اتوار، 14 جون، 2009

بجٹ بیتیاں

لو جی بجٹ تشریف لاچکا ہے۔ سنا ہے ٹیکس فری ہے۔ لیکن حقیقت آپ میں سب ہی جانتے ہیں کہ ٹیکس فری کہاں تک ہے اور ٹیکس کہاں سے شروع ہوتا ہے۔ دوسروں کی کیا کہیے صاحب ہمیں تو اپنا اتنا پتا ہے کہ پہلے یوفون کے 500 ایس ایم ایس والے پیکج سے مہینہ گزر جاتا تھا۔ اب اس پر فی میسج 20 پیسے ایس ایم ایس سے یہ رقم ساٹھ سے ایک سو ساٹھ ہوجائے گی۔ سادہ میسج آن نیٹ ستر پیسے کے قریب کا تھا جو اب نوے کا ہوجائے گا اور آف نیٹ سوا روپے کے قریب کا تھا اب ڈیڑھ کا ہوجائے گا۔ ہاں اس سے اتنا فائدہ ہوگا کہ یار لوگ کھانسی کی اطلاع بھی میسج پر دینے لگے تھے اس سے باز آجائیں گے۔
آپ کا کیا خیال ہے؟

2 تبصرے:

  1. main nay to 80 rupies main 8000 sms wla package activate karwaya howa hay

    جواب دیںحذف کریں
  2. عمر احمد بنگش15 جون، 2009 کو 12:04 AM

    ہم تو پہلے ہی کہتے تھے کہ (بقول کامی کے) زرد ۔ آری کی شان میں ایسے ایس ایم ایس نہ بیجھو ایک دوسرے کو :)۔۔

    جواب دیںحذف کریں

براہ کرم تبصرہ اردو میں لکھیں۔
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔