سیٹ استعمال کیا اور اب ہم نے آخر کار نیا موبائل لے ہی لیا. پرانے موبائل میں بڑا سکون تھا، 1.3 میگا پکسل کیمرہ، مناسب سی میموری 32 میگا بائٹ، تھیمز، گانے شانے، ریکارڈنگ، اپنی رنگ ٹونز یہ وہ... ہمارا دل پھر کرتا تھا کہ کوئی ایسا سیٹ لیں. چائنہ کاپی سیٹ کے بارے میں سوچا لیکن ادھر اُدھر سے یہ سن کر کہ یہ تو جلد خراب ہوجاتے ہیں بلکہ کبھی چلتے ہی نہیں تو ہم نے اسے لینے کا ارادہ ترک کردیا. پرانا سیٹ لینے سے جی اتنا اکتایا کہ نوکیا کا 1200 ہی لے لیا مبلغ 2300 روپے میں اس دن مارکیٹ سے..
موبائل فون اور کمپیوٹر ڈیسکٹاپ ہو یا لیپ ٹاپ اس کے بارے میں جتنی خواہش کرلیں اتنی ہی کم ہے. ہمیں تو ذاتی طور پر اپنے اندر کی ہوس اسی میں نظر آتی ہے. موبائل ہو اور کِنّا(بہت) سارا ہو. یہ بھی کرسکے، وہ بھی کرسکے، ایسا بھی کرسکے ویسا بھی کرسکے وغیرہ وغیرہ. لیکن ہماری ہوس ہار گئی اور ہم نے نوکیا1200 لے لیا میسجنگ اور کال کرنے کے لیے. نوکیا آپ کی زندگی کی ڈور :grin: وہ مشہوری بار بار یاد آتی ہے. اس میں شک نہیں کہ نوکیا کے سیٹ پائیدار ہوتے ہیں. اب کم از کم ایک سال تو سکون رہے گا کہ سیٹ چل رہا ہے. پیسے آتے ہیں تو کوئی اچھا سیٹ لے لیں گے ایل جی یا سام سنگ گا..لیکن ابھی تو لیپ ٹاپ بھی لینا ہے...ہائے ہماری ہوس :roll:
مبارک ہو جناب۔ فون ہوتا رہے اور میسیج جاتا رہے تو پھر کیا غم ہے اگر 1200 ہی ہے۔ یہ سیٹکم از کم تین سال بغیر کسی چوں چراں کے نکال سکتا ہے بلکہ اس کا ایک جد امجد میں نے تین سال استعمال کیا تھا اور پھر بھی اچھا بھلا چلتا پھرتا تھا۔
جواب دیںحذف کریںہم نے بھی موٹرولا کے پلیٹھی کے سیٹ کے بعد انوکیا کے کئی سیٹ استعمال کیے ہیں اور کبھی پرابلم نہیںآئی۔ اس کے بعد ہم پھر موٹرولا کی طرف لوٹ گئے۔ اب کہیںجا کر ہم نے آئی فون لیا ہے۔
جواب دیںحذف کریںخیر مبارک۔۔جی بس اسی لیے ہی یہ لیا ہے کہ کچھ عرصہ تو سکون سے گزرے۔ کچھ عرصے بعد اپگریڈ کرلیں گے اور یہ گھر میں استعمال ہوجائے گا یا بیچا بھی جاسکتا ہے۔
جواب دیںحذف کریںمبارک ہو نیا موبائل فون ۔ میں کوئی چھ ماہ سے نیا لینے کا سوچ رہا ہوں ۔ خصوصیات ۔ پائیدار ۔ اچھی آنے اور جانے کی آواز ۔ کیمرہ 3 اعشاریہ 2 میگا پکسل اور مووی کا دورانیہ ایک منٹ ۔ قیمت پندرہ ہزار سے زیادہ نہ ہو ۔
جواب دیںحذف کریںآپ نے تحقیق کی ہے ۔ کچھ مشورہ دے سکتے ہیں
چائنہ موبائل کے بارے میں کسی نے آپ کو غلط بتایا ہے، آجکل تو بہترین سیٹ آ رہے ہیں اور کچھ تو ایسے ہیں جن کا نوکیا سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور سب سے اہم بات چالیس پنتالیس ہزار والے نوکیا کی خصوصیات پنتالیس، پانچ ہزار میں مل جاتی ہیں ۔۔۔ بندے کو اور کیا چاہیے سب کچھ تو ہوتا ہے اس میں ۔۔۔ مزید تفصیل یہاں
جواب دیںحذف کریںhttp://pksms.blogspot.com
میں بھی آج کل فون بدلنے کا سوچ رہا ہوں
جواب دیںحذف کریںآئی فون لینا چاہتا ہوں
انگلینڈ سے بہت مہنگا مل رہا ہے، آج کل امریکہ میں یاروں کو میلیں کھڑکا رہا ہوں کہ کوئی جگاڑ کرو مجھے آئی فون چاہئے۔ ابھی تک جواب نہں آیا، امید ہے کہ کوئی بھلا مانس تسلی بخش جواب دے دے گانہیں تو موجودہ موبائل بے شک تین سال پرانا ہے پر اے ون کام کرتا ہے :lol:
بہت اچھا کیا یہ لے کر۔ فون سے بات ہی کرنا ہے نا، باقی ساری چیزیں دو دن کا شوق ہوتا ہے۔
جواب دیںحذف کریںلیپٹاپ کی جگہ نیٹ بک لے لیں، میںنے حال ہی میںایسوس کا 1000ح لیا ہے، اچھا بھلا کام کرتا ہے، لوگ پتہ نہیںاتنے پیسے کیوںلگاتے ہیں لیپ ٹاپ پر۔
ڈیل، ایسوس، ایسر، ایم ایس آئی وغیرہ آجکل اچھی نیٹبکس بنا رہے ہیں لیکن 10 انچ سے کم سکرین نہ لیں۔ ویسے لیپٹاپ بھی سستے ہو گئے ہیں 500 آسٹڑیلین ڈالر میںبھی مل جاتے ہیںبلکہ پاکستان میںتو استعمال شدہ بھی اچھے مل جاتے ہیں۔
افتخار صاحب: پندرہ ہزار میں نوکیا کا ہی این سیریز کا کوئی موبائل آجانا چاہیے جیسے این 73 اگر میں غلط نہیں تو۔
جواب دیںحذف کریںپاکستانی: بھائی جی ان کی آواز بہت اچھی ہوتی ہے لیکن سنا ہے کہ سافٹویر میں بہت مسائل آتے ہیں خصوصًا جب آپ نے بار بار کمپیوٹر سے کنکٹ کرنا ہو، اور کیمرہ تو بکواس ہوتا ہے جتنا مرضی مہنگا سیٹ ہو کیمرہ ایک میگا پکسل سے کم ہی ہوتا ہے۔
ڈفر: اللہ کرے آپ کو آئی فون مل جائے۔
فیصل: آپ کی بات بجا ہے لیکن یہ نیٹ بکس بھی یہاں پچیس ہزار سے کم کی نہیں ملتی۔۔ :roll: